DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Abdul Rauf Shaheed buried with full military honour in village Bunna Bachiyal

عبدالروف شہید کی نماز جنازہ بنہ فوجی عزاز کے ساتھ بنہ بچیال گوجرخان میں ادا کی گئی

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔ شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین گوجرخان کا ایک اور فرزند وطن پر قربان . بوچیال کا رہائشی عبدالرحیم ولد عبدالرئوف وانا میں شہید .عبدالروف کے صاحبزادہ ،عبدالرحیم نے باجوڑ بارڈر پر دشمنوں سے لڑتے ہوے شہادت نوش کیا۔ شہید کی نماز جنازہ آج جمعتہ المبارک دن 11.30 پر بنہ بچیال گوجرخان میں ادا کی جائے گئی۔

Gujar Khan; Abdul Rauf of village Bunna Bachiyal has given his life for his beloved Pakistan after being injured in Bajora border. A full military honour was given at the namaz e janaza.

مندہال ڈھوک گجراں کےچوہدری محمد اسلم تقدیر الہی سے وفات پا گے

Gujar Khan; Ch M Aslam passed away in Dhok Gujran, Mandhal

Ch M Aslam

گوجر خان(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)۔۔ مندہال ڈھوک گجراں کے چوہدری اکرم اور چوہدری محمد ارشد کے بھائی اور کامران اسلم کے والد محترم چوہدری محمد اسلم تقدیر الہی سے وفات پا گے ہیں

بارش ہوتے ہی شہر کے گٹر ابل پڑے،اصلاح احوال کا مطالبہ

As soon as it rained, the Bewal bazaar gutters boiled

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بارش ہوتے ہی شہر کے گٹر ابل پڑے،اصلاح احوال کا مطالبہ۔مین بازار میں آج سے پندرہ سال قبل سیوریج لائن ڈالی گئی جو ٹوٹ چکی ہے بیول شہر کے مین بازار میں موجود بوسیدہ سیوریج لائن کیوجہ سے بارش ہوتے ہی گٹر ابلنے لگتے ہیں جس کی وجہ سے گندہ اور بدبو دار پانی ہر طرف پھیل جاتا ہے پیدل چلنے والے راہ گیروں کے لیے سخت مشکلات پیدا ہو جاتی ہیں مین بازار میں موجود جامع مسجد میں نماز کے لیے جانیوالے نمازی حضرات کے کپڑے خراب ہوتے ہیں بیول شہر کے مسائل کی طرف نہ تو پہلے ایم پی اے نے کوئی توجہ دی اور نہ ہی موجودہ ایم پی اے کوئی توجہ دے رہے ہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ بوسیدہ سیوریج لائن کو نکال کر اسکی جگہ سے پائپ ڈالے جائیں اور مین ہول تعمیر کیے جائیں بیول اڈے سے لیکر پل تک دونوں اطراف پختہ نالیاں بنائی جائیں تاکہ گندہ اور بدبودار پانی جو ہر طرف کھڑا نظر آتا ہے سے نجات مل سکے امید ہے کہ ایم پی اے اس مسئلے کی طرف خصوصی توجہ دیں گے۔

چینی 90روپے کلو فروخت ہونے لگی آٹا بھی مزید مہنگا

Sugar is being sold at Rs 90 per kg. Flour is also becoming more expensive

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔چینی 90روپے کلو فروخت ہونے لگی آٹا بھی مزید مہنگا۔یوٹیلٹی سٹور پر چینی اس شرط پر ملتی ہے کہ ساتھ باقی خریداری بھی کی جائے۔آٹے اور چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے عوامی حلقے پریشان۔یوٹیلٹی سٹور پر چینی ناپید خریدار کو اس شرط پر چینی ملتی ہے کہ سٹو پر موجود باقی اشیاء کی خریداری بھی کی جائے اس طرح آٹے کی قیمتوں میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسا ملک جس کی زیادہ آبادی زراعت سے منسلک ہے آٹے جیسی بنیادی ضرورت سونے کے بھاؤ مل رہی ہے حکومت خاموش تماشائی بننے کی بجائے آٹے کی قیمتوں میں فوری کمی کرے اور قیمتوں میں استحکام پیدا کرے تاکہ غریب عوام کی مشکلات میں کمی آسکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button