DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Public living in Qazian and surrounding villages deprived of gas supply.

قاضیاں شہر کی ملحقہ آبادیاں گیس جیسی قدرتی نعمت سے محروم عوام مہنگے داموں سلنڈر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔قاضیاں شہر کی ملحقہ آبادیاں گیس جیسی قدرتی نعمت سے محروم عوام مہنگے داموں سلنڈر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور نئی حکومت بنے بھی دو سال کا عرصہ گزرگیا لیکن وعدہ وفا نہ ہو سکا اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق قاضیاں کی ملحقہ آبادیا ں چگا پیکا نئی آبادی ڈھوک رواتیاں مین گیس لائن چند سو گز پر ہونے کے باوجود گیس جیسی نعمت سے محروم ہے معززین علاقہ نے کہا کہ گیس بجلی پانی شہریوں کو مہیا کرنا حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے لیکن قاضیاں شہر میں گیس لگے دس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر گیا لیکن ملحقہ آبادیاں ابھی تک گیس سے محروم ہیں عوام علاقہ مہنگے داموں سلنڈر اور لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں سابق حکومتوں نے بھی ووٹ کی خاطر عوام کو لالی پوپ دکھاکر ووٹ لیا لیکن الیکشن جیت کر عوام علاقہ سے ہاتھ ملانے کی بھی زحمت گوارہ نہ کی عوام علاقہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ہم نے بڑی امیدیں وابستہ کر کے ووٹ دیا لیکن دوسال گزرنے کے باوجود وعدہ وفا نہیں ہو سکا معززین علاقہ نے اعلی احکام سے مطالبہ کیا کہ قاضیاں کی ملحقہ آبادیوں کو گیس فراہم کی جائے تا کہ عوام علاقہ کی مشکلات کا ازلہ ہو سکے۔

Gujar Khan; Public living in Qazian and surrounding villages deprived of gas supply and are left with no choice but burn wood in order to cook food. Public are demanding that they should be provided with gas supply.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ڈاکٹر بنارس،راجہ سخی کے بھائی اور راجہ سعید کے والد کے انتقال پر جرنلسٹ قاضیاں آغا قاضی کلیم احمد،منیجر نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی،جہانگیر اختر بھٹی نے ان کی رہائش گاہ ڈھوک راجگاں میں جا کر تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔بدلتے موسم اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آر ایچ سی قاضیاں کی ٹیم محمد علی اور عطاء مجتبیٰ نے ڈینگی کی پناہ گاہ کے حوالے سے دکانداروں کو بریفنگ دی سٹاف نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے WHOسے منظور شدہ ادویات کا استعمال کریں پورے آستین والے کپڑے پہنے ڈینگی لاروا پیدا ہونے کی جگہ مثلا پانی جمع کرنے کے برتن گھڑے ڈرم بالٹی کو ڈھانپ کر رکھیں روم کولر جو قابل استعمال نہیں ان سے پانی نکال دیں گڑوں کو ڈھکن سے اچھی طرح بند کریں گھروں کے اندر چھتوں پودوں کی کیاریوں اور گملوں میں پانی جمع نہ ہونے دیں آر ایچ سی قاضیاں کی ٹیم نے عوامی مقامات پر پوسٹر بھی آویزاں کئے قاضیاں کے دکانداروں نے انچارچ آر ایچ سی قاضیاں ڈاکٹر سید رسول،ڈاکٹر مزمل،ڈاکٹر حسن راجہ کی ڈینگی کے حوالے سے حکمت عملی کو سراہا دکاندار حضرات نے کہا کہ ہم سب مل کر ڈینگی کو مات دے سکتے ہیں ہم سب کا بھر پور تعاون آر ایچ سی قاضیاں کی ٹیم کے ساتھ ہے محمد علی اور عطاء مجتبیٰ نے دکانداروں کا شکریہ ادا کیا محمد علی نے جرنلسٹ قاضیاں آغا قاضی کلیم احمد کو ڈینگی آگاہی پوسٹر پیش کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button