DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Seven people from village Ludhar, Missa Kaswal cleared of Coronavirus after being suspected of the virus

گوجرخان۔ مسہ کسوال, لدھر کے رہائشی 7 افراد جن میں کروناوائرس کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا ان تمام افراد کی رپورٹس میں انہیں کلیئر قرار دے دیا گیا۔

گوجرخان۔نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم- مسہ کسوال, لدھر کے رہائشی 7 افراد جن میں کروناوائرس کا شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا ان تمام افراد کی رپورٹس میں انہیں کلیئر قرار دے دیا گیا۔مسہ کسوال کے رہائشی ضمیر بھٹی نامی شخص کے گھر چند دن قبل سپین پلٹ شخص جو کہ کرونا وائرس پازیٹو تھا نے چند گھنٹے قیام کیا تھا۔ جس کے بعدوہ گجرات چلا گیا تھا جہاں اس کے کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کی ٹریول ہسٹری کے پپش نظر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے عملے نے سول ہسپتال گوجرخان کی ٹیم کے ساتھ گزشتہ روز خاندان کے 7 افراد کے بلڈ سیمپل لے کر پمز بھجوائے تھے جہاں سے آج موصول ہونے والی میڈیکل رپورٹس کے مطابق ساتوں افراد کی رپورٹس نیگیٹو ہیں۔ اس کے ساتھ ہی مسہ کسوال میں کرونا وائرس کی موجودگی کی افواہوں نے دم توڑ دیا جس کے باعث پورے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا تھا۔حکومت کے ساتھ ہم سب کی بھی زمہ داری ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اگر کسی بھی فرد بھی کرونا وائرس کی علامات پائی جائیں تو فوراً 1166 پہ کال کریں اور خاص طور پر حالیہ ٹریول ہسٹری رکھنے والے افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ ضرور کرائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں

Show More

Related Articles

Back to top button