DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Wanted criminal Yasir Mahmood arrested by Kotli Sattian police

کو ٹلی ستیاں پولیس کی کا روائی ملزم اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… کو ٹلی ستیاں پولیس کی کا روائی ملزم اشتہاری اور منشیات فروش گرفتار ڈی ایس پی کو ٹلی ستیاں سکندر گوندل کی ہدایت پر ایس ایچ او کو ٹلی ستیاں وقار احمد کی نگرانی میں پولیس تھانہ کوٹلی ستیاں نے کرور کے علاقہ سے منشیات فروش گرفتار کر کے ملزم سے 1100گرام چرس برآمد کر لی پولیس نے ملزم یاسر محمود ولدمنیر حسین سکنہ داخلی اریاڑی کے خلاف بجرم 9c مقدمہ درج کر لیا جبکہ اشتہاری مجرم کو اسلحہ سمیت دھر لیا.مجرم طلعت محمود ولد عمر فاروق تھانہ کوٹلی ستیاں کے مقدمہ38/2020 میں اشتہاری تھا جس کو باتھل بازار سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضہ سے ایک عدد پسٹل مع پانچ روند بھی برآمد کر لیے گئے

Kotli Sattian; Wanted criminal Yasir Mahmood arrested by Kotli Sattian police. He was arrested in possession of fire arms and is known drug dealer.

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… سابق ناظم یو سی سانٹھ سرولہ اور پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی کے رہنماء معروف مذہبی و سیاسی شخصیت محمد واجد ستی مرحوم کا تعزیتی پروگرام برائے ایصال ثواب 12 جولائی بروز اتوار صبح 11 بجے تابعد نماز ظہر پی پی پی رہنماء حاجی اورنگ زیب ستی کے گھر کھٹیاں میں منعقد ہو رہا ہے جس میں عظیم عاشق رسول اپنے مرشد کریم اور الحاج سید محمد شریف صاحب کے منظور نظر تحصیل کو ٹلی ستیاں کے معروف مذہبی سیاسی و سماجی شخصیت واجد ستی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گاحاجی اورنگ زیب ستی مرحوم کے بیٹوں عدنان زیب عمران زیب اور کامران زیب نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو اس تعزیتی پروگرام میں بھر پور شرکت کرنے کی اپیل کی ہے ہیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…ستی ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ایک اہم اجلاس 12 جولائی بروز اتوار صبح دس بجے فیض آباد راولپنڈی فیض الاسلام میں منعقد ہو رہا ہے اجلاس کی صدارت بانی و صدر راجہ فتح خان ستی صاحب کریں گے جس میں ستی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل پروفیسر اختر شادستی سمیت دیگر شرکت کریں گے اجلاس میں عہدیداران اور نئی تنظیم کا انتخاب عمل میں لایا جائے گاکرونا وائرس کی وبا کے باعث اجلاس مکمل ایس ایس او پیز کے تحت منعقد ہوگا جس کے لیے تمام شرکائے اجلاس کو ماسک پہن کر آنے کی تاکید کی گئی ہے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سٹی ٹریفک پولیس کوٹلی ستیاں نے سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ما جون 2020 میں کارروائی کرتے ہوئے 427 پرائیویٹ پبلک سروس گاڑیاں اور موٹر سائیکلز کو ایک لاکھ 42 ہزار نو سو روپے جرمانہ کر کے قومی خزانے میں جمع کروایا متعدد موٹر سائیکلز اور گاڑیوں کو کاغذات نہ رکھنے پر تھانے میں بند کروایا ٹریفک پولیس نے عوام سے زائد کرایہ وصول کرنے والے پبلک ٹرانسپورٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا انہوں نے ٹرانسپورٹرز سے کہا ہے کہ دوران ڈرائیونگ ٹریفک قوانین پر عمل کریں تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جا سکے کے

کوٹلی ستیاں ( انٹر ویو۔نوید ستی سے )راولپنڈی کوٹلی ستیاں کی سیاست میں ن لیگی نوجوان توصیف ستی کا کردار قابل تحسین توصیف ستی نے اِبتدائی تعلیم کوٹلی ستیاں میں حاصل کی میڑک کے بعد راولپنڈی شفٹ ہو گۓ لیکن علاقے کی محبت اور لوگوں کے مسائل کو آجا گر کر نے ہمہ وقت پیش پیش رہتے ہیں سیاست کا آغاز 2009 میں ایم ایس ایف کے پلیٹ فارم سے کیا اور تحصیل صدر منتخب ہوۓ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کے الیکشن قریب آتے ہی توصیف ستی کو 2016 میں مسلم لیگ ن یوتھ ونگ پی پی 6 مری اور کوٹلی ستیاں میں کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیااور یوتھ ونگ کی تنظیم سازی آپ کے سپرد کی گئی سابق ایم این اے نائب صدر یوتھ ونگ پنجاب ملک شکیل اعوان نے ایک تقریب میں آپ کو نوٹیفیکیشن دیاتوصیف ستی نے دن رات محنت کر کے نوجوانوں کو پارٹی کے پرچم تلے متحد کیا اور مری کوٹلی ستیاں میں تنظیم سازی مکمل کی اور 2018 کے الیکشن میں بہترین کارگردی دکھائی یوتھ ونگ کے مرکزی صدر کیپٹن صفدر نے رپیڈایکشن فورس بنائی تو انہوں نے کوٹلی ستیاں سے توصیف ستی کو آرگنائزر کی زمہ داری دی اور مرکزی سیکرٹری 180 ماڈل ٹاؤن لاہور سے آپ کو نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا توصیف ستی کو سیاست کے ساتھ ساتھ مذہبی دلچسپی رکھنے پر بھی راولپنڈی کی بڑی مذہبی تنظیم مرکزی سیرت میلاد کمیٹی نے راولپنڈی کا ممبرر مقرر کیاتوصیف ستی کا تعلق اُس فیملی سے ہے جس میں ایک بریگیڈیئر دو کرنل ایک میجر ایک ڈسٹرکٹ مونیڑنگ آفیسر پانچ کمانڈوز ایک کیپٹن ایک وکیل اور ایک ڈاکٹر شامل ہیں تو صیف ستی نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ میرا اوڑھنا بچھونا مسلم لیگ ہے جس سے اپنی سیاست کا آ غا ز کیا اور اسی میں اللہ تعالیٰ اختتام بھی فرماے قائد میاں نواز شریف کی حب الوطنی اور ملکی امن و سلامتی کے لیے تا ریخی کو ششیں قابل تحسین ہی نہیں بلکہ مخالفین بھی معترف ہیں انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی شرافت دیانتداری اور پارٹی کیساتھ استقامت نے ملکی سیاست میں انہیں عروج بخشا انکی سیاست کارکنان اور سیاسی جما عتوں کے رہنماؤں کے لیے یقیناً مشعل راہ ہیں صاف دامن کیساتھ سیاست میں مقام حاصل کر نا کسی بڑے اعزاز سے کم انہوں نے سیاست میں بہترین رہنمائی کر نے پر اپنے محسن جاسم کنول راہی کا شکریہ ادا کرتے ہو ہے کہا کہ مستقبل مزاج پارٹی کیساتھ وفادار اور مخلص لوگوں میں انکا شمار ہوتا ہے میں نے سیاست میں ان سے بہت کچھ سیکھا توصیف ستی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت کے جھوٹے دعووں اور سبز باغ دکھانے کی سیاست کا جنازہ بہت جلد ہمیشہ ہمیشہ کے لیے دفن ہو جا ے گا عوام کی امیدیں ایک بار پوری ہوں گی اور مسلم لیگ ن کی حکومت قائم ہو گی اور انشاء اللہ ملک بہتری کی سمت پر جا ے گا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… عاطف نثار قتل کیس کے مرکزی ملزم اسد کی عبوری ضمانت میں توسیع ،ملزم کے وکیل پیش نہ ہو نے پر عدالت عبوری ضمانت میں 9 جولائی تک تو سیع کر دی

Show More

Related Articles

Back to top button