AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Appeal to public to stay at home during Coronavirus lockdown

لوگوں سے اپنے گھروں پررہنے کی اپیل

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پرفرائض انجام دینے والے اداروں افواج پاکستان پولیس ڈاکٹر ز پیرامیڈیکل سٹاف نرسز سماجی تنظیموں کے عہدیداران اورصحافیوں کوخرا ج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی خدمات بے مثال ہیں اورقابل تقلیدہیں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں عوا م کی جانیں بچانے کے لئے باہرڈیوٹی دینے والے ہمارے ہیروہیں کوروناسے نبرد آزماہیرو ز کوان کی جدوجہدپرانہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان لوگوں کاشکریہ اداکرتے ہیں جوکوروناوائرس کے خلاف جنگ میں ان اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کررہے ہیں حکومتی اورانتظامیہ کی ہدایات پرعمل کررہے ہیں اورحفاظتی واحتیاطی تدابیر پرعمل کررہے ہیں اوراپنے گھروں پررہ کرکوروناکی روک تھام میں اپنے حصہ کاکرداراداکررہے ہیں ان خیالات کااظہارفیض پورشریف کے سیاسی وسماجی راہنماؤں چودھری محمدگل بہار صوفی مطلوب حسین مغل نے اپنے ایک بیان میں کیاہے انہوں نے ان لوگوں سے اپنے گھروں پررہنے کی اپیل کی جوبلاوجہ گھروں سے باہرنکلنے کی کوشش کرتے ہیں کچھ لوگ حفاظتی تدابیر پرعمل کرنے میں لاپرواہی کرتے ہیں وہ فوری طورپرمحتاط ہوجائیں سماجی دوری رکھیں جوبہت ہی ضروری ہے انہوں پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او چودھری وسیم نوا زاوران کے عملے کی کاکردگی پراطمینان کااظہارکیاہے اورانہیں چکسواری اورگردونواح میں لاک ڈاؤن پرعملدرآمدکویقینی بنانے کے حوالے سے شاندار کردار پرخراج تحسین پیش کیاہے مہنگائی کی شکایات عام ہیں جودکاندار مہنگائی کرتے ہیں انتظامیہ ہربازار میں نرخ نامہ مہیاکریں اورلاک ڈاون پرعملدرآمد کی ذمہ داری کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ مہنگائی کرنے والے دکاندار کومقررہ نرخوں پراشیائے ضروریہ فروخت کرنے کاپابندبنائیں فیض پورشریف بازار میں تما م دکانداروں کوریٹ لسٹیں مہیاکی جائیں اوران پرعملدرآمدیقینی بنایاجائے کوروناوائرس کی عالمی وبا سے پیداشدہ موجودہ صورت حال میں بھی جولوگ ہوشربامہنگائی کرکے لوٹ مار کررہے ہیں وہ ظالم ہیں حکومت اورانتظامیہ کوان ظالموں کے ظلم سے لوگوں کوبچائیں

Show More

Related Articles

Back to top button