DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Mrs. Basheera Malik, wife of Flight Lieutenant Malik Murtaza Shaheed passed away

فلائٹ لیفٹیننٹ ملک مرتضیٰ شہید کی اہلیہ مسز بشیرہ ملک وفات پا گئیں

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام،عمران ضمیر ۔۔۔کہوٹہ کے علاقہ چھنی اعوان کے عظیم سپوت فلائٹی لیفٹینٹ ملک غلام مرتضیٰ شہید جو آج سے پچاس سال قبل 1971میں شہید ہوئے اور انکی تدفین ہندوستان اجمیر شریف میں ہوئی انکی اہلیہ مسز بشیرہ ملک سابق ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ گرلز ہائی سکول جنہوں نے ملک غلام مرتضیٰ شہید کے بعد پچاس سال تک بڑ ی جرات و بہادری سے حالات کا مقابلہ کیا۔ اور جہاں علم کی شمع روشن کرنے میں اپنی خدمات سر انجام دیں وہی اپنے دونوں بیٹوں کو اعلیٰ تعلیم دلا کر اپنے مرحوم شوہر کے مشن کی تکمیل کے لیے کام کیا۔ آج انکا ایک بیٹا میجر عثمان ملک مسلح افواج میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ اور دوسرے بیٹے ملک بابر شاہین ائیر ویز میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔چند روز قبل فلائٹ لیفٹیننٹ ملک مرتضیٰ شہید کی اہلیہ مسز بشیرہ ملک وفات پا گئیں۔ جنکو انکے آبائی قبرستان چھنی اعوان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر ائیر فورس کے افسران نے انکی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ اس موقع پر صدر پریس کلب راجہ عمران ضمیر، جنرل سیکرری اصغر حسین کیانی، نائب صدر ملک زاہد مبین،ملک محمد زبیر،چیئر مین راجہ عبدالقدیر، ملک محمد اسلم، ملک تنویر ملک بابر مرتضیٰ، ملک ندیم اور دیگر عزیز و اقارب موجود تھے۔ اس موقع پر ائیر فورس کے افسران، صحافی برادری،معززین علاقہ نے فلائٹ لیفٹیننٹ شہید ملک مرتضیٰ کو خراج عقیدت پیش کیا اور انکے لیے اور انکی اہلیہ لیے دعائے مغفرت کی۔

Kahuta; Mrs. Basheera Malik, wife of Flight Lieutenant Malik Murtaza Shaheed a war veteran of 71 war has sadly passed away.

Show More

Related Articles

Back to top button