DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; Man murders his own brother in village Kallan Basand, union council Karor

خون سفید ہو گیا کوٹلی ستیا ں کے علاقہ کرور میں قتل کی لرزہ خیز وارادت،سگے بھائی نے بھائی کو گو لی ما ر کر ابدی نیند سلا دیا

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)… ،خون سفید ہو گیا کوٹلی ستیا ں کے علاقہ کرور میں قتل کی لرزہ خیز وارادت،سگے بھائی نے بھائی کو گو لی ما ر کر ابدی نیند سلا دیا ، اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجہ سے قتل کا واقعہ پیش آ یا دو بھائیوں عدنان شفیق اور ذیشان شفیق سکنہ کلاں بساند یوسی کرور کوٹلی ستیاں کے درمیان ہونے والی جھگڑا جس میں ذیشان شفیق نے اپنے چھوٹے بھائی عدنان شفیق جسکی عمر 20 سال تھی اس پر 30 بور پستول سے فائرنگ کی اور اس کے سینے پر گولی آ لگی جس کے نتیجہ میں عدنان شفیق شدید زخمی ہوگیا جسے آر ایچ سی لہتراڑ لا یا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ے جان کی با زی ہا ر گیا جسے بعد ازاں تحصیل کوٹلی ستیاں منتقل کردیا گیا دونو ں بھا ئیوں کے درمیان جھگڑے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے اور مجرم ذیشان شفیق اس واقعے کے بعد موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہےمقتول عدنان شفیق کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کے لئے ٹی ایچ کیو کوٹلی ستیاں منتقل کردی گئی ہے۔

Kotli Sattian; Zeeshan Shafiq, 30 has shot dead his younger brother Adnan Shafiq after a row in in village Kallan basand, union council Karor

Show More

Related Articles

Back to top button