DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Inauguration of the Rescue One-to-One ceremony led to the non-participation and disagreement of Raja Khurshid Satti and focal person PTI

ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر و ایم این اے کے فوکل پرسن راجہ خورشید ستی کی عدم شرکت اور اختلافات کھل کر سامنے آگئے

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام , عمران ضمیر…
ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی افتتاحی تقریب میں تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ کے صدر و ایم این اے کے فوکل پرسن راجہ خورشید ستی کی عدم شرکت اور اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔ سٹاف، سامان، گاڑیوں اور فائر بریگیڈ کی عدم دستیابی اور صرف دو عدد وایمبو لینس کھڑی کر کے افتتاح کرنے پر شہری اور پارٹی رہنما پھٹ پڑے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق صدر تحریک انصاف تحصیل کہوٹہ راجہ خورشید ستی جوکہ ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے فوکل پرسن بھی ہیں۔ گزشتہ روز ریسکیو 1122کی افتتاحی تقریب میں ان کی عدم شرکت موضوع بحث بن گئی۔ ریسکیو 1122میں ایمبولینس گاڑیاں دو عدد کھڑی کر کے ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد اور طارق مرتضیٰ چیئرمین آ ر ڈی اے نے افتتاح کیا۔ مصدقہ ذرائع نے بتایا کہ راجہ خورشید ستی تحصیل صدر کہوٹہ نے 1122میں تمام سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اس وقت موجودہ حالات میں جلد بازی میں نامکمل سہولیات کا افتتاح نہ کیا جائے۔ یہ عمارت مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں مکمل ہوئی جبکہ عرصہ دوسال سے ہماری منتخب قیادت نے صرف دو ایمبولینس ہی فراہم کر سکی۔ دریں اثناء ریسکیو 1122کہوٹہ میں دو عدد ایمبولینس گاڑیاں فراہم کر کے ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی، صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ایم پی اے راجہ صغیر احمد، اور چیئرمین آر ڈی اے طارق مرتضیٰ نے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ زیب النسا ء ناصر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کہوٹہ ڈاکٹر راجہ خالد، تحصیل سینٹری و فوڈ انسپکٹررانا غلا م مرتضیٰ، ایم ایس ڈاکٹر ثمینہ خان،چیف میونسپل آفیسر مخدوم احمد بلال، فوکل پرسن ہیلتھ راجہ ارشد، کرنل (ر) ظفر عباسی فوکل پرسن تعلیم، سردار رضا، راجہ الطاف، راجہ وحید احمد سٹی صدر تحریک انصاف، شیخ طلحہ، ملک عامر داؤد، سردار ارشد مجید نے افتتاح کیا۔ اس موقع پر ایم این اے صداقت عباسی نے کہا کہ حلقہ کے مسائل حل کرنے کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاؤں گا۔

Show More

Related Articles

Back to top button