DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Political and social figures have expressed their grief over the death of renowned political and social leader and former UC Nazim Sarwala Wajid Hussain Satti.

معروف سیاسی و سماجی رہنما اور سابق ناظم یو سی سانٹھ سرولہ واجد حسین ستی کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات و اہلیانِ علاقہ نے افسوس کا اظہار

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…معروف سیاسی و سماجی رہنما اور سابق ناظم یو سی سانٹھ سرولہ واجد حسین ستی کی وفات پر سیاسی اور سماجی شخصیات و اہلیانِ علاقہ نے افسوس کا اظہار کیا۔ کامران ستی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوۓ کہا کہ مرحوم خطہ کوہسار کی عظیم شخصیت تھے ان کی وفات خطہ کوہسار کیلئے بہت بڑا نقصان ہے، واجد ستی مرحوم انتہائی خوش مزاج، ملنسار اور درویش صفت انسان تھے، انہوں نے سیاست میں شرافت کو فروغ دیا، انکی کمی کبھی پوری نہیں ہو سکتی، انہوں نے کہا کہ اللہ پاک سے دعا ہے کہ واجد ستی کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… پاکستان پیپلزپارٹی پارٹی کے رہنما نمبردار توصیف پرویز ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کو ٹلی ستیاں و ضلع راولپنڈی کے عظیم رہنما واجد ستی،ڈائریکٹر ایجوکیشن پلا ئنگ وقار ستی اور سابق کونسلر و معروف سماجی شخصیت آ صف تبسم ستی کی وفا ت اہل کو ہسار اور کو ٹلی ستیاں کا نا قابل تلافی نقصان ہے تینوں رہنماؤں کی وفات کے پورا کو ٹلی ستیاں اس وقت سوگوار ہے انکی خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جاے گا انہوں خطہ کے لوگو ں کی خدمت میں جو مثال قائم کی انہیں ہمیشہ یا د رکھا جا ے عوامی خدمت ان كا شعار تھا انہوں نے شرافت کی سیاست کو رواج دیا عوام دوستی میں کسی چیز کو آڑے نہیں آنے دیا

،

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… صداقت عباسی کا کوٹلی ستیاں کا دورہ طیبہ ناز کاظمی کے مرحوم نانا کی لیے تعزیت اور پی ٹی آئی کے مایوس کارکنوں سے ملاقات۔ ایم این اے صداقت عباسی کا کوٹلی ستیاں کا دورہ واپسی پر گاؤں چھینٹ کے مایوس کارکنوں سے ملاقات کی اور پریس کلب کو ٹلی
ستیاں کی ایڈیشنل جنرل سیکریٹری طیبہ ناز کاظمی کے مرحوم نانا جان کی وفات پر آظہار افسوس اور دعا کی۔ تفصیلات کے مطابق گاؤں چھینٹ کے پی ٹی آئی کے کارکنوں نے صداقت عباسی سے ملاقات کے دوران گلے شکوے کیے انہوں نے بتایا کہ ہمارا ایک سکول اپ گریڈ کا مسلہ ہے جس کے لیے ہم دوسال سے بڑی تگ دود کر رہے ہیں لیکن شاید ہماری بچیوں کی قسمت میں پڑھائی لکھی ہی نہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک سرگرم کارکن حافظ شاید نے مایوسی کا آظہار کرتے ہوے کہا کہ اتنیزیادہ فنڈز اتے ہیں لیکن ابھی تک ہمارے گاؤں کا کوئی بھی کام نہیں ہوا گورنمنٹ گرلز مڈل سکول چھینٹ تک کے لیے ایک لنک روڈ نہ بن سکی۔ صداقت عباسی نے تحمل مزاجی سے سے کی گفتگو سنی اور تفصیل سے آگاہ کیا کہ یو سی لہتڑار کے لیے 72 لاکھ کا فنڈ دیا یہ الگ بات ہے اپ اس سے مستفید نا ہو سکے اور اسد رشید ستی کو ہدایت جاری کی ان کے مسائل حل کرواے جاۓ۔ صداقت عباسی کامزید کہنا تھا کہ میرے افس کا دروازہ ہمیشہ اپ لوگوں کے لیے کھولا ہے اپ جب چاہیں اہیں اپ کو کبھی مایوس نہیں کیا جاے گا آخر میں وہاں موجود پی ٹی آئی کے کارکن حافظ شاید اقبال، محمد ضمیر، محمد نثار، یاسر نذیر، واسب شاہ، تنویر شاہ، وزیر شاہ اور دیگر نے صداقت عباسی اور امید وار لہتراڑ اسد رشید کا شکریہ ادا کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button