DailyNewsGujarKhanHeadline

Rawat; Elected MNA Ghulam Sarwar Khan released a grant for the construction of streets in the towns of UC Takht Padi of NA-59 constituency.

منتخب ایم این اے غلام سرور خان نے حلقہ این اے59 کی یوسی تخت پڑی کے قصبات میں گلیوں کی تعمیر کیلئے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کر دی

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام) منتخب ایم این اے غلام سرور خان نے حلقہ این اے59 کی یوسی تخت پڑی کے قصبات میں گلیوں کی تعمیر کیلئے لاکھوں روپے کی گرانٹ جاری کر دی،بریگیڈئیر (ر)طارق زمان کی کاوشوں سے گلیات کی تعمیر کا کام شروع،سابق چیئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل،چوہدری یاسر،ملک امتیاز و دیگر نے افتتاح کیا تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے59 سے منتخب ایم این اے و وفاقی وزیر غلام سرور خان نے گزشتہ روز یوسی تخت پڑی کے قصبات میں پسماندہ گلیوں کی تعمیر کیلئے گرانٹ جاری کر دی جسکے تحت یو سی تخت پڑی میں پی ٹی آئی حکومت کی ترقیاتی فنڈ کے تحت گلیوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہوگیا کام کا افتتاح تخت پڑی کے اہم موضع سرہندی سے کیا گیا اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء سابق چیئرمین یو سی تخت پڑی چوہدری خلیل احمد،سابق سینئر وائس پریزیڈنٹ پوٹھوار ٹاؤن چوہدری یاسر،سابقہ جنرل کونسلر ملک امتیاز،سابقہ جنرل کونسلر سرہندی ملک رمضان،سابقہ کونسلر چوہدری نصیر،ملک سجاد،ملک ساجد،ملک آصف،کامران قریشی،ملک اسد یوتھ راہنماء و فوکل پرسن برائے سوئی گیس تخت پڑی ملک مبشر،راجہ بشارت،احتشام کیانی کے علاوہ معززین علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے،تمام معززین علاقہ نے ترقیاتی کاموں کے شروع ہونے پر سینئر پی ٹی آئی راہنماء بریگیڈئر (ر)طارق زمان اور انکی پوری ٹیم سمیت وفاقی وزیر غلام سرور خان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔

Rawat; Elected MNA Ghulam Sarwar Khan was tanked by local villagers after he released a grant for the construction of streets in the towns of UC Takht Padi of NA-59 constituency.

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)تھانہ روات کی حدود میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے دونوں نوجوانوں کے قاتل تاحال آزاد،مقامی پولیس کے تفتیشی افسران کی ناقص حکمت عملی اور نااہلی کے باعث ملزمان تک نہ پہنچا جا سکا تفتیش کا عمل ٹھپ،وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ افسران بالا نے بھی چپ سادھ لی لواحقین انصاف کیلئے دھکے کھانے لگے تفصیلات کے مطابق پہلی واردات کے دوران6 ماہ قبل مسلح ملزمان نے جاوا روڈ پر جانیوالے موٹرسائیکل سوار ظفر منہاس ولد غضنفر علی کو روکنے کی کوشش کی موٹرسائیکل نہ روکنے پر اسے گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے ہومی سائیڈ روات کا تفتیشی سب انسپکٹر مختار مقدمہ کو کمائی کا ذریعہ بنا کر لواحقین کو جھٹی طفل تسلیاں دیتا رہا مگر ابھی تک پیش رفت نہ ہو سکی دوسری واردات 2 ماہ قبل روات کلر روڈ پر مسلح ڈاکووں نے عنصر کریانہ سٹور میں داخل ہو کر مالک عنصر محمود سے رقم مبلغ ساڑھے چار لاکھ روپے چھین لئیے اور مزاحمت پر اسے بھی قتل کر دیا مگر یہ مقدمہ بھی تفتیشی تھانیدار کی نااہلی اور ناقص تفتیش کی بھینٹ چڑھ چکا ہے اہل علاقہ نے آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کر کے ناقص تفتیش کرنے والے نااہل تفیشی افسران کو معطل کر کے ذمہ دار اور فرض شناس آفیسرکو تفتیش کا عمل سونپا جائے۔

روات(چوہدری عقیل احمد نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)سنگین مقدمات قتل کی تفتیش پر اناڑی اور ناتجربہ کار سب انسپکٹر تعینات،کورس مکمل کرنے والے اہل سب انسپکٹر کھڈے لائن،ناتجربہ کار سب انسپکٹرز نے پولیس فائل لکھنے کیلئے اپنے اپنے رائٹر رکھے ہیں آئی جی پنجاب کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دی گئیں تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہومی سائیڈ یونٹ اور نارکوٹکس یونٹ کی الگ الگ تفتیش کے لئے ایس او پی جاری کر کے مختلف سب انسپکٹرز کو سہالہ کالج،چوہنگ میں سپیشل کورس کروانے کا حکم جاری کیا جسکے تحت متعدد تھانیداروں نے اپنے کورس مکمل کئیے جنھیں بعد ازاں مختلف سرکل میں تعینات کیا گیا اور جوں جوں وقت گزرتا گیا تو او ایس آئی برانچ کی مبینہ ملی بھگت سے تجربہ کار سب انسپکٹرز کو کھڈے لائن لگا کر سفارشی اور اناڑی سب انسپکٹرز کی سنگین مقدمات قتل اور منشیات کی تفتیش پر تعیناتیاں شروع ہو گئیں ذرائع کے مطابق رورل سرکل سمیت بیشتر تھانہ جات میں قتل کی تفتیش پر مامور سب انسپکٹرز تفتیش سے مکمل نابلد،بدون کورس پاس ہیں جو متعلقہ برانچ کی ملی بھگت سے تعینات ہیں ہیں جو کسی بھی مقدمہ کی تحقیقات کیلئے ساتھ رکھے ہیلپروں سے مدد لیتے ہیں عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی اور سی پی او راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ انتہائی اہم مقدمات کی تفتیش پر تجربہ کار اور کورس مکمل کرنے والے سب انسپکٹر فوری تعینات کر کے اناڑی و ناتجربہ کار سب انسپکٹرز کو کلوز کیا جائے تاکہ میرٹ پر شفاف تفتیش کے عمل کو یقینی بنا کر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

Show More

Related Articles

Back to top button