DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; The traders in Kallar Syedan rejected the decision of the Punjab government against the lockdown

کلرسیداں میں تاجر پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کے مقابلے میں ڈٹ گئے فیصلہ مسترد کردیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔کلرسیداں میں تاجر پنجاب حکومت کے لاک ڈاؤن کے مقابلے میں ڈٹ گئے فیصلہ مسترد کردیا انتظامیہ کی جانب سے بند کرائی گئی دوکانیں اور بازار ثاجررہنماؤں کی ہدایت پر دوبارہ کھول لیئے تفصیلات کے مطابق کلرسیداں کے تمام بازار اور کاروباری ادارے منگل کے روز صبح کھولے گئے جسے بند کرانے کے لیئے انتظامیہ حرکت میں آ گئی اس نے مختلف بازاروں کادورہ کرکے دوکانیں بند کرانا شروع کر دیں اسی اثنا میں شیخ حسن سرائیکی،حاجی اخلاق حسین اور وقاص جاوید نے انتظامی کوششوں کےخلاف علم بغاوت بلند کردیا وہ تاجروں کےہمراہ میں چوک پر جمع ہو کر نعرے بازی شروع کر دی تاجر شدید اور غصے میں تھے اس دوران تاجر رہنما راجہ ظفر محمود،زین العابدین عباس،حاجی ریاست حسین،نعیم بنارس،ارشد جنجوعہ،طارق تاج،شیخ خورشید احمد بھی پہنچ گئے جنہیں دیکھ کر وہاں مجمع کی صورت میں موجود تاجروں نے نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہیں حکومت ہمارا معاشی قتل عام چاہتی ہے اس کی اجازت نہیں دیں گے جس کے بعد اعلان کیا گیا کہ تاجر رہنما بازار میں موجود رہیں گے دوکانیں فورج کھولی جاہیں جس کے بعد کلر کے تمام بازار اور کاروباری مراکز کھول دیئے گئے اور اعلان کیا گیا کہ اگر انتظامیہ گرفتار کرنا چاہتی ہے تو کرکے تین ہزار سے زاھد تاجر ایک ساتھ گرفتاری دیں گے اگر سیل کرنا ہےتو تین ہزار دوکانیں سیل کرنا ہوگی ہم سب مقدمات کا سامنا کرنے کو تیار ہیں جس کے بعد بھی کسی ناخوشگوار واقعہ کے خدشے کے باعث پیچھے ہٹ گئی اور کاروباری سرگرمیاں معمول سے بھی زیادہ جاری رہیں

Kallar Syedan; The traders in Kallar Syedan have rejected the decision of the Punjab government against the lockdown and come out and street and protested as well as opening the shops despite authorities doing their best to shut down.

موہڑہ دھیال ,زمین پر ہل چلوانے کے تنازعہ پر دو مردوں اور چار خواتین نے باپ بیٹے پر ڈنڈوں اور سوٹیوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا

Kallar Syedan; Two men and four women attacked a father and son with sticks over a land ploughing dispute in village Morra Dhayal.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔زمین پر ہل چلوانے کے تنازعہ پر دو مردوں اور چار خواتین نے باپ بیٹے پر ڈنڈوں اور سوٹیوں سے حملہ کر کے زخمی کر دیا۔حبیب الرحمان سکنہ موہڑہ دھیال نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بیان دیا کہ میں ڈرائیوری کرتا ہوں۔گزشتہ روز ساڑھے چار بجے شام،میرا بیٹا اسرار حبیب زمین میں ہل چلوانے کیلئے گیا تو وہاں پر موجود محمد سعیداور مسماۃ (ع) بیگم آ گئے اور زمین میں ٹریکٹر کے ذریعے ہل چلوانے سے منع کیا۔میرے بیٹے مجھے فون کر کے تمام صورتحال سے آگاہ کیا جس پر میں بھی موقع پر پہنچ گیا ہل چلانے سے منع کرنے کی بابت پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ زمین جس پر آپ ہل چلوار رہے ہیں ہماری ہے اس بات پر ہمارا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔اس موقع پر ہمایوں علی خان مسلح ڈنڈا،محمد سعید مسلح سوٹی اور کسی، مسماۃ (ع) مسلح سوٹی،مسماۃ (ن ف) مسلح سوٹی، مسماۃ (ل) مسلح سوٹی اور مسماۃ (ص)بی بی مسلح سوٹی آ گئے اور ہمیں ڈنڈوں اور سوٹیوں سے مارنا شروع کر دیا۔میرے بیٹے اسرار نے چھڑانے کی کوشش کی تو سعید اور علی نے اسے بھی مارنا شروع کر دیا جس پر ہم باپ بیٹا دونوں زخمی ہو گئے۔

Kallar Syedan; Two men and four women attacked a father and son with sticks over a land ploughing dispute. The police case has been registered by Habib Ur Rehman of village Morra Dhayal.

مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو میں تحصیل کلرسیداں کو ایک بار پھر نظرانداز کر دیا گیا

Tehsil Kallar Syedan was once again ignored in the reorganization of PML-N Rawalpindi district member.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کی تنظیم نو میں تحصیل کلرسیداں کو ایک بار پھر نظرانداز کر دیا گیا تمام تحصیلوں کو ضلعی تنظیم میں نمائندگی دی گئی جبکہ تحصیل گوجرخان کو ایک نہیں دو عہدے دیئے گئے گو کہ یہ دونوں عہدے ایک ہی صوبائی حلقہ پی پی نو میں دیئے گئے مگر کلرسیداں سے ایک بار پھر تعصب اور منافرت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا گزشتہ اٹھائیس برس سے مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شوکت اقبال جنجوعہ کو ایک بار پھر برقرار رکھا گیا۔مسلم لیگ ن نے ابھی تک ڈرائنگ روم کی سیاست ترک نہ کی ورنہ یہ ہر تحصیل سے نائب صدر اور جوائنٹ سیکرٹری لے کر کارکنوں کو اکاموڈیٹ کر سکتی تھی۔

ریسکیو 1122کی کلرسیداں سے کہوٹہ منتقل ہونے والی ایمبولینس واپس کلرسیداں کو منتقل کردی گئی

Rescue 1122 ambulance returned from Kahuta to Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ریسکیو 1122کی کلرسیداں سے کہوٹہ منتقل ہونے والی ایمبولینس واپس کلرسیداں کو منتقل کردی گئی اسے گزشتہ اپریل کو غیر اعلانیہ طور پر کہوٹہ منتقل کر دیا گیا تھا گزشتہ ماہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر اس کا چرچا رہا لوگوں نے بھی احتجاج کیا تو علاقے کے منتخب رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی نے ایک فیک ویڈیو کے ذریعے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی کہ کلر کی دونوں ایمبولینسز وہاں موجود ہیں مگر شدید عوامی دباؤ کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کے رہنماؤں ہارون کمال ہاشمی انوار الحق،قمر ایاز،شہزاد احمد بٹ، عاصم مختار مغل کا بھی یہ موقف رہا کہ ایمبولینس کلرسیداں سے کہوٹہ منتقل کی گئی ہے اسے بلاتاخیر واپس کلرسیداں لایا جائے بلکہ شہزاد بٹ نے ریسکیو راولپنڈی کے ڈویژنل انچارج ڈاکٹر عبدالرحمان سے بھی ملاقات کرکے انہیں گاڑی کلرسیداں منتقل کرنے کی تلقین کی جس کے بعد ایمبولینس کو کہوٹہ سے کلرسیداں منتقل کر دیا گیاکلرسیداں کے شہریوں نے اس کے لیئے جدوجہد کرنے والے ہر ایک شخص کا شکریہ ادا کیا ہے۔یاد رہے کہ ایم این اے صداقت علی عباسی نے وضاحت کی تھی کہ کلر سیداں سے کوئی بھی ایمبولینس کہوٹہ منتقل نہیں کی گئی ان کی یہ وضاحت جھوٹ ثابت ہوئی۔

تبدیلی کے نعرے جھوٹ ثابت ہوئے،جماعت اسلامی پی پی 10کے امیر خالد محمود مرزا

Slogans for change proved to be false, said Khalid Mahmood Mirza, Amir of Jamaat-e-Islami PP-10

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جماعت اسلامی پی پی 10کے امیر خالد محمود مرزا نے کہا ہے کہ تبدیلی کے نعرے جھوٹ ثابت ہوئے، گیس اور بجلی کے بلوں نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔حکمرانوں کے پاس حکومت چلانے کیلئے ٹیکس لگاؤ اورمہنگائی بڑھاؤکے علاوہ کوئی دوسرا نسخہ نہیں۔عمران خان جس چیز کا نوٹس لیتے ہیں وہ چیز مارکیت میں نایاب ہو جاتی ہے۔انہوں نے گزشتہ روز کلر سیداں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے باعث کھانے پینے کی چیزیں غریب عوام کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہیں۔اشیاء خوردونوش کی قمیتوں میں مسلسل اضافہ عوام سے کھلی دشمنی ہے۔حکمرانوں کی ناہلی کی وجہ سے آئے روز مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے۔غریب دیہاڑی دار طبقہ پریشان حال ہے اور حکومت کو بددعائیں دے رہا ہے۔لاک ڈاؤن کے باعث بڑے بڑے کارخانے اور فیکڑیاں بندہو گئی ہیں جس سے لاکھوں کی تعداد میں لوگ بے روز گار ہو گئے ہیں۔عوام بجلی اور گیس کے بل تک جمع نہیں کروا سکتے۔نااہل حکومت نے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹوں کی قیمتیں بڑھانے کیساتھ ساتھ دیگر ادویات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے،غریبوں کیلئے مفت علاج سہولیات ختم کر دی گئی ہیں۔حکومت عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگا رہی ہے۔عمرانی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے ہر شہری نفسیاتی مریض بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک اور عوام کے مسائل حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہیں۔

عید سے قبل ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ تاجروں اور چوٹے دوکانداروں پر بم بن کر گیا

Decision of smart lockdown before eid became a bomb on traders and small shopkeepers

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔عید سے قبل ہی سمارٹ لاک ڈاؤن کا فیصلہ تاجروں اور چوٹے دوکانداروں پر بم بن کر گیا اور انہوں نے اس حکومتی فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے اسفستار کیا کہ عیدالفطر پر کورونا جب شدت کے ساتھ موجود تھا تو لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا اور اب جب دوکانداروں نے کاروبار کی مندی کے باوجود ارد گرد سے ادھار رقم کر کے کپڑے جوتے جیولری اوردیگر سامان خرید لیا تو حکومت نے لاک ڈاؤن سے کردیا جس سے عید پر ہمارے گھروں میں فاقے ہوں گے حکومت کے اس فیصلے سے ہماری کمر ٹوٹ گئی ہے لہذہ تاجر اس حکومتی فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

جانوروں کی خریداری کے لیے آنے والوں سے ایک نہیں دو بار ٹیکس وصول

Those who come to buy animals are taxed not once but twice

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔بلدیہ تلہ گنگ قربانی کے جانوروں کی خریداری کے لیے آنے والوں سے ایک نہیں دو بار ٹیکس وصول کر کے حکومتی احکامات کی دھجیاں بکھیر رہی ہے،حکومت پنجاب نے تمام تحصیلوں میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے لیے فری سیلز پوائنٹ قائم کر رکھے ہیں بلدیہ تلہ گنگ نے میانوالی روڈ پر سیلز پوائنٹ قائم کر رکھا ہے جس کے انٹری پوائنٹ پر تلہ گنگ پولیس کے ساتھ ساتھ بلدیہ تلہ گنگ کے درجن کے لگ بھگ اہلکار بھی موجود ہیں جو وہاں داخل ہونے والی ہر گاڑی سے پرچی وصول کرتی ہے اور اس کے بعد جو بھی جانور لے کر منڈی میں داخل ہوتا ہے اس سے بھی پرچی کے نام پر بھتہ لیا جاتا ہے اور پھر وہی جانور جب فروخت ہو کر دوبارہ باہر نکلتا ہے تو وہاں موجود بلدیہ کے اہلکار اس کی دوبارہ پرچی کے نام پر وصولی کرتے ہیں۔یہ صورتحال وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے اعلان کے صریحاً منافی ہے جس کا نوٹس لیا جانا اشد ضروری ہے۔

جی ٹی روڈ خستہ حالی اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت لاپرواہی سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات جنم لے رہے ہیں

GT Road is dilapidated and due to the negligence of the National Highways Authority accidents are arising on a daily basis.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔جی ٹی روڈ خستہ حالی اور نیشنل ہائی ویز اتھارٹی کی غفلت لاپرواہی سے روزانہ کی بنیاد پر حادثات جنم لے رہے ہیں جی ٹی روڈروات سے دینہ جہلم تک لاتعداد منہ کھولے گڑھے حادثات کا سبب بن رہے ہیں اتھارٹی جرمانوں کی صورت میں روزانہ کروڑوں روپے وصول کرتی ہے مگر سڑک کی مرمت پر کوئی توجہ نہیں دی جاتی اور کسی بھی گڑھے میں ہونے والے حادثے کے بعد موٹرویز پولیس کے باوردی اہلکار بیلچوں سے گڑھوں کی فلنگ کرتے نظر آتے ہیں اور اتھارٹی اس سارے عمل میں تماشائی بنی رہتی ہے چند ایام قبل بھی جی ٹی روڈ روات میں عین سڑک کے بیچ گڑھے کی وجہ سے دو موٹرسائیکل سوار وہاں گر کر جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button