DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; One dead while three seriously injured in a gunfight over land dispute in the village Chamba Karpal, union council Ghazan Abbad

کلر سیداں , زمین کے درینہ تنازعہ پر گولیاں چلنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی

کلر سیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,اکرام الحق قریشی)… زمین کے درینہ تنازعہ پر گولیاں چلنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں پہنچا دیا گیا ہے۔قتل کی یہ واردات کلر سیداں کی یونین کونسل غزن آباد کے نواحی علاقہ چمبہ کرپال میں پیش آئی جہاں دو فریقین میں زمین کے تنازعہ پر کشیدگی پائی جاتی تھی۔گزشتہ شام دونوں فریقین آمنے سامنے آ گئے اور ایک فریق نے مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں کامران، راجہ حاجی الاف،راجہ احسن اور راجہ تصور حسین نامی اشخاص زخمی ہو گئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی گاڑی موقع پر پہنچ گئی اور تینوں زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کلر سیداں شفٹ کیا گیا جہاں 45 سالہ کامران نامی شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے طبی امداد ملنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔باقی زخمیوں کی حالت بھی تشویش ناک بیان کی جاتی ہے جنہیں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ مقتول کامران کی ضابطہ کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اس کی نعش کوپوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ شفٹ کر دیا ہے۔ادھر تھانہ کلر سیداں پولیس کے ایچ آئی یو کے سب انسپکٹر انور جاویدنے بتایا کہ قتل کی یہ واردات جس جگہ پر رونما ہوئی ہے وہ تھانہ کہوٹہ کی حدود میں واقع ہے۔

Kallar Syedan; One person has been killed while three seriously injured in a gunfight over land dispute in the village Chamba Karpal, union council Ghazan Abbad.

Man named as Kamran was murdered while two other Raja Alaf, Raja Ahsan and Raja Tasawar were shot and injured.

Show More

Related Articles

Back to top button