DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Detailed briefing on Tourism Highway connecting Murree, Kotli Satyan and Kahuta from Tourism Department at TDPC Head Office, Lahore

لاہور میں ٹی ڈی پی سی کے ہیڈ آفس میں محکمہ سیاحت سے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کو ملانے والی ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ کی وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت آصف محمودسے ملاقات۔ورلڈ بنک کی فنڈنگ سے مری کے سیاحتی مقام کی توسیع اور اسکو نڑھ پنج پیر تک ملانے کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن اور سوچ سے بھی محکمہ کو مطلع کیاتفصیل کے مطابق گذشتہ روز ایم این اے و صدر پاکستان تحریک انصاف شمالی پنجاب صداقت علی عباسی اور چیئرمین آر ڈی اے راجہ طارق محمود مر تضیٰ نے لاہور میں TDCP کے ہیڈ آفس میں محکمہ سیاحت سے مری، کوٹلی ستیاں اور کہوٹہ کو ملانے والی ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی۔میٹنگ میں وزیراعلیٰ کے مشیر برائے سیاحت آصف محمود و دیگر محکمے کے افسران موجود تھے۔ اس دوران منصوبے کے مختلف خدوخال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ورلڈ بنک کی فنڈنگ سے مری کے سیاحتی مقام کی توسیع اور اسکو نڑھ پنج پیر تک ملانے کے منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم کے ویژن اور سوچ سے بھی محکمہ کو مطلع کیا اور وزیراعظم کی طرف سے یہ پیغام دیا کہ منصوبے کے حوالے سے اگر کوئی بھی رکاوٹ آتی ہے تو وفاقی حکومت بھرپور مدد کرے گی۔اس موقع پر صداقت علی عباسی نے اپنے بیان میں کہا کہ میرا یہ مشن ہے کہ حکومت پاکستان کی جو پالیسیز زراعت اور صنعت کیلئے ہیں اسی طرح کی اہمیت سیاحتی انڈسٹری کو دلوانا میرے مقاصد میں شامل ہے۔مزید ٹورازم ہائی وے کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انشائاللہ یہ منصوبہ کوہسار کی تقدیر بدلے گا اور نہ صرف مری بلکہ کوٹلی ستیاں اور نڑھ پنج پیر جیسے خوبصورت سیاحتی مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا۔ سیاحوں کیلئے بنائی جانے والی ٹورازم ہائی وے سیاحوں کیلئے مددگار ثابت ہوگی جس میں بغیر ٹریفک میں پھنسے سیاح مری، کوٹلی ستیاں سے ہوتے ہوئے نڑھ کی خوبصورت وادیوں کے نظارے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے باآسانی اپنے گھر واپس روانہ ہوجائیں گے۔

Kahuta; MNA Sadaqat Ali Abbassi and Raja Tariq Mahmood held a Detailed briefing on Tourism Highway connecting Murree, Kotli Satyan and Kahuta from Tourism Department at TDPC Head Office, Lahore

یو سی دوبیرن کے گاؤں ٹپیالی میں قرآن محل کی تعمیر شروع

Construction of Quran Mahal begins in Tapiali village of UC Doberan

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
شہید قرآن پاک اور مقدس اوراک کو محفوظ کرنے کے لیے یو سی دوبیرن کے گاؤں ٹپیالی میں قرآن محل کی تعمیر شروع ٹپیالی کے نوجوان سفیان مرتضیٰ نے اپنی مدد آپ کے تحت قرآن محل تعمیر کا آغاز کر دیا جہاں شہید اقرآن پاک مقدس اوراک ایسی اخبارات رسالے جن میں قرآنی آیات لکھی گئی ہیں انکو اکٹھا کر کے تعظیم کے ساتھ دفن کر کے محفوظ کے اجائیگا تا کہ بے ادبی نہ ہو مذہبی شخصیات معززین علاقہ نے انکی اس کاوش کو زبردست خراج تحسین پیش کیا سفیان مرتضیٰ نے کہا کہ تحصیل بھر سے شہید قرآن پاک یا مقدس اوراک ہوں تومحفوظ کرنے کے لیے رابطہ کریں اور اس کار خاص میں بھرپور حصہ ڈالیں۔

لوگ نئے پاکستان سے تنگ آ چکے ہیں اور اب پرانا پاکستان چاہتے ہیں

People are fed up with the new Pakistan and now want the old Pakistan

راجہ رفاقت جنجوعہ

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
لوگ نئے پاکستان سے تنگ آ چکے ہیں اور اب پرانا پاکستان چاہتے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت نے اندھیرے ختم کیے دہشت گردی کا خاتمہ ایٹم بم کے دھماکے موٹر وے بنائی میٹرو سروس دی سی پیک کا منصوبہ دیا راجہ محمد علی نے کہوٹہ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا اربوں کے ترقیاتی کام کیے ہمیشہ شرافت کی سیاست کو فروغ دیا نہ کہ تھانہ کچہری کی۔جبکہ موجودہ حکومت نے اداروں میں کرپشن کو پروان چڑھایا انکے ایک طرف آٹا چور دوسری طرف چینی چور بیٹھے ہوئے ہیں اداروں کو یرغمال بنا رکھا ہے غریبوں کو انصاف ملنا مشکل ہے ان خیالات کا اظہار یوتھ ونگ مسلم لیگ ن کہوٹہ کے صدر راجہ رفاقت جنجوعہ نے کہوٹہ پریس میڈیا سنٹر کے ہفتہ وار پروگرام عوام اور سیاست سے گفتگو کے دوران کیا۔ انھوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب مسلم لیگ ن کی حکومت دوبارہ آئے گی اور تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا آئندہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو عبرت ناک شکست ہوگی۔

حکومت تجاوزات کے نام مساجد کو شہید کیا ,راجہ گلز ار احمد گلزاری

The government martyred mosques in the name of encroachment, Raja Gulzar Ahmad Gulzari

راجہ گلز ار احمد گلزاری

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ گلز ار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلام میں مندر کی تعمیر کے بجائے بابری مسجد کے نام سے مسجد تعمیر کی جائے پاکستان کے نام بنائے گئے اس ملک اور موجودہ حکومت جوملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوئے کرتے تھی یہ سب اس کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا پیار ملک پاکستان جو ایک نظریے کے پیش نظر اور صرف اور صرف اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اسلام آباد جو ہمارے پیارے ملک کا دارلحکومت ہے اور اسلام آباد میں ہندو کا نیا مندر بنانا نان صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار سابق کونسلر یوسی ہوتھلہ راجہ گلز ار احمد گلزاری نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بابری مسجد کا واقع یاد نہیں ہے کہ کس طرع ہندوں نے ہماری ایک تاریخی مسجد کو شہید کیا اور یہ ملک ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا لاکھوں جانوں کے نذانے دے کر لیا ہے یہ ملک اسلام کے نام پر لیا گیا ہے اور اس میں اسلامی نظام نافذ ہو گا اور اس کے لیے حکمران جماعت کا اس پر عمل کرنا چاہے ناں کہ ہندوں کے لیے نئے مندر تعمیر کیے جاہیں ایک طرف یہ حکومت تجاوزات کے نام مساجد کو شہید کیا ہے جبکہ ہندو کے لیے اسلام آباد کے مقام پر مندر تعمیر کر نے جا رہے ہیں۔

Show More

Related Articles

Back to top button