DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Ghulam Sarwar Khan accompanied by Murtaza Satti and Chaudhry Azeem arrived at the residence of President of Anjuman-e-Tajiran, Raja Imtiaz Alam

غلام مرتضیٰ ستی اور چوہدری عظیم کے ہمراہ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیا ز عالم امیدوار برائے چیئرمین کہوٹہ سٹی کی رہائش گاہ پرآمد

کہوٹہ: نمائند ہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔
وفاقی وزیر غلام سرور خان کی سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور چوہدری عظیم کے ہمراہ صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیا ز عالم امیدوار برائے چیئرمین کہوٹہ سٹی کی رہائش گاہ پرآمد اور اخباری نمائندوں، پریس کلب ممبران میڈیا اراکین سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاست ناکا م ہو چکی ہے۔ اپوزیشن کو نہ صرف ناکامی کا سامنا ہو گا بلکہ منہ کی کھانا پڑے گی۔ کہوٹہ تا بیور ڈیفنس روڈ،کہوٹہ تا پنڈی روڈ اور شہر کی سڑکوں کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔ منتخب نمائندگان ٹی وی پر زیادہ اور حلقہ میں کم نظر آنے کی شکایات پر افسوس ہے۔ کہوٹہ کی سڑکوں کے لیئے فنڈز فراہم کرنے کی یقین دہانی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے مرکزی رہنما تحریک انصاف سابق ایم این اے غلام مرتضیٰ ستی اور چوہدری عظیم گوجرخان کے ہمراہ صدر انجمن تاجران کہوٹہ و سابق صدر کہوٹہ سٹی تحریک انصاف راجہ امتیاز عالم امیدوار برائے چیئرمین کہوٹہ سٹی کی رہائش گاہ پر کارکنون،ورکروں اور میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔ اس موقع پر بزرگ رہنما ٹھکیدار حاجی راجہ شہزاد احمد، شیخ عمار رہنما تحریک انصاف، راجہ وہاب مون،حافظ انتخاب عالم، راجہ مجمل، سنیئررہنما تحریک انصاف کہوٹہ سٹی راجہ توقیر شبیر اور دیگر پریس کلب کہوٹہ کے عہدیداران بھی موجو د تھے۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ کرونا میں سمارٹ لاک ڈاؤن کامذاق اپوزیشن نے اڑایا۔ اس کی وجہ سے موذی مرض سے بچاؤ کے بہتر نتائج نکلے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے ایک کروڑ 35لاکھ افراد تک میرٹ پر (150) ارب روپے بلا تفریق فراہم کیئے۔ جسکا کریڈٹ موجودہ حکومت کوجاتا ہے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ کرونا کے بعد مہنگا ئی والا جن بھی بوتل میں بند کرینگے۔ اس موقع پر سابق ممبر قومی اسمبلی غلام مرتضیٰ ستی اور صدر انجمن تاجران کہوٹہ راجہ امتیاز عالم امیدوارکہوٹہ سٹی چیئرمین شپ نے وفاقی وزیر غلام سرور خان کی ٹوٹی روڈز اور شہر کے لیئے فنڈز فراہمی کی یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اور کہا کہ علاقہ کے عوام کے مسائل سن کر ان کا درد محسوس کرنے پر وزیر سرور خان کے مشکور و ممنون ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت مضبوط ہے۔ اپوزیشن کی سیاست گندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنے حلقہ کی تحصیل میں (30) کروڑ روپے 28ہزار لوگو ں میں بلا تفریق پہنچایا اور خود مانیٹر نگ کی۔ آخرمیں صدر انجمن تاجران راجہ امتیاز عالم کی جانب سے بھر پور ویلکم کرنے کے بعد وفاقی وزیر سرور خان اور مہمان شرکا ء کی تواضع کی گئی۔

Kahuta; Ghulam Sarwar Khan accompanied by Murtaza Satti and Chaudhry Azeem arrived at the residence of President of Anjuman-e-Tajiran, Raja Imtiaz Alam and discussed current issues with media.

Show More

Related Articles

Back to top button