DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; The Revenue Department has replaced the provincial government owned land in to Government owned

محکمہ مال کہوٹہ نے صوبائی گورنمنٹ کی جگہ واگزار کرا گورنمنٹ کی مالکیتی کا بورڈ نصب کر دیے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ بسال کے احکامات پر محکمہ مال کہوٹہ نے صوبائی گورنمنٹ کی جگہ واگزار کرا گورنمنٹ کی مالکیتی کا بورڈ نصب کر دیے۔کہوٹہ شہر کے مختلف خسرہ نمبروں میں سے صوبائی گورنمنٹ کی 33کنال 16مرلے واگزار کرا کر وہاں پرصوبائی گورنمنٹ کی مالکیتی کے بورڈ نصب کر دیے۔محکمہ کہوٹہ کے نائب تحصیلدار ملک ریحان اور دیگر عملے نے اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ رابعہ بسال کے احکامات پر حلقہ پٹوار کہوٹہ کے خسرہ نمبر3686میں سے 4کنال 12مر لے خسرہ نمبر3472سے 14کنال 15مر لے خسرہ نمبر3465میں سے10کنال 9مر لے اور خسرہ نمبر4643/966/2میں سے 4کنال اور 9مر لے سر کاری راضی کو الگ کر کے وہاں پرصوبائی حکومت کی مالکیتی کے بورڈ نصب کر دیے۔

Kahuta; The Revenue Department has replaced the provincial government owned land in to government-owned name and have installed sign boards.

مسلم لیگ ن کے رہنما کی مشترکہ پریس کانفرنس

Joint press conference of PML-N leader

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن کے رہنما ء سابق چیئرمین وناظم راجہ ندیم احمد،سٹی صدر مسلم لیگ ن کہوٹہ ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ذوالفقار ستی،راجہ رفاقت جنجوعہ کی مشترکہ پریس کانفرنس میں تحریک انصاف کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید۔مسلم لیگ نون نے حلقہ سمیت ملک بھر میں میگا پروجیکٹس دیے۔سوئی گیس بجلی واٹر سپلائی 1122 اور تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن سمیت سڑکوں کے بڑے بڑے منصوبے مسلم لیگ نون کی ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ایٹمی دھماکے کرنا قوم کو معاشی مضبوط کرنا مسلم لیگ نون کا کارنامہ ہے سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور راجہ محمد علی سمیت راجہ جاوید اخلاص کی کارکردگی لائق تحسین ہے کرپشن مہنگائی بیروزگاری ہر طرف ملک میں تبدیلی حکومت کی کارکردگی صفر ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ نون تحصیل کلرسیداں کے سرگرم کارکن سابق چیئرمین اور امیدوار برائے چیئرمین تحصیل کلر سیداں راجہ ندیم احمد صدر سٹی مسلم لیگ نون ڈاکٹر محمد عارف قریشی صدر یوتھ ونگ راجہ رفاقت جنجوعہ اور کنگ آف کہوٹہ پولیٹکس امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ ایم ذوالفقار ستی نے کہوٹہ پریس کلب کے مرکزی آفس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمارا ہر قلعہ مسلم لیگ نون کا مضبوط قلعہ ہے مسلم لیگ نون میں کوئی اختلافات اور گروہ بندی نہیں ہے مسلم لیگ نون کو سازش کے تحت کیا گیا ہے چوری کیا گیا میاں نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ نون آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کریں گی حلقہ میں ریپرنگ کے نام فنڈز لگا کر عوام کو بے وقوف بنایا جا رہا ہے عوام باشعور ہے

الیکشن جب بھی ہونگئے اپنا قیمتی ووٹ چوہدری شفقت محمودکو ہی دیں گئے۔

Public promise of vote for Ch Shafqat Mahmood at future election

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود عوامی خدمت گار ہیں الیکشن جب بھی ہونگئے ووٹ چوہدری شفقت محمودکو ہی دیں گئے۔ چوہدری شفقت محمودتحصیل ناظم، سٹی چیئرمین یا یونین کونسل لیول میں کسی بھی پلیٹ فارم پر الیکشن لڑیں ان کی کامیابی کے لیے اپنا تن، من، دھن نچھاور کر دیں گئے ان خیالات کا تحصیل کلر سیداں کی یونین کونسلوں سے مختلف برادریوں کی سر کر د ہ شخصیات نے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین یوسی نلہ مسلماناں چوہدری شفقت محمود ایک نفیس، شریف،ملنسار اور خوش اخلاق انسان ہیں جو اپنے علاقے کی عوام کی خدمت کے لیے ہر وقت کمر بستہ رہتے ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار میں اپنے علاقے میں بے شمار ترقیاتی کام کرائے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی انہوں نے اس وقت بھی اقتدار ناں ہوتے ہوئے بھی اپنے ذاتی تعلق پر موجودہ منتخب عوامی نمائندوں سے لاکھوں روپے کے فنڈز لے کر اپنے علاقے میں کام کر ا رہے ہیں اس لیے ہم اہل علاقہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن جب بھی ہونگئے اپنا قیمتی ووٹ چوہدری شفقت محمودکو ہی دیں گئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button