DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Free ambulance donated on Dua e Chelum of late Haji Safeer Ahmed and Haji Ghareeb Nawaz in Choa Khalsa

حاجی سفیر احمد اور حاجی غریب نواز کی رسم چہلم کی تقریب میں چوآخالصہ شہر کے لیے فری ایمبولینس کا بھی تحفہ دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مقامی صحافی دلنواز فیصل خان کے والد محترم حاجی سفیر احمد اور چچا حاجی غریب نواز کی رسم چہلم کی تقریب جامعہ مسجد صدیق اکبر چوآخالصہ میں منعقد ہوئی جس میں چوآخالصہ شہر کے لیے فری ایمبولینس کا بھی تحفہ دیا گیا۔تقریب میں قاری محمد اجمل قادری،سید راحت علی شاہ، چوہدری شفقت محمود،محمد ظریف راجا، سید طاہر عباس،راجہ افتخار پکھڑال کے علاوہ صحافیوں نے بھی شرکت کی۔معروف عالم دین علامہ محمد اقبال قریشی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایصال ثواب کی محافل کا انعقاد کوئی رسم نہیں بلکہ یہ موت کو یاد کرنے کا موقع ہوتا ہے ہم لوگ روزانہ سو کر اٹھتے ہیں ہمارا یہ عمل اللہ کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔مسلمان ہونا ہماری خوش بختی ہے اللہ تعالیٰ کی اطاعت وبندگی اور مقام شکر کا تقاضاہے کہ جب اذان کی آواز آئے تو انسانی قدم مسجد کی جانب چل پڑئیں مومن کی موت خوش خبریاں لاتی ہے نماز کی ادائیگی خوش بختی کی علامت ہے۔انہوں نے حاجی سفیر احمد کے فرزند دلنواز فیصل خان اور ان کے دیگر بھائیوں کی جانب سے چوآخالصہ کے شہریوں کے لیے اپنے مرحوم والد کے ایصال ثواب کے لیے فری ایمبولینس کی سہولت فراہم کونے کو بہترین صدقہ جاریہ قرار دیا اور کہا کہ اگر علاقے کے مخیر حضرات عوامی خدمت کا ایک ایک کام اپنے ذمے لے لیں تو معاشرے میں موجودہ تقسیم ختم ہو سکتی ہے۔

Kallar Syedan; Dilnwaz Khan and Faisal Khan have donated a ambulance in Choa Khalsa on Dua e Chelum of well known Jeweller Late Haji Safeer Ahmed and hi brother Haji Gharib Nawaz.

کلر سیداں دھانگلی روڈ سمیت دیگر کی خستہ حالی باعث شرم ہے,راجہ ساجد جاوید

It is embarrassing current situation of Dhuangalli road, Raja Sajid Javed

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پی ٹی آئی تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ کلر سیداں دھانگلی روڈ سمیت دیگر کی خستہ حالی باعث شرم ہے ارکان اسمبلی کو زبانی جمع خرچ کرنے کے بجائے عملی اقدامات کرنا چاہئیے انہوں نے یوسی منیاندہ میں شجر کاری مہم کے افتتاح کے بعد بنیادی مرکز صحت سرصوبہ شاہ کا دورہ کیااورمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کلر سیداں دانگلی روڈ کی خستہ حالی دیکھ کر بہت دکھ ہوا جس کی تعمیر و مرمت کے لیے تین بار اعلانات ہو چکے ہیں۔فنڈز منظور کرنے اور کام شروع کروانے کا دعوی کرنے والوں نے خوب داد سمیٹی۔سوشل میڈیا پر سینکڑوں پوسٹیں لگائیں۔کلر سیداں کہوٹہ روڈکا کام پہلے محکمہ شاہرات پنجاب (راولپنڈی ڈویژن) کے زیر نگرانی ہوا کرتا تھا جہاں ہر سال سڑکوں کی مرمت ہوتی تھی اور ٹاکیاں لگائی جاتی تھیں مگر ہمارے ایم این اے صداقت علی عباسی نے ایم اینڈآر مری میں ہمارے علاقے کو شامل کرنے کا دعوی کیا اور یہ لالی پاپ دیا گیا کہ چونکہ مری ڈویژن کے پاس زیادہ فنڈز ہونے کی وجہ سے آئندہ بہتر مرمت ہو سکے گی مگر جو کام پہلے ہوتا تھا اس سے بھی گئے۔شاہ باغ نوتھیہ روڈ اورسرصوبہ شاہ تا سموٹ روڈکی تعمیر و مرمتی کی باتیں کی گئیں مگر سوائے سیاسی بیانات کے نتیجہ صفر ہی رہا۔منتخب نمائندوں کے کارناموں کے ڈھول پیٹنے والے اور سیلفی گروپ تعریفیں کرتے نہیں تھکتے۔منتخب نمائندوں کے ایک پیج پر ہونے کے دعوے کئے گئے مگر لگتا ہے کہ جیسے زرداری نواز ایک پیج پر تھے اسی طرح ہمارے منتخب نمائندے بھی ایک پیج پر ہیں۔مینٹینس فنڈز کہاں جا رہے ہیں عوام کی زبوں حالی میں کیوں اضافہ ہو رہا ہے،کسی کے پاس کوئی جواب نہیں۔کرپشن میں اضافہ کیا یا کروایا جا رہا ہے،قبضہ مافیا کی سرپرستی کی جاتی ہے،منشیات فروشی عروج پر ہے،ٹرانسپورٹرز من مانے کرائے وصول کر رہے ہیں مگر افسوس کے کوئی پرسان حال نہیں۔

انجمن تاجران کے حقوق کا تحفظ اور چوکیدارہ نظام کو بہتر بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گئے۔صدر انجمن تاجران چوکپنڈوری راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ

Protecting the rights of Anjuman-e-Tajiran and improving the watchdog system will be future plans. Raja Sohail Jahangir Janjua

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔صدر انجمن تاجران چوکپنڈوری راجہ سہیل جہانگیر جنجوعہ نے کہا ہے کہ انجمن تاجران کے حقوق کا تحفظ اور چوکیدارہ نظام کو بہتر بنانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گئے۔تاجروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ تمام بازاروں کے ارکان کو متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔تاجروں کیساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، تاجربرادری بھی اپنے رویوں میں مثبت تبدیلی لائے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز انجمن تاجران چوکپنڈوری کے مرکزی اور ذیلی کمیٹیوں کے عہدیداروں کے ایک مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ بہتر کارکردگی نہ دکھانے والے کمیٹی ارکان کو اپنے عہدوں سے فارغ کر دیا جائے گا۔مرکزی جنرل سیکرٹری زاہد اقبال چوہدری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل انتظامیہ تاجروں کو بے جا تنگ کرتی تھی مگر اب ایسا نہیں ہو گا۔شہر میں صفائی کے نظام سمیت سٹریٹ لائٹس اور پارکنگ پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔انہوں نے تاجروں سے کہا کہ وہ منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں اور بازار کی بہتری کیلئے ہمارا ساتھ دیں،اگر اب بھی مسائل حل نہ ہوئے تو پھر ”ابھی نہیں تو کبھی نہیں ” جیسی صورتحال پیدا ہو جائے گی۔سیکرٹری اطلاعات راجہ اظہر جنجوعہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام بازاروں کو بہتر انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے۔صدر بھاٹہ روڈ حاجی محمد اسرار نے کہا کہ کمیٹیاں بنانے کا مقصد شہر میں امن و امان کی صورتحال بھی بہتری لانا ہے۔صدر بھکڑال روڈ سردار گلفراز نے کہا کہ سات ماہ قبل بازاروں میں چوکیدارہ نظام نہیں تھا مگر اب اس نظام کو فعال کر دیا گیا ہے۔ممبر مجلس شوری راجہ آفتاب جنجوعہ نے اپنے خطاب میں تاجروں کو گاہکوں کے ساتھ رویہ بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ڈاکٹر محمد رشید نے چوکپنڈوری شہر میں سوئی گیس کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ چوکپنڈوری کے تاجروں نے شاہراہ کی کشادگی کیلئے ہمیشہ انتظامیہ کیساتھ تعاون کیا اور فراغدلی کاثبوت دیا اور اب حکومت وقت کو چاہئے کہ وہ ہمارے جائز مطالبات کو بھی حل کرے۔راجہ راشد سلطان نے نظامت کے فرائض سر انجام دئیے۔سرپرست اعلی ڈاکٹر راجہ محمد جہانگیر جنجوعہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

مکوں ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارااور ہمارے کپڑے پھاڑ دئیے۔تعظیم ولد علی اصغر

Allegation of man being beaten in Doberan Kallan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تعظیم ولد علی اصغر نے محمد وقاص اور عمران خورشید کے ہمراہ مضروبی حالت میں بیا دیا کہ میں ضلع ایبٹ آباد کا رہائشی ہوں اور دوبیرن کلاں میں ایک نان شاپ کا کام کرتا ہوں۔مسمی عاصم سکنہ دوبیرن کلاں ہمارے تندور پر ملازمت کرتا ہے،میں اور میرا چچا زاد بھائی وقاص اور عمران خورشیدسکنہ ڈھوک میجر روات میرے تندور پر بوقت چار بجے شام موجود تھے کہ اسی دوران عاصم ولد رفیق ملازمان نے میرے اور میرے چچا زاد بھائی وقاص کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی تو اسے منع کیا کہ ہم بھائیوں کے درمیان تفرتیں پیدا نہ کروتو وہ اس دوران کام چھوڑ کر چلا گیا اور کچھ دیر کے بعد عاصم رفیق مسلح چاقو،سکندر مسلح سریا،فیضان مسلح آئنی مکہ دیگر چار افراد نے مجھے تندور سے باہر بلوایا جو میں نے باہر آنے سے انکار کر دیاتو عاصم نے تین افراد کے ہمراہ تندور کے اندر آ کر مجھے پکڑ لیا۔عاصم رفیق نے وار چاقو کیا جو مجھے بائیں آنکھ کے اوپر لگا، دوسرا وار سریا سکندر نے کیا جو مجھے بائیں ٹانگ پر لگا،فیضان نے وار آہنی مکہ کیا جو محمد وقاص کے سر پر لگا۔محمد عمران کورشید نے چھڑانے کی کوشش کی تو واصم کے برادر نسبتی نے وار اینٹ کیا جو عمران اس کے ناک پر لگاپھر سب نے ملک کر ہمیں آہنی مکوں ڈنڈوں اور اینٹوں سے مارااور ہمارے کپڑے پھاڑ دئیے۔

تعزیت

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔سابق چیئر مین یوسیز سید راحت علی شاہ، چوہدری شفقت محمود، راجہ محمد فیاض آف بیور، قاضی اخلاق حسین اور دیگر نے گاؤں ہوتھلہ جا کر سابق وائس چیئر مین اسد محمو652‹ ستی،ایس ڈی او پنجاب ہائی ویز خالد محمود ستی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button