DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Two brothers arrested for indiscriminate firing in Sagri Bazaar, four accused arrested, arms and drugs recovered

ساگری بازار میں اندھا دھند فائرنگ کرنے کے الزام میں دو بھائی گرفتار،چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔روات پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف،ساگری بازار میں اندھا دھند فائرنگ کرنے کے الزام میں دو بھائی گرفتار،چار ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر نصیرالرحمان نے ساگری بازار میں اندھا دھند فائرنگ کرنے پر دو ملزمان یاسر اور رفاقت کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دو تیس بور پستول برآمد کر لیئے جبکہ ساجد سکنہ روات کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے بتیس بور ریوالور برآمد کر لیا ناصر حسین سکنہ سرگودھا کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک سو پچاسی گرام چرس برآمد کر لی۔

Kallar Syedan; Two brothers have been arrested for indiscriminate firing in Sagri Bazaar, four accused arrested, arms and drugs were recovered, The two arrested are named as Sajid of Rawat and Nasir Hussain of Sargodah

شیخ ساجد الرحمان کی جلد صحت یابی کی خصوصی دعا

Special prayer of Sheikh Sajid-ur-Rehman for speedy health recovery

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔مسلم لیگ ن کے رہنما سابق رکن بلدیہ چوہدری اخلاق حسین اور اکرام الحق قریشی نے سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان کے معتمد ساتھی شیخ ساجد الرحمان کی جلد صحت یابی کی خصوصی دعا کی ہے۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے عنصر محمود سکنہ ڈھوک چھنی داخلی چنام سے پانچ عدد دیسی شراب کی کپیاں جبکہ زعفران حسین سکنہ چنام کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد

Two men arrested from Chanam in possession of drugs and alcohol

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے دو مختلف کارروائیوں کے دوران عنصر محمود سکنہ ڈھوک چھنی داخلی چنام سے پانچ عدد دیسی شراب کی کپیاں جبکہ زعفران حسین سکنہ چنام کے قبضہ سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لئے۔

بنیادی مرکز صحت بھکڑال میں تعینات ڈسپنسر چوہدری محمد حارث کو کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے اپنے گھر میں ہی آئیسولیٹ کر دیا گیا

Dispenser Chaudhry Muhammad Haris, posted at Bhakral Health Center, was isolated in his home after being diagnosed with the corona virus.

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔بنیادی مرکز صحت بھکڑال میں تعینات ڈسپنسر چوہدری محمد حارث کو کرونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد اسے اپنے گھر میں ہی آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ڈسپنسر حارث بوائز ڈگری کالج کلر سیداں میں قائم قرنطینہ سنٹر میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا تھا کہ اسی دوران کرونا وائرس کی تشخیص ہونے پر اسے گھر میں آئیسولیٹ کر دیا گیا ہے۔ڈ ی ڈی ایچ او ڈاکٹر سید عابد حسین شاہ کے مطابق بی ایچ یو بھکڑال کے دیگر اسٹاف کے بلڈ سمپلز آج حاصل کئے جائیں گے۔

پوٹھوہاری ادبی سنگت جس کے بانی و صدر محمد دلپذیر شاد تھے اس کا اجلاس کاشانہ دلپذیر شاد کلر سیداں میں منعقد ہوا

The meeting of Pothwari Adabi Sangat, was held in Kallar Syedan

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پوٹھوہاری ادبی سنگت جس کے بانی و صدر محمد دلپذیر شاد تھے اس کا اجلاس کاشانہ دلپذیر شاد کلر سیداں میں منعقد ہوا جس کی میزبانی بنت دلپذیر شاد چندا شاد نے کی اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیااجلاس میں شریک مہمانوں نے تنظیم کے ایجنڈے پر بات کی اور پوٹھوہاری ادبی سنگت کی خدمات پر بات کی اور دلپذیر شاد مرحوم کے ادبی وفنی کاموں کو فروغ دینے کا فیصلہ کیااور آئندہ ہونے والے ادبی وفنی کاموں میں ساتھ نبھانے کا یقین دلایااجلاس میں موجود جناب سید ثاقب امام رضوی اور جناب یاسر کیانی نے پوٹھوہار کے ادبی بادشاہوں کے کاموں کا نچوڑ بتایا اور کہا کیہ دلپذیر شاد مرحوم۔جناب اختر امام رضوی مرحوم۔جناب شیر زمان مرزا مرحوم پوٹھوہاری ادب کی وہ پہلی جڑیں ہیں جن کے کام کا کوئی ثانی نہیں اور ادب کے ایک اور بیتاج بادشاہ جمیل قلندر مرحوم جیسا ادبی ستارہ بھی
مدتوں بعد دنیا میں آتا ہے وہ ادب میں انمٹ نقوش ہیں اور ہر دور اور ہر دل میں رہیں گے عظمت مغل آصف مغل اور بنت شاد چندا شاد نیسب مہمانوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیااور آخر میں محفل مشاعرہ ہوئی کلام کہنے والوں میں جناب سید ثاقب امام رضوی۔جناب شیراز طاہر۔جناب نعمان رزاق۔جناب یاسر کیانی۔ جناب شکور احسن۔جناب عظمت مغل۔جناب آصف مغل اور بنت دلپذیر چندا شاد نے کلام سنایا۔

حکمرانوں نے پورے ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے

The current adminstration have brought the whole country to the brink of economic ruin

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔حکمرانوں نے پورے ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے،وزیراعظم کی ناقص پالیسوں اور نااہلی کی وجہ سے عوام کورونا وبا کے ساتھ ساتھ معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں،موجودہ حکمران بھی سابق حکمرانوں کو کے نقش قدم پر چل رہے ہیں،بجٹ کا کوئی تقدس نہیں باقی رہا،آئی ایم ایف کے بجٹ سے عوام کو کوئی دلچسپی نہیں،چینی سیکنڈل پر کمیشن کی رپورٹ آئی ہے مگر ذمہ داروں کے خلاف ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی،نہ ہی آٹے کے بحران اور قیمتوں کے روز بہ روز بڑھنے پر حکمرانوں نے نوٹس لیا ہے۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سنگین شکل اختیار کرچکی ہے،فاشٹ مودی خطے کا امن تباہ کرنے کے درپے،افغانستان میں قیام امن کی کوششوں کو نقصان پہنچ رہا ہے،ہم اس وقت داخلی اور خارجی سطح پر بہت سے سنگین بحرانوں سے دوچار ہیں،ان خیا لات کا اظہار نائب صدر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کلرسیداں کے گاؤں بیمہ گنگال کے مقام پر جماعت اسلامی کلرسیداں کے مقامی راہنما حاجی محمد جمیل مرحوم کی دعائیہ تقریب کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات چیت میں کیا،اس سے پہلے اپنے خطاب میں انھوں نے حاجی جمیل مرحوم کی جماعت اسلامی اور اسلامی کاز کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حاجی جمیل جیسے لوگ اپنے مال اور جان کا سودا اللہ تعالی سے کرلیتے ہیں اور وہ ساری زندگی دین اسلام کی سربلندی اور آبیاری کے لئے وقف رہے،آخری دم تک کورونا وائرس کے حوالے سے مستحقین میں راشن کی تقسیم کے حوالے سے اُن کی خدمات کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،جماعت اسلامی نے کورونا وبا کے دوران ایک بار پھر یہ بات ثابت کردی ہے کہ وہ واحد ملک گیر جماعت ہے جو بلا رنگ نسل اور مذہب کی تفریق کت انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہے،تقریب سے نیشنل لیبر فیڈریشن کے صدر شمس الرحمن سواتی،جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی کے صدر راجہ جواد،اُمید وار پی پی 10خالد محمود مرزا،امیر جماعت اسلامی کلرزون جاوید اقبال،اُمیدوار پی پی7راجہ تنویر اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور حاجی محمود جمیل مرحوم کی خدمات پر روشنی ڈالی،مقررین نے زور دیا کہ انسان کو اپنے اعمال درست رکھنے چاہییں اور ہمہ وقت موت کو سامنے رکھ کر اللہ کے دین کی سربلندی اور ترقی کے لئے کام کرنا چاہیے،وباؤں اور مصیبتوں کا آنا اللہ کی ناراضی کی وجہ سے ہے ہمیں احتیاط کے ساتھ ساتھ اللہ سے رجوع کرنا ہوگا،آخر میں نائب صدر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے حاجی جمیل کے لئے دعائے مغفرت کروائی،بعد میں لیاقت بلوچ دیگر قائدین کے ساتھ مرحوم حاجی جمیل کی قبر پر بھی گئے اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button