DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Junior Commissioned Officer Subedar Mohammad Idrees Shaheed was buried with military honors in in his native village in Chauk Pindori

جونیئر کمیشنڈ آفیسر صوبیدارمحمد ادریس وطن کی مٹی پر قربان ہو گئے جنہیں کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ نکیال سیکٹر میں بھارتی فوج کی جانب سے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ جونیئر کمیشنڈ آفیسر صوبیدارمحمد ادریس وطن کی مٹی پر قربان ہو گئے جنہیں کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید مجائد فورس میں اپنی فوجی ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے کہ اس موقع پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیز فائرنگ کے نتیجہ میں گولی لگنے سے وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔شہید 30 جون کو اپنی 30 سالہ مدت ملازمت مکمل ہونے کے بعد پنشن آنا تھا۔شہید کو ان کے آبائی قبرستان گنگوٹھی براہمناں داخلی چوکپنڈوری میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔چیف آف دی آرمی سٹاف اور کور کمانڈر کی جانب سے شہید کی قبر پر پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔

Kallar Syedan; Junior Commissioned Officer Subedar Mohammad Idrees Shaheed was buried with military honors in in his native village Gangoti Barhamana in Chauk Pindori. Kallar Syedan; Subedar Mohammad Idrees Shaheed gave his life for his country at Nakial border with India.

ایلیمنٹری مدارس کی آپ گریڈیشن مین بنائل اور کھڈ کونظرانداز کرکے روایتی تعصب کا مظاہرہ کیا گیا, چوہدری محمد غالب

Traditional bias was shown by ignoring the upgradation in Khadd and Banhal elementary madrassas, Chaudhry Muhammad Ghalib

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔عزم نو ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین چوہدری محمد غالب نے کہا ہے کہ ایلیمنٹری مدارس کی آپ گریڈیشن مین بنائل اور کھڈ کونظرانداز کرکے روایتی تعصب کا مظاہرہ کیا گیا جس کی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ گورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول بنائل میں اساتزہ برسوں سے سیکنڈری کلاسز لے رہی ہیں یہاں سے کلر تیس کلومیٹر تو دوسری جانب دریائے جہلم ہے ہمارے پاس کوئی آپشن ہی نہیں اسی طرح کی صورتحال کا کھڈ کوبھی سامنا ہے انہوں نے کہا کہ چند ایام قبل کچھ مدارس کو اپگریڈ کیا گیا مگر بنائل اور کھڈ کو دانستہ نظرانداز کردیا گیا اگر فیصلے میرٹ پر کیئے جاتے تو کھڈ بناہل کو ترجیح بنیادوں پر اپنا حق مل سکتا تھا۔

پنجاب ہائی وے نے کلر سیداں کے تین منصوبوں کے کام مختلف کمپنیوں کا الاٹ کریئے ہیں

Punjab Highway has allotted works of three projects of Kallar Syedan to different companies

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔پنجاب ہائی وے نے کلر سیداں کے تین منصوبوں کے کام مختلف کمپنیوں کا الاٹ کریئے ہیں جن کی مجموعی مالیت 96ملین سے زائد ہے اور پنجاب حکومت نے علاقہ کے ارکان اسمبلی صداقت علی عباسی اور راجہ صغیراحمد کی درخواست پر منصوبوں کے لیئے فنڈز جاری کیئے تھے ان منصوبوں میں کلرسیداں سے دھانگلی سڑک کی خصوصی مرمت بھی شامل ہے جس کے لیئے پچاس ملین سے زاھد رقم مختص کی گئی ہے جبکہ کلرسیداں شہر میں واقع نالہ کانسی کے پل کی مرمت کے لیئے 46ملین جبکہ جوچھہ تا سعی اصغرآباد سڑک کے لیئے تقریبا ڈیڑھ ملین رکھے گئے ہیں رواں ماہ کے اخر میں ان تمام منصوبوں پر کام شروع کر دیا جائے گا۔

گھر میں انیس سالہ لڑکی نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جاں بحق

A 19-year-old girl was shot dead by an unknown person at home in Morra Yaroo

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔گھر میں انیس سالہ لڑکی نامعلوم شخص کی فائرنگ سے جاں بحق،روات پولیس نے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا تفصیلات کے مطابق موہڑہ یارو کے جہانگیر نے پولیس کو بیان دیا
کہ اس کی بیٹی گھر میں موجود تھی کہ نہ معلوم شخص نے اس کو فائر کرکے قتل کردیا پولیس کے مطابق ملزم نے ایک ہی فائر کیا اور کاربین وہیں پھینک کر فرار ہو گیا روات پولیس مصروف تفتیش ہے۔

کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی پٹرول اور گیس ایجنسیوں کیخلاف کارروائی

Kallar Syedan police crack down on illegal petrol and gas agencies

کلرسیداں(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)۔۔ کلر سیداں پولیس نے غیر قانونی پٹرول اور گیس ایجنسیوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 25 لیٹرپٹرول اور گیس سلنڈر وغیرہ قبضہ میں لے کر مالکان کیخلاف مقدمات درج کر دہئے۔پولیس کو مخبر کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ نلہ مسلماناں میں غیر قانونی ایجنسیوں میں کھلے عام پٹرول کی سپلائی جاری ہے جو کسی خطرے کا باعث بن سکتی ہے جس پر پولیس فوری طور پر دوبیرن روڈ نلہ مسلماناں پہنچ گئی جہاں ایک ایجنسی میں کھلے عام تیل کی فروخت جاری تھی جس پر دکان کی تلاشی کے دوران وہاں موجود پلاسٹک کی بوتلیں جن میں 25 لیٹر پٹرول موجود تھا، ایک عدد مشین اور ایک عدد کیف قبضہ میں لے کر ایجنسی کے مالک محمد سفیان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ دوسری کارروائی میں ایل پی جی گیس ایجنسی کے مالک شہزاد حسین کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ایجنسی کا مالک غیر قانونی طریقے میں گیس کی ری فلنگ کر کے سنگین جرم کا ارتکاب کر رہا تھا۔پولیس نے اس موقع پر ایک عدد گیس سلنڈر اورچھوٹے سلنڈرز میں گیس بھرنے والے فلنگ پائپ قبضہ میں لے لئے۔مذکورہ اشخاص دریافت پر کوئی لائسنس یا اجازت نامہ پیش نہ کر سکے۔

Show More

Related Articles

Back to top button