AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Condolences on the death of Chaudhry Muhammad Anwar, former Chairman District Council, Mirpur

چودھری محمدانورسابق چیئرمین ضلع کونسل میرپورکی وفات پراظہارتعزیت

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)چودھری ظفرانورسینئرنائب صدرتحریک انصاف آزادکشمیرکے والدمحترم چودھری محمدانورسابق چیئرمین ضلع کونسل میرپورکی وفات پراظہارتعزیت کے لیے اہم شخصیات کاان کے گھرکلیال چکسواری آمدکاسلسلہ جاری ہے۔وزیرآزادحکومت چودھری مسعودخالد،سابق وزرائے حکومت لالہ محمدحنیف اعوان،محمدطاہرکھوکھر،ایڈیشنل انسپکٹرجنرل پولیس آزادکشمیرفہیم عباسی،سینئرممبربورڈآف ریونیوفیاض علی عباسی،سیکرٹری ہائیرایجوکیشن ظہیرالدین قریشی،سیکرٹری زکوۃ وعشرچودھری محمدطیب،ڈی آئی جی ڈاکٹرلیاقت علی،ڈی آئی جی پونچھ راشدنعیم،ڈی جی ادارہ ترقیات میرپوراعجازرضا،آزادجموں وکشمیرچیمبرآف کامرس کے صدرچودھری جاویداقبال، تحریک انصاف آزادکشمیرکے سابق سیکرٹری اطلاعات سردارامتیاز،اے کے این ایس کے صدرعامرمحبوب،پریس فاؤنڈیشن کے سابق وائس چیئرمین چودھری امجد، امتیازبٹ، سہراب خان،ڈی جی ہیلتھ (ر)ڈاکٹرمحمدبشیرچودھری،سنی اتحادکونسل کے صدرعلامہ عبدالخالق،بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے ڈائریکٹرراجہ کلیم اللہ،سابق صدرمیرپوربارذوالفقاراحمدراجہ ایڈووکیٹ،سابق امیدواراسمبلی محمدعارف چودھری،تحریک انصاف ضلع کوٹلی کے صدرچودھری اخلاق،،تحریک انصاف ضلع پونچھ کے صدرسرداراورنگزیب،چودھری محبوب کوٹلی،نصیراحمدچودھری سیکشن آفیسرداخلہ،ڈی ایس پی چودھری عنصرعلی، نائب تحصیلدارچودھری عمران یوسف نے چودھری ظفرانورسینئرنائب صدرتحریک انصاف آزادکشمیرکے والدمحترم چودھری محمدانورسابق چیئرمین ضلع کونسل میرپورکی وفات پران کے گھرکلیال چکسواری جاکرسوگواران سے اظہارتعزیت کیااورمرحوم کے لیے دعائے مغفرت کی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) محمدعجائب ڈویژنل صدرآزادکشمیرسکول ٹیچرزآرگنائزیشن میرپورڈویژن نے کہاکہ مہنگائی کی شرح کومدنظررکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاجائے۔2017-18-19کے ایڈہاک الاؤنسزکوبنیادی تنخواہ میں ضم کرکے پچاس فیصداضافہ کیاجائے۔2008؁ء کامنجمدکرایہ مکان موجودہ تنخواہ کے ساتھ منسلک کیاجائے ادویات کی قیمتوں میں بے تحاشااضافہ ہوچکاہے۔سرکاری ملازمین کے میڈیکل الاؤنس میں اضافہ کیاجائے۔مہنگائی کی موجودہ لہرنے ملازمین کی کمرتوڑدی ہے۔ملازمین پریشان ہیں۔اگرپے سکیل کے موجودہ تضادکوختم کیاجائے توابتدائی سکیل کے ملازمین ریلیف مل جائے گا۔انھوں نے ملازمین تنظیموں کے درمیان اتفاق واتحادکی ضرورت ہے۔ ملازمین محنت اورپابندی وقت کوشعاربنائیں۔انھوں نے آزادحکومت سے پرزورمطالبہ کیاکہ اساتذہ کے بہترسکیل کوبجٹ کاحصہ بنایاجائے۔پرائمری مدرس بی چودہ،جونیئرمدرس بی سولہ اورسینئرمدرس بی سترہ پرحکومت اتفاق کرچکی ہے لہٰذاوعدے کے مطابق نوٹیفکیشن جاری کیاجائے۔باقی صوبے میں اساتذہ کوپہلے ہی بہترسکیل دے چکے ہیں۔انھوں نے پبلک سروس کمیشن اوراین ٹی ایس کے ذریعہ شفاف تقرریاں حکومت کے قابل تعریف اقدامات ہیں

Show More

Related Articles

Back to top button