DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; No shortage of grocery products in Kallar Syedan region despite lockdown due to coronavirus

کلرسیداں اور گردونواح میں مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث کسی ضروری اشیا کی قلت نہیں تمام اشیا روزمرہ عام دستیاب ہیں

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…کلرسیداں اور گردونواح میں مسلسل لاک ڈاؤن کے باعث کسی ضروری اشیا کی قلت نہیں تمام اشیا روزمرہ عام دستیاب ہیں اور نرخوں کے کسی نئے اضافے کے بغیر دستیاب ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صداقت علی عباسی کے فوکل پرسن نے تحصیل بھر میں سرکاری نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنا دیا ہے اسسٹنٹ کمشنر ناصر ولایت ایل پی جی سیلنڈروں کے نرخ بھی کم کرانے میں کامیاب ہو گئے ہیں روزانہ کی بنیاد پر کلرسیداں شہر میں چھ جبکہ سموٹ میں چار،چواخالصہ،سرصوبہ شاہ،دوبیرن،چوکپنڈوری میں تین تین جبکہ ممیام اور شاہ باغ میں بھی دو دو ڈیلروں سے آٹا 805روپے میں دستیاب ہے اور کسی جگہ بھی آٹے کی قلت نہیں ہے اس کے علاوہ بھی حوصلہ افزاء بات یہ ہے کہ تمام ضروری اشیائے صرف بغیر کسی رکاوٹ کے دستیاب ہیں اور لاک ڈاؤن بھی کامیابی سے جاری ہے جس کا کریڈٹ کلرسیداں کی انتظامیہ کو جاتا ہے۔

چار اپریل ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ھے,پیلزپارٹی

PPP observe black day on 4th April

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…پیلزپارٹی کے رہنماؤں ایم مقصود قرشیی راجہ ریحان قمر یاورقرشیی پروفسرتنویراشرف شاہد قریشی ماجد قرشیی دیگر نیکہا ہے کہ چار اپریل ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ھے اس دن پاکستان کے منخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کو ہم سے جدا کر کے پاکستان کے دشمنوں کو کامیابی تو نہ مل لکین پاکستان کی عوام کو ایک عظیم لیڈر سے محروم کردیا گیا لیکن بھٹو شہید آج بھی کروڑں لوگوں کے دلوں پر راج کر رھے ھیں ذولفقار علی بھٹو شہید کی شہادت کے بھد ان کی دخترمتحرمہ بینظیر بھٹو شہید رانی نے اپنے باپ کے نقشے قدم پر چلتے ھوئیضیاء الحق کی باقیادت کو شکت دی اور ملک کو جہموریت کی طرف گامزن کیا۔

ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر بابو عبدالطیف انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی

retired postmaster Babu Abdul Latif sadly passed away

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)…گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کلر سیداں کے لیب ایٹنڈنٹ شاہد سلیم کے دادا ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر بابو عبدالطیف انتقال کر گئے نماز جنازہ کلر اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی گئی جس میں مولانا غلام مصطفی سیالوی،محمد اعجاز بٹ،شیخ حسن ریاض،چوہدری طارق تاج،راجہ افتخار بھکڑال،تنویر ناز بھٹی،قاضی زاہد نعیم،احسان الحق قریشی، مظہر السلام ہاشمی،پرنس جاوید اقبال،چوہدری عامر کمبوہ،شیخ سلیمان شمسی،ماسٹر محمد ارشاد،عبدالجبار صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button