DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Fuji Foundation has abolished 19 model schools, 14 dispensaries, 36 handicraft establishments, including the Kahuta Board Bazaar Handicraft Center and the Motor Center.

فوجی فاؤنڈیشن نے 19 ماڈل اسکول 14 ڈسپنسریاں 36 دستکاری ادارے ختم کر دیے ہیں جس میں کہوٹہ بورڈ بازار والا دستکاری سنٹر اور مٹور والا سنٹر بھی حتم کر دیا گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
فوجی فاؤنڈیشن نے 19 ماڈل اسکول 14 ڈسپنسریاں 36 دستکاری ادارے ختم کر دیے ہیں جس میں کہوٹہ بورڈ بازار والا دستکاری سنٹر اور مٹور والا سنٹر بھی حتم کر دیا گیا جس کی وجہ سے اس علاقے کے عوام کا شدید نقصان ہوگا کیونکہ یہ ایسے منظم ادارے تھے جہاں پر اس علاقے کی بچیاں اپنا اپنا ہنر سیکھ کر باعزت روزگار کر رہی تھی سیاسی سماجی شخصیات اور سابق فوجیوں نے کہوٹہ میں یہ سینٹر ختم کرنے پر شدید دکھ کا اظہار کیا اور چیف آف آرمی سٹاف دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کہوٹہ کے ان دو سینٹروں ختم نہ کیا جائے

Kahuta; Fuji Foundation has abolished 19 model schools, 14 dispensaries, 36 handicraft establishments, including the Kahuta Board Bazaar Handicraft Center and the Motor Center. The Army chief is asked to save the centres as the ex Army soldiers have shown their displeasure at the closure.

پی ٹی آئی کہوٹہ کی قیادت کا میونسپل کمیٹی کہوٹہ کیلئے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ سے میٹنگ

PTI Kahuta-led Municipal Committee Meets Health Engineering Department To Provide Clean Drinking Water For Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی کہوٹہ کی قیادت کا میونسپل کمیٹی کہوٹہ کیلئے پینے کا صاف پانی مہیا کرنے کیلئے محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ سے میٹنگ۔ بہت جلد کہوٹہ شہر میں پینے کا صاف پانی مہیا کر نے کا عزم۔ محکمہ ہیلتھ انجینئرنگ سے میٹنگ کا انقعاد ایم سی کہوٹہ کے دفتر میں منقعد کی گئی میٹنگ میں صدر پی ٹی آئی تحصیل کہوٹہ راجہ خورشیدستی،صدر پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی راجہ وحیداحمدخان،چیف آفیسرایم سی کہوٹہ احمدبلال مخدوم ایس ڈی اومحکمہ ہیلتھ انجینئرنگ راجہ ناصر،سب انجینئر ساجد حسین،صدر بیت المال تحصیل کہوٹہ راجہ اظہرمامون،جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کہوٹہ راجہ الطاف حسین،محکمہ مال کہوٹہ کے پٹواری راجہ محمد فیصل،جنرل سیکرٹری ایم سی راجہ عبدالمنان،سیکرٹری انفارمیشن تحصیل کہوٹہ تظرف ستی،نائب صدر PTI سردارمظہر،سردارارشدمجید،سب انجینئر ز جواد،حبیب شہزاد،سردارآمین ثاقب،مظہرقریشی اور دیگر نے شر کت کی اگلے دنوں میں کہوٹہ شہر میں واٹر سپلائی اسکیم کے تحت کہوٹہ کے شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنا اولین ترجیح ہے۔

ایک طرف یہ حکومت تجاوزات کے نام مساجد کو شہید کیا ہے جبکہ ہندو کے لیے اسلام آباد کے مقام پر مندر تعمیر کر نے جا رہے ہیں

Current administration criticised of bulldozing Masjid and building Mandar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان مذہبی شخصیات راجہ عمران وحید،راجہ قیصر وئنس،راجہ عمران مینوں اور راجہ حامدممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں نیا مند ر بنانا اسلام کی روح کے منافی ہے پاکستان کے نام بنائے گئے اس ملک اور موجودہ حکومت جوملک کو ریاست مدینہ بنانے کے دعوئے کرتے تھی یہ سب اس کے خلاف ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا پیار ملک پاکستان جو ایک نظریے کے پیش نظر اور صرف اور صرف اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا تھا اور اسلام آباد جو ہمارے پیارے ملک کا دارلحکومت ہے اور اسلام آباد میں ہندو کا نیا مندر بنانا نان صرف اسلام کی روح کے خلاف ہے ان خیالات کا اظہار حلقہ پی پی سیون کی معروف نوجوان مذہبی شخصیات راجہ عمران وحید،راجہ قیصر وئنس،راجہ عمران مینوں اور راجہ حامدممتاز جنجوعہ نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کو بابری مسجد کا واقع یاد نہیں ہے کہ کس طرع ہندوں نے ہماری ایک تاریخی مسجد کو شہید کیا اور یہ ملک ہمیں کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دیا لاکھوں جانوں کے نذانے دے کر لیا ہے یہ ملک اسلام کے نام پر لیا گیا ہے اور اس میں اسلامی نظام نافذ ہو گا اور اس کے لیے حکمران جماعت کا اس پر عمل کرنا چاہے ناں کہ ہندوں کے لیے نئے مندر تعمیر کیے جاہیں ایک طرف یہ حکومت تجاوزات کے نام مساجد کو شہید کیا ہے جبکہ ہندو کے لیے اسلام آباد کے مقام پر مندر تعمیر کر نے جا رہے ہیں۔

تعزیت

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر راجہ شاہد علی جنجوعہ کا صدر راجہ وحید احمد خان سے ان کی چچی کی وفات پراظہار تعزیت۔پی ٹی آئی کہوٹہ ایم سی کے صدر راجہ وحید احمد خان کی چچی، سابق چیئرمین ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر کی والدہ اور صدر رفاقت جنجوعہ کی پھوپھی جان گذشتہ دنوں وفات پا گیں تھیں گذشتہ پی ٹی آئی یوسی مٹور کے صدر امیدوار برائے چیئرمین یونین کونسل مٹور راجہ شاہد علی جنجوعہ نے راجہ وحید احمد خان کی رہائش گاہ جا کر ان سے اظہار تعزت کی اور مر حومہ کے درجات بلندی ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سید آل عمران (مرحوم)کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا وہ صدیوں پورا نہیں ہوسکتا سید آل عمران ایک خوبصورت اور خلوص اور محبت کرنے والی شخصیت تھے وہ ان پر کمپئر ایک درجن سے زائد کتابوں کے مصنف اور اردو اور پوٹھوہاری کے بہترین شاعر بھی تھے پوٹھواری زبان اور کلچر کے فروغ کے لیے انہوں نے اپنی زندگی وقف کر رکھی تھی ان کی خدمات کے حوالے سے ان کو درجنوں مختلف ایوارڈز بھی ملے انہوں نے خطہ پوٹھوار کے نوجوان ٹیلنٹ کو سامنے لانے کی صلاحیت کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا کہوں گا کہ نوجوانوں شاعروں ادیبوں صحافیوں سیاست کی شخصیات سے بے پناہ محبت کرتے تھے کمیونٹی ویلفیئر سوسائٹی کہوٹہ کے کئی پروگراموں کی زینت بنے ان خیالات کا اظہار کہوٹہ میں سینئر صحافی اصغر حسین کیانی،نوجوان صحافی صدر پریس کلب راجہ عمران ضمیر، آڈٹ آفیسر حاجی عبد الرشید کی جانب سے سید آل عمران کی وفات پر منعقدہ ایک تعزیتی ریفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے پوٹھوہار کے مشہور شاعر اردو ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والے پروفیسر حبیب گوہر، عدنان نصیر ریڈیو ٹی وی اور پوٹھوہار کے مشہور شاعر جاوید احمد عباسی ان کے قریبی ساتھی سیاسی سماجی شخصیت ڈاکٹر محمد عارف قریشی، ماسٹر مسعود انجم پوٹھوہار ی زبان کے مشہور شاعر کے علاوہ نوجوان صحافی و کمپیئر افتخار احمد غوری، ارسلان کیانی، احتشام کیانی،راجہ فیضان جنجوعہ نے بھی شرکت کی تمام احباب نے ان کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ان کی مغفرت کے لیے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button