DailyNewsHeadlineKahuta

Kotli Sattian; All Doctors, nurses and paramedic staff have had their holidays cancelled due to Coronavirus crisis

تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں کے ڈا کٹرز، سٹا ف،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹا ف کی چھٹیوں پر مکمل پا بندی عائد کر دی

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)…. میڈیکل سپرینیڈنٹ تحصیل ہیڈ ہسپتال کو ٹلی ستیاں ڈا کٹر سیلما ن خان نے کہا ہے کہ کرو نا ایمر جنسی کو مدنظر رکھتے ہو ئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کو ٹلی ستیاں کے ڈا کٹرز، سٹا ف،نرسز اور پیرا میڈیکل سٹا ف کی چھٹیوں پر مکمل پا بندی عائد کر دی گئی ہے کرونا مریضو ں کے لیے چا ر کمروں کو آئسولیشن کے لیے مختص کر دیا گیا ہے اور ضروری ساما ن بھی رکھ دیا گیا ہے ہسپتال کے فرنٹ پر ہا تھ دھو نے کے لیے خصوصی طو ر پر ہینڈ واش سینٹر تیا ر کر دیا گیا ہے اور آج تک ہسپتال میں کرو نا وائرس کے کسی مریض کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)….میونسپل کمیٹی کوٹلی ستیاں کا پہلا منصوبہ مکمل،درنوئیاں گیلاں کنکریٹ روڈ 15لاکھ روپے کے فنڈز سے مکمل کر لی گئی معیار ی و شاندار روڈ جو کہ عوامی خواہشات اور ورک آرڈر کیمطابق مکمل ہونے پر سماجی رہنما ابرار حسین ستی و دیگر اہلیان علاقہ ماسٹر فیاض،صوفی شفاقت حسین،چیف حفیظ،صاحبزادہ بلال،ودیگر نے ٹھیکیدار صداقت علی عباسی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں سماجی رہنما ء ابرارحسین ستی کیطرف سے گلدستہ اور نقد انعام بھی دیا گیا جبکہ مذکورہ سڑک پر کام کر نے والے تمام مزدوروں کو بھی گلدستہ اور نقد انعام سے نوازا گیا عوام علاقہ نے سڑک کے مکمل ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہو ے میونسپل کمیٹی سمیت تحصیل کوٹلی ستیاں میں کا م کر نے والے تمام ٹھیکیداروں کو ٹھیکیدار صداقت علی عباسی کی تقلید کرتے ہوئے معیاری کام کر نے کی تلقین کی اور کہا کہ وہ بھی اسی طرح لوگوں سے داد حاصل کریں انہوں نے فنڈز فراہمی پر وزیراعظم عمران خان،وزیراعلی پنجاب کمشنر راولپنڈی کیپٹن محمود،ڈی سی راولپنڈی سمیت ایم این اے صداقت علی عباسی،ایم پی اے میجر لطاسب ستی جن کی کاوشوں سے یہ منصوبہ مکمل ہوا اور اسسٹنٹ کمشنر کو ٹلی ستیاں ظفر حسن نقوی اور سی او کوٹلی ستیاں خالد محمود کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہا ر کیا کہ وہ اس پسماندہ تحصیل میں تعمیر و ترقی کے لیے ترجیح بنیادوں پر مزید فنڈز فراہم کریں گے۔

کوٹلی ستیاں (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,نوید احمد ستی)….سابق ایم این اے و سابق چئرمین آئی پی ڈی ایف پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما ء غلام مرتضی ستی نے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکو مت ما لی خسارہ کم کر نے کے بعد ملک میں تعمیر و ترقی کے لیے بھر پو ر عزم کیساتھ کو شاں ہے پی ایس ڈی ڈی پی اور اے ڈی پی میں پنجاب کے لیے زیا دہ فنڈز مختص کیے جا ئیں اس وقت جو فنڈز لگ رہے ہیں وہ ہر حکو مت میں رئپیرنگ اینڈ مینٹینس کے لگتے رہتے ہیں جو کہ ایک خو ش آئند اقدا م ہے یہاں کے ممبران اسمبلی اور پی ٹی آئی ورکرز بھی اس با ت پر زور دیں کہ گزشتہ سال سالانہ ترقیاتی پروگرام سے نکا لے جا نے والے منصوبو ں کو اس سال اے ڈی پی میں شامل کروائیں انہوں نے کہا کہ میں نے چیف منسٹر کے سپیشل سیکرٹری سے ملکر کو ٹلی ستیاں کی مین رو ڈ، کو ٹلی ستیاں ملو ٹ روڈ، کو ٹلی چھجا نہ روڈ،نڑھ اور سوڑ کی سڑکیں سہالہ برج اور اور ایک انڈر پاس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کروائے ہیں جبکہ پی ٹی ورکرز اور عوام علاقہ منتخب نما ئندوں کی تعریفوں کے کوخول سے نکل کر قومی نو عیت کے اہم منصوبوں کو اہمیت دیتے ہو ئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل کروائیں جن سے ورکرز کی بھی عزت ہے وزیر اعظم عمران خا ن ایک ایماندا رشخص ہیں یہی وجہ ہے کہ عوام نے ان کے نا م پر ووٹ دیے لیکن خدا راہ اب گروہی سیاست سے با ہر آکر عوام کی خدمت کر نے کا وقت ہے گروہی سیاست اگر موسی علیہ السلام اور لوط علیہ السلام کے دور میں ہوئی تواس وقت بھی قوم پر عذاب آیا غلام مرتضی ستی نے مزید کہا کہ شاہد خا قان عباسی وزیر اعظم بننے کے بعد اب لو گو ں کو با شن نہ دیں ج شخص سے دو فلا حی اوور مری سہا لہ پھا ٹک کا انڈر پاس نہ بنا سکا جبکہ کرپشن کے ان پر ابھی بھی 1200ارب کے معاملا ت لٹک رہے ہیں وہ اگر اس وقت اس کر پشن کا کچھ حصہ بھی حلقے کے عوام پر خرچ کرتے تو بلک واٹر سپلائی سکیم، نیو سییٹی پرا جیکٹ مکمل ہو تے جس کا خون انہوں نے اپنے ہا تھو ں سے کیا ہے اس سے آج ٹو ائر ازم میں بھی پرمو ٹ ہو چکا ہوتا۔

Show More

Related Articles

Back to top button