DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Covid-19 getting out of control due to different strategies of Punjab and central governments

لاک ڈاؤن پر پنجاب اور وفاق کی الگ الگ کورونا پالیسی اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کا موجب بن رہی ہے

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)لاک ڈاؤن پر پنجاب اور وفاق کے الگ الگ کورونا پالیسی اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کا موجب بن رہی ہے کلرسیداں،کہوٹہ،گوجرخان،مندرہ اور ملحقہ علاقوں کے تمام بازار اور کاروباری ادارے پنجاب حکومت کی سخت ہدایات کی روشنی میں انتظامی افسران نے بند کررکھے ہیں جبکہ محض چند کلومیٹر دور وفاقی دارالحکومت کا شہر روات کئی ہفتوں سے کھلا ہوا ہے اس کے تمام بازار کاروباری ادارے مکمل طور پر کھلے ہیں جہاں تمام روزمرہ کی سرگرمیاں معمول کے مطابق سرانجام دی جارہی ہیں اور اس کے ملحقہ پنجاب کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبوں کے بازار اور کاروباری ادارے مسلسل بند رکھ کر وہاں کے لوگوں کے مسائل میں بے پناہ اضافہ کیا جا رہا ہے اگر بازار اور ادارے کھلنے سے کورونا پھیلتا ہے تو پھر روات کے تمام بازار کھول کر اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کورونا کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ کا موجب بنی ہوئی ہے اس کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جانی چاہیئے یا پھر پنجاب کے علاقوں پر مضبوط پابندی عائد کرکے یہاں کے لوگوں کے گھروں کے چولھے بجھانے کے ذمہ داران کے خلاف ایکشن لیا جانا اشد ضروری ہے پنجاب اور وفاق کی متحارب پالیسیاں کورونا کے پھیلاؤ کا موجب بن رہی ہیں۔

دو افراد نے ایک شخص کو ڈنڈوں کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا

Two men beat a man with sticks in village Nothia

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)دو افراد نے ایک شخص کو ڈنڈوں کا نشانہ بنا کر مضروب کر دیا۔لیاقت علی سکنہ سدیوٹ نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بتایا کہ میں بوقت دس بجے دن، اپنی ہمشیرہ کے گھر واقعہ نوتھیہ گیا تو مجھے مسمی محمد وسیم مسلح ڈنڈا نے پکڑ لیا اور گالم گلوچ شروع کر دی اور کہنے لگا کہ تم یہاں کیوں آئے ہو۔اتنے میں ناصر جس کے ہاتھ میں ڈنڈا بھی تھا آ گیا ڈنڈوں سے میری پٹائی شروع کر دی۔ اس دوران محمد وسیم نے بھی مجھے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میں زخمی ہو کر زمین پر گر گیا۔ وجہ عناد معلوم نہ ہو سکی۔

کرونا کے حوالے سے تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈینگی اور کورونا وائرس کے حوالے سے سپرے

Safety measures taken against corona as well as spray against dengue and corona virus

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ہائی وے پٹرول کے حکم کی پابندی کرتے ہوئے ایس ایس پی پنجاب ہائی وے پیٹرول راولپنڈی ریجن ساجد کیانی اور ڈی ایس پی ڈسٹرکٹ راولپنڈی سرداربابر ممتاز کی زیر نگرانی راولپنڈی بھر کی 13پٹرولنگ پوسٹوں پر کرونا کے حوالے سے حفاظتی اقدامات کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کو ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف (پی ایچ پی)پنجاب ہائی وے پٹرول طارق عباس قریشی کی طرف سے جاری کردہ حکم نامے پر عملدرآمد کیا گیا ہے جس کے مطابق کرونا کے حوالے سے تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ڈینگی اور کورونا وائرس کے حوالے سے سپرے کروایا گیاتاکہ کسی بھی وجہ سے آپریشنل ڈیوٹی متاثر نہ ہو۔ مزید افسران و ملازمان کی صحت پر کسی قسم کا کا کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ اس حوالے سے غوثیہ چوک پر واقع پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی چوکی میں بھی کورونا وائرس اور ڈینگی سے بچاؤ کے لئے سپر ے کیا گیا،تاکہ تمام اہلکار ان موذی اور جان لیوا امراض سے محفوظ رہیں۔

حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود اس کا ریلیف غریب عوام تک منتقل نہ ہو سکا

Despite the recent shortage of petroleum products, its relief could not reach the public

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی) پاکستان تحریک انصاف تحصیل کلر سیداں کے سابق صدر راجہ ساجد جاوید نے کہا ہے کہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود اس کا ریلیف غریب عوام تک منتقل نہ ہو سکا۔گندم کی کٹائی اور گہائی کا عمل شروع ہوتے ہی تھریشر مشینوں کی مانگ بڑھ گئی اور تھریشر مالکان نے اپنے ریٹس کم کرنے کی بجائے من مانے ریٹس لگا کر کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب تحصیل انتظامیہ نے ان کیخلاف کارروائی کی بجائے پر اسرار خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم اپریل اور یکم مئی کو پٹرولیم مصنوعات میں واضح کمی ہونے کے باوجود اس کے ثمرات سے عوام ابھی تک محروم ہیں اور ناجائز منافع خوروں کے ہاتھوں لٹنے پر مجبور ہیں۔ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں سبزی اور فروٹ کے نرخوں میں بھی کئی گنا اضافہ ہو گیا ہے اور انتظامیہ سرکاری نرخ ناموں پر عملددرآمد کروانے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں سے اپیل کی ہے کہ وہ تھریشر مالکان سمیت ناجائز منافع خوروں کیخلاف بلا تفریق سخت کارروائی عمل میں لائیں۔

پریس کلب بیول کے نو منتخب اراکین کے لیئے نیک تمناوں کا اظہار

Congratulations to the newly elected members of the Press Club Bewel, Press club Kallar Syedan

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پریس کلب کلرسیداں کے ارکان پرنس جاوید اقبال،شیخ شبیر ثانی،قیصر اقبال ادریسی،دلنواز فیصل،چوہدری عامر کمبوہ،صبور ملک،چوہدری شہباز رشید،مرزا عتیق الحمان،یاسر ملک،عابد ذائدی،راجہ محمد سعید،اکرام الحق قریشی اور دیگر نے پریس کلب بیول کے نو منتخب اراکین چوہدری اخلاق،عزیزالرحمان طاہر،چوہدری مظہر حسین،شیخ عابد،فراز خان،ندیم رانا،مبین ہاشمی،شیخ شبیر اور دیگر کو انتخاب پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی کامیابی کے لیئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔

تل خالصہ کےمعروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم کے والد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار

کلر سیداں (اکرام الحق قریشی)پی ٹی آئی کے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری راجہ صغیر احمد،پنجاب بار کونسل کے رکن چوہدری واصف علی ایڈووکیٹ، سابق ارکان اسمبلی راجہ جاوید اخلاص،محمود شوکت بھٹی،تنظیم الاعوان پاکستان کے ملک صفدر اعوان، شیخ ساجد الرحمان،راجہ جاوید اشرف، چوہدری صداقت حسین،پرویز اختر قادری، قمر ایاز، شوکت علی وارثی، حاجی طارق تاج، سید مداح حسین شاہ،راجہ عبدالغفور کیانی، راجہ محمد فاروق، انجم رشید وارثی، عابد زاہدی، عاقب علی،راجہ عبدالحمید نوردولال،حافظ سہیل اشرف ملک، محسن نوید سیٹھی، نمبردار عنصر محمود، محمد ظریف راجا، شیخ حسن ریاض،صغیر احمدبھولا نے منگل کے روز گاؤں تل خالصہ جا کر معروف کاروباری چوہدری توقیر اسلم سے ملاقات کی اور ان کے والد کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ادھر پیپلز پارٹی برطانیہ کے رہنماؤں بیرسٹر ظفراقبال،راجہ محمد شکیل کیانی،راجہ قمر مسعود،راجہ ناصر کیانی نے معروف کاروباری چوہدری توقیراسلم کے والد محترم چوہدری محمد اسلم کی اچانک وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیئے خصوصی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button