DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Current administration will be deplored at Black day function, Abdul Rehman Mirza, PPP

یوم سیاہ کی تقریب میں بھرپور مذمت کی جائے گی۔عبدالرحمن مرزا

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پیپلز پارٹی راولپنڈی ڈویثرن کے رہنما و روحانی تحریک پاکستان کے بانی عبدالرحمن مرزا نے بیول کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سے تینتالیس سال قبل یہودوہنود کی سازش پر فخر ایشیاء شہید جمہوریت ذوالفقار علی بھٹو کی منتخب حکومت کا تختہ نہ الٹا جاتا انہیں فرضی مقدمہ بنا کر عدالتی قتل نہ کرایا جاتا تو آج فلسطین آزاد ہو چکا ہوتا کشمیر آزاد ہو چکا ہوتا اور پاکستان عالم اسلام کی نہ صرف لیڈ کرتا بلکہ کرہ ارض کے اندر انسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھی پاکستان سے آواز اٹھائی جاتی انہوں نے کہا کہ حسب سابق حسب روایت آج 5جولائی بروز اتوار سرور اینڈ شریف حویلی واقع مرزا جی سٹریٹ بڑکی جدید گوجرخان سٹی گوجرخان کے زیر اہتمام طاہر راحیل اعوان کی صدارت میں کرونا کے باعث مختصر یوم سیاہ کی تقریب منعقد کی جائے گی جسکے مہمان خصوصی لائیرزفورم کے رہنما شبر عباس باقری ہونگے جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سٹی کے جنرل سیکرٹری محمد رمضان مرزا ایڈووکیٹ ہونگے۔عبدالرحمن مرزا نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا جرم یہ تھا کہ انہوں نے غربت جہالت ناانصافی کے خلاف جدوجہد کی 93000قیدی ہندوستان سے آزاد کروائے ملک میں اسلامی نظریاتی کونسل کا قیام عمل میں لایا ملک کو آئین دیا اسلامی سربراہی کانفرنس بلا کر مسلمانوں کو اگٹھا کیا خو د چیئرمین بنے ضیاء الحق نے یہودوہنود کی سازش پر منتخب حکومت کا تختہ الٹایا اسکا سارا دور سیاہ تھا کیونکہ خود رات کی سیاہی میں آیا تھا اسکی نحوست کے سائے آج دن تک ملک میں منڈلا رہے ہیں۔آج بھی آمریت کی باقیات عمران خان کے روپ میں جمہوریت کا لبادہ اوڑھ کر اسلام آباد میں مندر بنانے کی سازشوں میں مصروف ہے قوم جلد ہی آمریت کی اس نشانی اور اسکے چمچوں کو نالہ سریں کی گندگی میں ہمیشہ کے لیے ڈبو دیں گے یوم سیاہ کی تقریب میں بھرپور مذمت کی جائے گی۔

Gujar Khan; Current administration will be deplored at Black day function, said Abdul Rehman Mirza, PPP, While speaking to media and also announced to hold black day function on 5th July

Show More

Related Articles

Back to top button