DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; five new cases of coronavirus in Islam purra jabber and Thathi region

اسلام پورہ جبرتھاتھی میں کرونا وائرس سے متاثرہ5 نئے مریض سامنے آ گئے

جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام )اسلام پورہ جبرتھاتھی میں کرونا وائرس سے متاثرہ5 نئے مریض سامنے آ گئے ضلعی حکام نے تصدیق کر دی ڈی سی اوراولپنڈی محکمہ صحت کے حکام سمیت ہنگامی دورے پر گوجرخان قرنطینہ سنٹرپہنچ گئے ذرائع کے مطابق یو سی تھاتھی کے رہائشی برطانیہ پلٹ ستاسی سالہ حاجی کرمداد کرونا وائرس کی وجہ سے ایک ہفتہ قبل بے نظیر ہسپتال راولپنڈی میں انتقال کر گئے تھے جس کے بعد دونوں خاندان کے اہل خانہ قرنطینہ کر دئیے گئے تھے جس کے دوران ان کے ٹیسٹ لئے گئے جن کی آج رپورٹ موصول ہوئی۔۔۔

راجہ آصف رضا کو چیئرمین اور عظمت مغل کو وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی گوجرخان منتخب ہونے پر دلی مبارکباد

Raja Asif Raza and Azmat Mughal congratulated on taking charge of market committee Gujar Khan

جبر(نامہ نگار)منجوٹھہ کی سیاسی و سماجی شخصیت مرزا محمود نے راجہ آصف رضا کو چیئرمین اور عظمت مغل کو وائس چیئرمین مارکیٹ کمیٹی گوجرخان کو منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور تاجروں کے مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

کلین ٹیم پاکستان کی جانب سے اسلام پورہ جبر میں جراثیم کش محلول کاسپرے کردیا گیا

Clean team Pakistan spray Islam Purra Jabbar area

جبر(نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام )کلین ٹیم پاکستان کی جانب سے اسلام پورہ جبر میں جراثیم کش محلول کاسپرے کردیا گیا تمام مساجد،بینک اے ٹی ایمز سمیت عوامی رش والی جگہوں پر سپرے کیا گیاجبکہ انتظامیہ کی طرف سے سپرے کا نہ ہونا سوالیہ نشان بن گیا ہے کلین ٹیم پاکستان کے چیئرمین و بانی راجہ اختشام فاروق نے کہا ہے کہ کلین ٹیم پاکستان بغیر کسی سیاسی پوائنٹ سکورنگ یا ذاتی مفادات سے پاک صرف عوامی خدمات پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا ا ن نامساعد حالات کے موقع پر کلین ٹیم پاکستان ہر روز غریب و مساکین کے گھروں میں راشن پہنچا رہی ہے اور ان کے ساتھ ساتھ ہر طرح کے عوامی خدمات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

لندن سے ریٹائرڈپنشنزاور بزرگ تارکین وطن الحاج بشیر علی ڈھوک محبوب شہید نے وزیر اعظم کرونا فنڈ میں ایک لاکھ روپے دئیے

Al haj bashir Ali of Dhok Mahboob Shaheed donate 1 lakh Rps for PM coronavirus fund

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ لندن سے ریٹائرڈپنشنزاور بزرگ تارکین وطن الحاج بشیر علی ڈھوک محبوب شہید نے وزیر اعظم کرونا فنڈ میں ایک لاکھ روپے دئیے اس سے قبل موصوف بھاشا ڈیم میں ایک لاکھ روپے دے چکے ہیں جو خبر نوائے وقت کے 11ستمبر 2018کو چھپی تھی انہوں نے کہا کہ حاجت مند اہل وطن کی مدد کرنا ہر محب وطن شخص پر فرض ہے بالخصوص ہم ستر لاکھ تارکین وطن پر جن کو سکت بھی ہے اور پاکستان سے پیار بھی ہے حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات بھی غریبوں مزدوروں حاجت مندوں دیہاڑیدار طبقے کی دل کھول کر مدد کریں مشکل کی اس گھڑی میں ہم مستحقین نادار غربا کے ساتھ کھڑے ہیں اس وبا میں ہم ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کر کے دین اور آخرت میں نجات پا سکتے ہیں۔

مرزا یوسف رضا کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی ملنے پر جرنلسٹ قاضیاں آغا قاضی کلیم احمد نے مبارک باد

Mirza Yousif Raza congratulated on being appointed DSP

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ انسپکٹر پنجاب پولیس مرزا زمان رضا کے بھائی مرزا یوسف رضا کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی ملنے پر جرنلسٹ قاضیاں آغا قاضی کلیم احمد نے مبارک باد پیش کی انہوں نے کہا کہ مرزا یوسف رضا انتہائی امانت دار نڈر اور دلیر آفیسر ہیں انہوں نے ہمیشہ اپنی قائدانہ صلاحتوں کا لوہا منوایا آغا قاضی کلیم احمد نے کہا کہ مرزا یوسف رضا اپنی ڈیوٹی انتہائی امانت داری سے سرانجام دیتے ہیں آغا قاضی کلیم نے ان کو پروموشن ملنے پر مبارک باد پیش کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مہناج ماڈل سکول اسلام پورہ جبر کے طالبعلم محمد فیضان نے ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی

Muhammad Faizan, a student of Minhaj Model School Islampura Jabber, took third position in the district.

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔مڈل کلاس کے سالانہ امتحانات میں مہناج ماڈل سکول اسلام پورہ جبر کے طالبعلم محمد فیضان نے ضلع میں تیسری پوزیشن حاصل کی بہترین رزلٹ پیش کرنے پر مہناج ماڈل سکول کے ایم ڈی حاجی ساجد حسین اور جملہ سٹا ف کو سینئر ٹیچر ہائی سکو ل قاضیاں جہانگیر اختر بھٹی،منیجر نیشنل بنک راجہ عبدالجبار بھٹی،ہیڈ ماسٹر ہائی سکو ل چنگا بنگیال طارق محمود بھٹی،سابق ہیڈ ماسٹر جاوید اقبال بھٹی، قاضی کلیم احمد نے مبارک باد پیش کی۔

تعزیت

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ سیشن جج مرحوم قاضی مسعود الرحمن مرحوم کی اہلیہ اور قاضی عدنان مسعود،قاضی جمال مسعود کی والدہ کے انتقال پر قاضی عتیق،قاضی وحید،قاضی شفیق،آغا قاضی کلیم احمد نے تعزیت کا اظہار کیا مرحومہ کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبروجمیل کی دعا کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button