DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Village Sui Hafiz youth plant 100 trees in ancient ancestral cemetery

سوئی حافظاں کے نوجوانوں نے قدیمی آبائی قبرستان میں سو پودے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا

بیول(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔ سوئی حافظاں کے نوجوانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قدیمی آبائی قبرستان میں سو پودے لگا کر مون سون شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ مقامی نوجوانوں نے معروف ماہر تعلیم ہیڈ ماسٹرجہانگیر افضل کی طرف سے گاؤں کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے پودے لگائے۔ گاؤں کے بزرگوں سابق امیدوار برائے ممبر قومی اسمبلی مفتی محمود حسین شائق، سابق کونسلر نمبردار برکت حسین ہاشمی، محمد رمضان قریشی، محمد مشتاق قریشی، حاجی الطاف قریشی، حافظ عمران ہاشمی، طارق قریشی اور ہیڈ ماسٹر جہانگیر افضل ہاشمی نے پودے لگا کر مہم کا آغاز کیا۔ نوجوان دن بھر پودے لگاتے رہے۔ برطانیہ میں مقیم یوکے گروپ سوئی حافظاں کے رضوان قریشی، زعفران قریشی، طاہر قریشی،عتیق قریشی،کامران قریشی اور یاسر بھٹی نے مالی معاونت کی اور مقامی نوجوانوں کو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی۔

Gujar Khan; Village Sui Hafiz youth planted 100 trees in ancient ancestral cemetery on the occasion of Monsoon plantation planation. For more see video above.

Show More

Related Articles

Back to top button