DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Twenty-one electricity poles and a transformer installed in Mohra Bhagoo to provide electricity to the residents.

موڑہ بھگو میں اکیس کھمبوں اور ایک ٹرانسفارمر لگا کر موڑہ بھگو کی رہائشیوں کو بجلی فراہم کی گی

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ موڑہ بھگو میں بجلی کی تنصیب عوام علاقہ کا سابق وزیر اعظم کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق موڑہ بھگو میں اکیس کھمبوں اور ایک ٹرانسفارمر لگا کر موڑہ بھگو کی رہائشیوں کو بجلی فراہم کی گی صوبیدار میجر راجہ ضمیر احمد،راجہ نذیر احمد،راجہ اللہ رکھا،راجہ وسیم ضمیر اور اہلیان موڑہ بھگو نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور راجہ عبدالجبار بھٹی کاشکریہ ادا کیا جن کی کاوشوں سے ان کا دیرنیہ مطالبہ پورا کیا گیا معززین علاقہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے دور میں جتنے ترقیاتی کام تحصیل گوجرخان میں ہوئے اس کی پاکستان کی ستر سالہ دور میں مثال نہیں ملتی۔

Gujar Khan; Twenty-one electricity poles and a transformer was installed in Mohra Bhagoo to provide electricity to the residents. The local villagers thanked Raja Parvez Ashraf and Raja Abdul Jabbar Bhatti for their efforts in providing the facility for the villagers.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ تبدیلی سرکار نے عوام کی ناک میں دم کر دیا خان صاحب ابھی تک کنٹینر پر سوار ہیں غریب عوام فاقوں پر مجبور ہے خان صاحب صرف تقریروں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی یوسی قاضیاں کے صدر بابو اختر پرویز نے میڈیا سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جب سے نالائق ٹولہ ملک پر مسلط ہوا ہے غریب عوام کی زندگی اجیرن بن گی ہے اپنی ناقص کارکردگی چھپانے کے لئے جو کوئی آواز بلند کرتا ہے نیب اس کے خلاف حرکت میں آ جاتا ہے بابو اختر پرویز نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی احتساب کے خلاف نہیں لیکن احتساب صرف اپوزیشن کا ہو گا وہ بھی صرف اپنی نا اہلی چھپانے کے لئے تو سوال اٹھے گے انہوں نے کہا کہ خان صاحب کی ٹیم نے چینی آٹا چوری کیا ان کے خلاف کیا ہوا بابو اختر پرویز نے کہا کہ پی پی پی واحد جماعت ہے جو آمروں کے سامنے بھی نہیں جھکی خان صاحب جو مرضی کر لیں آئندہ آنے والا دور پاکستان پیپلزپارٹی کا ہے پی پی پی ہی واحد جماعت ہے جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔سابق مئیر ملٹن کینز یوکے سبحان ملک کے انتقال پر منیجر نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی منیجر نیشنل بنک دولت علی راجہ حبیب کاظمی،منیر قریشی نے تعزیت کا اظہار کیا مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button