DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Patient being refused for ultrasound despite doctor’s instructions rural health center in Choa Khalsa

بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں ڈاکٹر کی ہدایت کے باوجود مریضہ کا الٹرا ساؤنڈ کرنے سے انکار

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ میں ڈاکٹر کی ہدایت کے باوجود مریضہ کا الٹرا ساؤنڈ کرنے سے انکار،شہریوں کا واقعہ کی فوری تحقیقات کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق کے ایک مقامی شہری اپنی حاملہ بیوی کو مسلسل بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ لے کر جاتا رہا جہاں سے اسے جب بھی آنے کو کہا جاتا وہ اپنی اہلیہ کو لے کر ہسپتال پہنچ جاتا ہسپتال میں موجود ڈاکٹر نے الٹراساؤنڈکے لیئے اہلیہ کو ہسپتال لانے کو کہا جب شہری اہلیہ کو لے کر بنیادی مرکز صحت چوآ خالصہ پہنچا تو ڈاکٹر کی ہدایت کے باوجود ماتحت خاتون ملازمہ نے الٹراساؤنڈ کرنے سے انکار کر دیا اور مریضہ کی موجودگی میں ان کے شوہر سے بھی بدتمیزی کی گئی یاد رہے کہ مرکز صحت میں زچہ بچہ کی دن رات سہولت موجود ہے اس کے باوجود شہریوں کی شکایات میں اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے جس کی تحقیقات کی اشدضرورت ہے۔

کاروباری شیخ محمد حنیف نے کرونا سے پیدہ شدہ صورتحال کے پیش نظر چوآ روڈ کاروباری مرکز کے باہر ہاتھ صاف کرنے کے لیے بیسن نصب

Businessman Sheikh Mohammad Hanif installs a basin for public to wash in view of the situation arising from Coronavirus.

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں کے معروف کاروباری شیخ محمد حنیف نے کرونا سے پیدہ شدہ صورتحال کے پیش نظر چوآ روڈ کے اپنے کاروباری مرکز کے باہر ہاتھ صاف کرنے کے لیے بیسن نصب کر کے اس کے ساتھ ہی صابن بھی رکھ دیا ہے تاکہ راہگیر آتے جاتے ہاتھ دھو سکیں پانی اور صابن کی فراہمی اور فونٹین کی تنصیب کے ساتھ ہی راہگیروں نے اس سہولت سے فائدہ اٹھانا شروع کر دیا ہے مقامی حلقوں نے اس سہولت کی فراہمی پر شیخ محمد حنیف کے لیئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا ہے۔

بکری کا بچہ گاڑی کے سامنے آنے پر مالکان نے کار ڈرائیورکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

Driver Raja Adnan Zameer of Balakhar attacked over calf being injured in Saroha Chaudhrian

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…بکری کا بچہ گاڑی کے سامنے آنے پر مالکان نے کار ڈرائیورکو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔راجہ عدنان ضمیر سکنہ سہی بھلاکھر نے پولیس کو بیان دیا کہ میں گزشتہ روز بوقت ساڑھے تین بجے دن کام کے سلسلہ میں کلر سیداں جا رہا تھا کہ سروہا چوہدریاں کے قریب راستے میں ایک بکری کا بچہ گاڑی کے سامنے آ گیا جسے بروقت گاڑی روک کر بچا لیا گیا۔میں نے پاس کھڑے ایک بابا کو بکری کے بچے کو سنبھالنے کو کہا اور اتنی دیر میں چھ کے قریب افر اد جنہوں نے ڈنڈے اٹھائے ہوئے تھے موقع پر آ گئے اور مجھ پر ڈنڈے برسانے شروع کر دئیے جس سے میرے سر پر چوٹے لگنے سے میرا سر زخمی ہو گیا اور خون بہنا شروع ہو گیا۔تھانہ کلر سیداں پولیس نے مضروب کی نشاندہی پر صداقت علی،اسامہ علی،محمد مبین،محمد فیصل اور دو نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات

home of M Arif burgled in village Nothia

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… کلر سیداں کے نواحی علاقہ میں چوری کی واردات میں نامعلوم چوروں نے لاکھوں روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔محمد عارف سکنہ نوتھیہ نے پولیس کو بیان دیا کہ گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے میرے نو تعمیر شدہ گھر کے باہر والے دروازے کا تالا توڑا اور پھر اندر والے دروازے کے تالے توڑ کر گھر میں داخل ہو گئے اور گھر میں پڑا اور گھر میں پڑاماربل مالیتی 82 ہزار روپے، تیار شدہ کھڑکی، دروازہ مالیتی بیس ہزار روپے،ویلڈنگ پلانٹ دو عدد،گرینڈردو عدد،ڈریل مشین دو عدد،کٹر مشین اور مختلف اوزار چوری کر کے فرار ہو گئے۔

میڈم نبیلہ انعام کے بھائی حامد انعام حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے

Hamid Inam brother of Madam Nabeela Inam sadly passed away

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی آئی تحصیل کلرسیداں کی رہنما ماہر تعلیم میڈم نبیلہ انعام کے بھائی حامد انعام حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے نماز جنازہ میں ان کے عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت کی۔

پی ٹی سی ایل چوآ خالصہ کے سابق اہلکار محمد رفیق انتقال کر گئے

M Rafiq of Dhok Hasan Din, Khanadah near Choa Khalsa passed away

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پی ٹی سی ایل چوآ خالصہ کے سابق اہلکار محمد رفیق انتقال کر گئے نماز جنازہ چوآخالصہ کے قریب کھناھدہ میں ادا کی گئی جس میں راجہ ندیم احمد، ٹھیکیدار محمد بشارت،راجہ داؤد اکبر،عابد حسین زاہدی، احسان الحق قریشی،راجہ محمد اعجاز، منیر چشتی،چوہدری ابرار حسین، وقاص گجر، ٹھیکیدار محمد ظہیر اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button