DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Police fail to make arrest for the murder of Atif Nisar as parents demand justice

تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے کرور میں چند دن قبل قتل ہونے والے نوجوان عاطف نثار کے قتل کا مرکزی ملزم اسد تاحال گرفتار نہ ہو سکا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…تھانہ کوٹلی ستیاں کے علاقے کرور میں چند دن قبل قتل ہونے والے نوجوان عاطف نثار کے قتل کا مرکزی ملزم اسد تاحال گرفتار نہ ہو سکا والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے قتل ہونے والے نوجوان کے والد نثار احمداور والدہ رہیسہ بی بی نے میڈیا کیساتھ گفتگو کرتے ہوے کہا کہ ہم غریب لوگ ہیں میرا بیٹا گاڑی چلا کر گھر کا نظام چلاتا تھا ہمارے بیٹے عاطف نثار کو دوسرے ضلع سے آ کرظالموں نے نا حق قتل کیا پولیس تاحال مرکزی ملزمان کو گرفتار نہ کر سکی ملزمان نے پہلے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی اب وہ بھی ریجکٹ ہو چکی ہے ملزمان نے عدالت میں کرونا رپوٹ پیش کی لیکن وہ بھی جعلی نکلی ملزمان انتہاہی شاطر اور خطرناک ہیں اب ہمیں بھی ان سے جان سے خطرہ ہے ہم تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس کے پاس جاتے ہیں تو تفتشی آفیسر یہ۔جواب دیتا ہے کہ نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے جب میں تھانہ نیلور اسلام آباد پولیس کو ساتھ جانے کے لیے کہتا ہوں تو تھانہ نیلور پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کرتی اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ساتھ جانے سے انکار کر جاتی ہے عاطف نثار کے بوڑھے والدین نے وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی پنجاب۔آئی جی پنجاب سی پی اور راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بیٹے کو ناحق قتل کرنے والیمرکزی ملزما ن کو فل فور گرفتار کیا جاے اور ہمیں انصاف فراہم کیا جاے

Kotli Sattian; Police failed to arrest Asad for the murder of Atif Nisar in village Karor, The parents held press conference and demanded justice.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…تفتشی آفیسر تھانہ کوٹلی ستیاں انچارج ایچ آ ئی یو محمد خان نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ عاطف نثار قتل کیس میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے لیکن مرکزی ملزم ضلع اسلام آباد کا رہاہشی ہے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریٹ کرنے گے تو تھانہ۔نیلور اسلام آباد پولیس نے ہمارے ساتھ جانے سے انکار کر دیا اور ایس ایچ او نیلور نے کہا کہ اگر آپ مارے جاتے ہو تو آپ خود زمہ دار ہوں گے اکیلے جانا چاہتے ہیں تو جاہیں ہم ساتھ نہیں جاہیں گے میں نے اکیلے جا کر ریٹ کیا۔لیکن ملزم نہ مل سکا تھانہ نیلور پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ایس ایچ او تھانہ نیلور ستار بیگ نے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ۔ہم ہر وقت ملزمان کی۔گرفتاری کے لیے تیار ہیں متعلقہ تفتشی آفیسر ابھی آئیں میں ان کے ساتھ جانے کے لیے تیار ہوں لیکن اکثر رات کو ریٹ کرنے سے ہم گریز کرتے ہیں اور اعلی آفسران کا بھی یہی حکم ہے۔جراہم پیشہ افراد کے خلاف کارواہی کے لیے ہر وقت تیار ہوں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…اسلام آباد سے آ کر کرور کوٹلی ستیاں میں ایک غریب شہری کو ناحق قتل کرنے والوں کو فل فور گرفتار کیا جاے ورنہ چراہ چوک بلاک کر کے احتجاج کریں گے ان خیا لات کا اظہار کرور کے رہشیوں۔ ماسڑ نواز۔پرویزاقبال۔ماسڑجاوید،غظنفر علی۔عبدلطیف۔ماسڑبشیر۔طارق محمود۔عزیزاحمداور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا کہ عاطف نثار ایک شریف لڑکا تھا جو محنت مزدوری کر کے گھر والوں کا پیٹ پالتا تھا اسد نامی ملزم نے اس کو بیچ بازار بے دردی سے گولی مار کر قتل کر دیا تھانہ کوٹلی ستیاں پولیس بھی اپنا قبلہ درست کرے اور ملزمان کو فل فور گرفتار کرے ملزمان کو سیاسی بااثر شخصیات کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے متعلقہ پولیس ان کے خلاف کارواہی کرنے سے گریز کرتی ہے ہم اعلی احکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ملزمان کو فل فور گرفتار کیا جاے ان کے خلاف سخت کارواہی عمل میں لاہی جاے تاکہ۔مزید جانی۔نقصان۔سے بچا جاسکے

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… نائب صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کوٹلی ستیاں ساجد محمودستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ کوٹلی ستیاں کی تنظیم سے جن عہدیداروں نے استعفے دیے ہیں اس پر ہم جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راولپنڈی شوکت جنجوعہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ یہ استعفے فوری منظور کریں اور ارسر نو تنظیم سازی کی جائے کوٹلی ستیاں کے چند لوگ حافظ عثمان عباسی پر تنظیمی عہدے کوٹلی ستیاں میں نہ دینے کا الزام لگا رہے ہیں جو سراسر غلط ہے ان لوگوں
کا اگر کوئی اعتراض ہے تو رانا ثنا اللہ، راجہ عتیق سرور،اسامہ اشفاق سرور سے پوچھیں رانا ثنائالل اور راجہ راجہ عتیق سرور کی مشاورت کے بغیر کوئی نئی تنظیم سازی نہیں ہوتی

Show More

Related Articles

Back to top button