DailyNewsKahuta

Kahuta; Roshan Mowara Welfare Trust completes 46 months of service to the poor, orphans and widows in its area

روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے علاقے کے غرباء، یتیموں اور بیواؤں کی خدمت کرتے ہوئے46ماہ مکمل ہو گئے

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
روشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ نے اپنے علاقے کے غرباء، یتیموں اور بیواؤں کی خدمت کرتے ہوئے46ماہ مکمل ہو گئے چالیس ماہ میں تقریبا25لاکھ روپے تک غرباء، یتیموں اور بیواؤں میں تقیسم کیے۔یوسی مواڑہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت ر وشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ اپنے بھائی ڈاکٹر سجاد جنجوعہ اور اپنے والد محترم راجہ جاوید اوردیگر چند دوستوں کی مدد سے یہ ٹرسٹ چلا رہے ہیں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ر وشن مواڑہ ویلفیئر ٹرسٹ کے آنر راجہ سخاوت علی ایڈوکیٹ نے عوام الناس سے کہا کہ لازمی نہیں ہے آپ کے کروڑوں روپے ہونگئے تب ہی آپ کسی غریب کی مدد کر یں گئے آپ اپنی استطاعت کے مطابق بھی کسی کی مدد کر سکتے ہیں اس سلسلے میں آپ ہمارے ٹرسٹ کا حصہ بن سکتے ہیں چاہے آپ مہینے کا ایک ہزار روپے دیں یا دس ہزار مقد س اللہ کی رضا ء حاصل کر نا ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنی ذات پر اپنی اولاد پر بے شمار دولت خرچ کر دیتے ہیں شادیوں وغیرہ کے پروگراموں میں بھی بے جا اورفضول خرچ کر دیتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اکثر میلوں ڈھیلوں میں بھی ہزاروں روپے خرچ کر دیتے ہیں یہ سب رقم فضول خرچ ہو جاتی ہے اس کا کوئی مقصد نہیں آپ دولت وہی قابل قبول ہو گئی جو اللہ کی راہ میں خرچ ہو گئی اور جس سے کسی غریب کے گھر کھانے کے لیے اور تن ڈھانپنے کے خرچ ہو گئی یہی دولت آخرت میں آپ کی نجائت کا ذریعہ ہو گئی انہوں نے صاحب حثیت افراد سے ٹرسٹ کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔

حکومت اگر چینی مافیاکے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لا سکتی تو کم از کم چینی کی قیمت ہی کم کر دیں

If the government cannot take action against the sugar mafia, then at least reduce the price of sugar

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کہا کہ حکومت اگر چینی مافیاکے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لا سکتی تو کم از کم چینی کی قیمت ہی کم کر دیں۔حکومت اپنی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے بحرانوں تلے دبی جا رہی ہے۔کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ آٹا بحران، چینی اور پٹرول بحرانوں کی وجہ سے عوام سخت پرشانی میں مبتلاہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیات راجہ محمد شکیل کیانی، بریسٹر ظفر اقبال چوہدری، راجہ ناصر علی کیانی اور اشرف کیانی نے اپنے ایک مشتر کہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے پورے ملک کو معاشی اور اقتصادی طور پر تباہی کے دھانے پر لاکھڑا کیا ہے،حکومت کی ناقص پالیسوں اور نااہلی کی وجہ سے عوام کورونا وباء کے ساتھ ساتھ معاشی بدحالی کا شکار ہو چکے ہیں،موجودہ حکمران بھی سابق حکومت کے نقش قدم پر چل رہی ہے انہوں نے کہا کہ ملک عوام نے موجودہ حکومت کی الیکشن مہم میں ہونے والی تقاریر اور بلند وبانگ دعوں سے متاثر ہو کر ملک میں کسی بڑھی تبدیلی کے لیے ووٹ دیے مگر حکومت وقت نے عوام کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے ملک کی عوام اب کسی اور تجربوں کا سامنا نہیں کر سکتی اب جب بھی الیکشن ہونگئے وہ اپنا ووٹ ملک کی بقاء کے لیے اپنا ووٹ عوام لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو نواسے اور شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو کے صاحبزادے بلا ول بھٹو کو دے کر ملک کا وزیر اعظم بناہیں انشاء اللہ وہ دن ملک کی تاریخ کا ایک یادگار دن ہو نگا اور ملک خوشحال ہو گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button