DailyNewsHeadlineKahuta

Kahua; Allegations of corruption at 26 Lakh Rps shops construction plan at Kahuta lorry stop

کہوٹہ لاری اڈہ میں 26لاکھ سے تعمیر ہونے والی دوکانوں کا منصوبہ کریشن کی نظر ہو گیا

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
تبدیلی سر کار کی حکومت میں کریشن عروج پر۔۔۔کہوٹہ لاری اڈہ میں 26لاکھ سے تعمیر ہونے والی دوکانوں کا منصوبہ کریشن کی نظر ہو گیا۔پرانی بلڈنگ کا سامان نیلام کر کے رقم سر کاری خزانے میں جمع کر انے پر وہی پرانا اور ناقص مٹریل استعمال۔پانی بھی سرکاری استعمال کیا جا نے لگا۔کہوٹہ سیاسی و سماجی شخصیت سر پرست اعلیٰ سوشل میڈیا مجیب اللہ ستی کی ڈی سی راولپنڈی کو شکایت پر سی او مخدوم احمد بلال ٹھیکدار اور انجنئیر کے ہمراہ موقع پہنچ گے فوری تحقیقات کی یقین دہانی تعمیرات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی تفصیل کے مطابق ممتاز سیاسی و مساجی شخصیت راجہ مجیب اللہ ستی المعروف ڈاکٹر مناء کی شکایات پر پریس کلب کہوٹہ کے صدر راجہ عمران ضمیر،جنرل سیکرٹری اصغر حسین کیانی، صدر الیکٹرانک اینڈ سوشل میڈیا یونین راجہ ساجد جنجوعہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاری اڈہ میں تعمیر ہونے والی دوکانوں میں ناقص مٹریل استعمال ہونے کی نشاندیہی کی اور سی او مخدوم احمد بلال کو سلاٹر ہاؤس تا مٹور چوک کھنڈرات نما سڑک 26لاکھ سے تعمیر ہونے والی دوکانوں میں پرانا سریا اور پرانی اینٹیں استعمال کرنے کلر چوک اور مٹور چوک میں بیرئیر نہ ہونے کی وجہ سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے بتایا اس موقع پر نمبردار راجہ ندیم و دیگر لوگ بھی موجود تھے مخدوم احمد بلال نے پریس کلب کہوٹہ اور مجیب اللہ ستی کو یقین دہانی دلایا کہ اسکی شفاف انکوائری کی جائیگی اور اسوقت تک بل ادا نہیں ہوگا جب تک یہ صیح نہ ہو ایک دو دن میں بیرئیر بھی لگ جائیں گے اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی میں ریپرئرنگ کے نام پر ناقص کام کے حوالے سے بھی بتایا گیا اور کہا کہ ٹھیکدار وں اور ان اہلکاران کے خلاف کاروائی کی جائے جنکی ملی بھگت سے کرپشن ہو رہی ہے۔عوام علاقہ نے سی ا ومخدوم احمد بلال کے فوری ایکشن لینے پر انکو خراج تحسین پیش کیا۔

Kahua; Allegations have been made of corruption at 26 Lakh Rps shops construction plan at Kahuta lorry stop, Its alleged that old material taken off is being reused instead of buying new material.

Show More

Related Articles

Back to top button