DailyNewsGujarKhanHeadline

Rawat; Village Pind Jhatlan, UC Takht Parri cordoned off due to spread of coronavirus

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے یونین کونسل تخت پڑی کے ایک گاؤں پنڈجھاٹلہ میں لاک ڈاؤن کر کے گاؤں کو دونوں اطراف سے بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے یونین کونسل تخت پڑی کے ایک گاؤں پنڈجھاٹلہ میں لاک ڈاؤن کر کے گاؤں کو دونوں اطراف سے بیرئیر لگا کر بند کر دیا گیا،یوسی تخت پڑی کے دیگرتمام قصبات اور شاہراہیں ہر قسم کی ٹریفک اور آمدورفت کیلئے کھلے ہیں،تفصیلات کے مطابق ڈی سی او راولپنڈی کے حکم پر تخت پڑی کے نواحی گاؤں پنڈ جھاٹلہ میں کرونا وائرس کے کیس سامنے آنے پر گزشتہ روز یکم جولائی سے 10 جولائی تک گاؤں کوجنازہ گاہ اور سرہندی چوک میں بیریئر لگا کر لاک ڈاؤن کر کے بند کر دیا گیا اور بازاروں میں آمدورفت روکنے کیلئے ڈھوک بڈھا اور ڈھوک عالم شیر چوک میں بھی بیریئر لگا دیا تاہم تخت پڑی سمیت دیگر 22 قصبات میں کسی قسم کا کوئی لاک ڈاؤن نہیں اور نہ ہی کرونا وائرس کا کوئی پازیٹو کیس موجود ہے ماسوائے گاؤں پنڈجھاٹلہ کے یوسی تخت پڑی مکمل طور پر ٹرانسپورٹ اور آمدورفت کیلئے کھلی ہے اور کاروباری سرگرمیاں بدستور جاری ہیں

Rawat; Village Pind Jhatlan in union council Takht Parri has been cordoned off due to spread of coronavirus The rest of 22 villages are still open for the public.

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کے علاقہ میں مسلح ڈاکووں نے ڈکیتی کی پانچویں واردات کے دوران تاجر سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی،موبائیل فون چھین لئیے ڈاکو واردات کے بعد اسلحہ لہراتے فرار علاقہ میں شدید خوف وہراس تفصیلات کے مطابق ماڈل تھانہ روات کا علاقہ گزشتہ چند دنوں سے ڈاکووں کے نرغے میں ہے گزشتہ روز بھی تین موٹرسائیکل سوار ڈاکووں نے روات کلر روڈ پر واقع تاجر تنویر احمد کی دکان میں داخل ہو گئے اور گن پوائنٹ پر اسے یرغمال بنا کر نقدی مبلغ13 ہزار روپے اور موبائیل فون چھین کر فرار ہو گئے گزشتہ پانچ دنوں میں یہ ڈکیتی کی بھی پانچویں واردات ہے اہل علاقہ نے بڑھتی ڈکیتی کی وارداتوں اور ناقص پولیس گشت پر شدید احتجاج کیا ہے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)چک بیلی روڈ پر واقع گاؤں محمودہ کے رہائشی نوجوان نے گھریلو چپقلش کے باعث دلبرداشتہ ہو کر گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کر لیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گاؤں محمودہ کا رہائشی غیر شادی شدہ نوجوان اطیع الحسنین گھریلو چپقلش کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر گھر کے قریب واقع درخت سے جھول گیا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق متوفی نوجوان کا کسی بات پر گھر والوں سے تلخ کلامی ہو گئی جس پر طیش میں آکر اس نے گلے میں پھندا ڈال لیا اور زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button