DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Raja Khizar Sadiq and his wife from Slough, UK admitted in hospital with Coronavirus while on holidays in Mator

کرونا وائرس نے تحصیل کہوٹہ کا رخ اختیار کر لیا۔ انگلینڈ کے شہر سلاوسے آئے راجہ خضر صادق اور انکی اہلیہ کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

کہوٹہ: (راجہ عمران ضمیر سے)نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
کرونا وائرس نے تحصیل کہوٹہ کا رخ اختیار کر لیا۔ انگلینڈ کے شہر سلاوسے آئے راجہ خضر صادق اور انکی اہلیہ کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا۔ جہاں دونوں زیر علاج ہیں۔ بیوی کی حالت انتہائی سیریس ہے۔ دونوں میاں بیوی تحصیل کہوٹہ کے گاؤں مٹور کے رہائشی ہیں۔ اور اپنے عزیز ڈاکٹر خالد جنجوعہ کے بیٹے کی شادی کے سلسلہ میں (6) مارچ کو پاکستان آئے تھے۔ تفصیل کے مطابق تحصیل کہوٹہ کے گاؤں مٹور کے رہائشی راجہ خضر صادق اور اسکی اہلیہ مارچ کے پہلے ہفتے میں انگلینڈ سے چند ہفتوں کے لیئے پاکستان آئے ہوئے تھے۔ ان کے عزیز ڈاکٹر خالد جنجوعہ کے بیٹے کی شادی تھی۔ جس میں وہ شریک ہو نا چاہتے تھے۔ مگر اس دوران راجہ خضر صادق کی اہلیہ کو گزشتہ روز انتہائی سیریس حالت میں کرونا وائرس کی وجہ سے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ جس کے فوری بعد راجہ خضر صادق بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ اور راجہ خضرصادق کو بھی پمز اسلام آباد داخل کروایا گیا۔ دونوں میاں بیوی سے ملاقات پر پابندی ہے۔ جبکہ عزیز اقارب سمیت علاقہ بھر میں رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہیں۔

کہوٹہ کے علاقہ علیوٹ کے مقام پر تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

M Munib of Dhok Ghulam Ali, Sohawa killed in a fatal accident in village Alliot

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
کہوٹہ کے علاقہ علیوٹ کے مقام پر تیز رفتار ڈمپرنے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ڈراہیور ڈمپرسمیت فرار۔تفصیل کے مطابق محمد منیب ولد معروف ڈھوک غلام علی تحصیل سوہاوہ، ضلع جہلم اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ علیوٹ کے مقام پر تیز رفتار ڈمپر3913نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا جس سے و ہ موقع پر جا ن بحق ہو گیا سٹی ٹریفک پولیس کے انچارج خرم فیاض ستی نے اپنے عملے کے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ٹریفک کو بحال کیا جبکہ پولیس تھانہ کہوٹہ نے نعش پوسٹ مارٹم کے ٹی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ شفٹ کیا جہاں بعد میں نعش ورثا ء کے حوالے کر دی۔

کہوٹہ سے بلڈینگ ڈیپارٹمنٹ کا آفس میانوالی شفٹ کر نے کی باز گشت سنائی جا رہی ہے

Plans to shift Building department office to Mianwali will be contested, Mubashar Hassan Satti

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیراحمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مبشر حسن ستی صدر ینگ فنڈویشن یوسی پنجاڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کہوٹہ سے بلڈینگ ڈیپارٹمنٹ کا آفس میانوالی شفٹ کر نے کی باز گشت سنائی جا رہی ہے اگر کوئی ایسا کام ہوا تو کہوٹہ کی عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی۔ منتخب نمائندوں کا یہ کام ہے کہ وہ عوام کے ان مسلو ں کا حل کر یں بلڈینگ ڈیپارٹمنٹ کاآفس کہوٹہ میں عرصہ چالیس سال سے موجود ہے اگر اس وقت وہ کہوٹہ سے میانوالی شفٹ ہوا سے عوام علاقہ بھر پو ر احتجاج کر یں گئے ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ کے کارکن مبشر حسن ستی صدر ینگ فنڈویشن یوسی پنجاڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

Show More

Related Articles

Back to top button