DailyNewsOverseas news

London; UK ‘to bring in 14-day quarantine’ for air passengers

برطانیہ پہنچنے والےتمام تارکین وطن کو لازمی قرنطینہ میں رہنا ہوگا

لندن (نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام افتخار وارثی) برطانیہ پہنچنے والے تمام تارکین وطن، ریفوجی اور اسائلم سیکرز کو بھی14روز کے لیے لازمی قرنطینہ (تنہائی) میں رکھا جائے گا۔ہوم آفس نے نئی حکومتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان افراد کو عارضی قیام گاہوں یا حراستی مراکز میں رکھا جائے گا۔ حکومت پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ مئی کے آخر میں برطانیہ آنے والے ہر وزیٹر کا کورونا ٹیسٹ لازمی کیا جائے گا، اس پالیسی کا اطلاق ہوائی جہازوں، کشتیوں، بحری جہازوں اور کسی بھی طرح خشکی کے راستے برطانیہ آنے والوں پر ہوگا۔ یاد رہے کہ مارچ کے آخر سے آج تک برطانیہ پہنچنے والے کسی مسافر کا کورونا وائرس کے ضمن میں ٹیسٹ نہیں کیا جائے گا، یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب گزشتہ بدھ کو ایک چھوٹی کشتی کو انگلش چینل عبور کرتے ہوئے روکا گیا جس میں14افراد سوار تھے، جن میں شام، پاکستان اور افغانستان کے باشندے سوار تھے جنہیں امیگریشن حکام نے حراست میں لے لیا، پریس ایسوسی ایشن نیوز ایجنسی کے مطابق لاک ڈائون کے دوران850سے زیادہ تارکین وطن غیر قانونی طور پر برطانیہ پہنچ چکے ہیں۔

London; UK airlines say they have been told the government will bring in a 14-day quarantine for anyone arriving in the UK from any country apart from the Republic of Ireland in response to the coronavirus pandemic.The new restriction is expected to take effect at the end of this month.

Industry body Airlines UK said the policy needed “a credible exit plan” and should be reviewed weekly. People arriving in the UK would have to self-isolate at a private residence.

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button