DailyNewsKahuta

Kotli Sattian; Meeting with Assistant Commissioner Zafar Hassan Naqvi to review the management in dealing with coronavirus

اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کی زیر صدا رت کرو نا وائرس سے نمٹنے کے لیے حفا ظتی انتظا ما ت و اگاہی کے لیے جا ئزہ اجلاس

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی کی زیر صدا رت کرو نا وائرس سے نمٹنے کے لیے حفا ظتی انتظا ما ت و اگاہی کے لیے جا ئزہ اجلاس، پاک آرمی کی طرف سے میجر عثما ن، ایم ایس تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتا ل کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر سیلما ن خان، یو سی سیکرٹریز، فو کل پرسنزسمیت دیگر سرکا ری ادا روں کے سر براہا ن و اہلکا را ن نے شرکت کی،اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ کرو نا وائرس سے نمٹنے کے لیے حفا ظتی انتظا ما ت و اگاہی کو مزید مو ثر بنا نے کے لیے ہر مو ضع کے نمبردار حضرا ت کی خد ما ت حا صل کی جا ئیں گی اور لا ک ڈا ؤن کے داروان نا فذ کیے گئے دفعہ 144پر عمل در آمد یقینی بنا نے کیساتھ ساتھ اگا ہی کے لیے مساجد میں اعلا نا ت کا سلسلہ بھی شروع کیا جا ئے گا اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کو ٹلی ستیاں کے دا خلی و خا رجی را ستوں پر چیکنگ کا نظا م بھی مزید مو ثر بنا نے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی جا ئے گی اور کسی بھی فرد کو جو کسی دو سرے علا قوں سے ٹریول کر کے کو ٹلی ستیاں میں آئیں انہیں داخل نہیں ہو نے دیا جا ئے گا انہوں نے ایک سر کلر بھی جا ری کیا جس میں ہو ٹل ما لکا ن کو ہدا یت جا ری کی کہ وہ سوائے پا رسل کے کسی بھی گا ہک کو ہو ٹل کے اندر یا با ہر بیٹھا کر کھا نا نہ دیں خلاف ورزی کرنے والوں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفرحسن نقوی نے کو ٹلی ستیاں میں بینکو ں، یو ٹیلیٹی سٹور، اور پو سٹ آفس کا وزٹ کیا اور وہا ں موجو د اہلکا رو ں کو ایس او پیز پر عمل در آمد یقینی بنا نے کی ہدا ئت جا ری کر تے ہو ئے وہاں مو جود لو گو ں میں بھی اگا ہی فرا ہم کر تے ہو ئے کہا کہ وہ محکمہ صحت اور انتظا میہ کی ہدا یا ت پر عمل در آمد کر تے ہو ئے کرو نا وائرس کی وباء کیساتھ لڑنے کے لیے ادا روں کے شا نہ بشانہ کھڑے ہو ں تا کہ حکومت عوام، محکمہ صحت اور انتظا میہ سب ملکر چین کی طرح پیارے پا کستان میں بھی اس وبا ء پر کنٹرو ل کر سکیں اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں کی ہدا یت پر ایم سی کو ٹلی ستیاں کے اہلکا رو ں نے مختلف مساجد میں سپرے بھی کیا۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…سابق تحصیل نا ظم کو ٹلی ستیاں حا جی شہزا د نعمت ستی کے بڑے بھا ئی اور ڈا کٹر عمر لیا قت ستی کے والد حا جی لیا قت ستی کی وفا ت پر پریس کلب کو ٹلی ستیاں کے صحا فیوں کی تعزیت،صحا فیوں عبد المجید کیا نی، اکمل محمو دستی، جا وید اختر ستی،امجد محمود ستی،نو ید ستی، ساجد دھنیال، قاری نعیم الحق دھنیال طا ہر ستی، عمیر افتخا ر ستی، وسیم ستی، میمو نہ عامر ستی، طیبہ نا ز کا ظمی، جنید عرب ستی، عبا د الرحمن ستی و دیگر نے ڈا کٹر عمر لیا قت ستی اور انکے دیگر اہلخا نہ سے اظہا ر تعزیت کیا اور مرحوم کے ایصا ل ثواب کے لیے دعا ئے مغفرت کی۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… مسلم لیگ ن کو ٹلی ستیاں کے سابق جزل سیکرٹری و چئرمین کو ہسا ر ویلفئیر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) جا وید اختر ستی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ راولپنڈی کو ٹلی ستیاں رو ڈ چھینٹ کے مقام پر لینڈ سلا ئیڈنگ کے بعد گرنے والی دیوار جو کہ محکمہ ہا ئی وے کی نا قص حکمت عملی کے با عث ہر با رش اور برسات کے مو سم میں با ر با ر لینڈ سلا ئیڈنگ کی نظر ہو تی ہے جس میں قومی خزانے کے کرو ڑو ں رو پے شائدلگ چکے ہیں ما ضی کی طرح اس مرتبہ بھی ٹھیکیدا ر کی جا نب سے کنکریٹ کے بجا ئے مٹی سے بھرا ئی ہو رہی ہے جسے کو ئی پو چھنے والا نہیں اس نا قص مٹریل کے با عث مذکو رہ دیوار بھی جلد دو با رہ گر جا نے کا خطرہ ہے جس پر انہوں نے کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی او راولپنڈی اور اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں سے فو ری نو ٹس لینے کا مطا لبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button