AJKDailyNewsHeadline

Dadyal, AJK; Annual 22nd urs Mubarak of Pir Syed Abdul Hussain Shah celebrated in Bihari Shareef with guest speaker Pir Habib Ur Rehman

بہاری شریف میں پیر سید عبد الحسینؒ شاہ کے 22ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
آزادکشمیر کے ممتاز روحانی پیشوا پیر حبیب الرحمن نے کہا ہے کہ برصغیر پاک و ہند میں تبلیغ اسلام و اشاعت دین کا سہرا بزرگان دین اولیاء کامین صوفیا ء کرام و مشائخ عظا م کے سر ہے خاندان سادات بخاریہ کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔حضرت پیر سید عبد الحسین شاہ کی روحانی خدمات کا تسلسل جاری رہے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صاحبزادہ پیر سید طفیل حسین شاہ بخاری کی زیر صدارت بہاری شریف میں پیر سید عبد الحسینؒ شاہ کے 22ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں ضلع میرپور کے علاوہ کوٹلی مبھمبر،راولپنڈی پنجاب و آزادکشمیر کے دیگر کئی اضلاع و دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریدین،زائرین،عقیدتمندوں اور عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی پنجاب کے ممتاز علماء کرام پروفیسر امتیاز حسین اسد،قاری محمد اعظم چشتی،صاحبزادہ حافظ افراہیم بخاری،صاحبزادہ ہمایوں رضا،صاحبزادہ معاذ الحسن بخاری،صاحبزادہ معظم حسین شاہ بخاری،جنرل سیکرٹری میلاد کمیٹی تحصیل ڈڈیال کے ڈی چوہدری،اویس قریشی،احمد نعمان فاروقی،عادل قریشی کے علاوہ دیگر مقامی و غیر مقامی مقررین نے پیر سید عبد الحسین شاہ ؒ کی روحانی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔پیر حبیب الرحمن نے اپنے خطاب میں کہا کہ آل بیت اطہار سے عقیدت و محبت ایمان کی لازمی شرط ہے ہم نماز میں جو درود پاک پڑھتے ہیں وہاں آل رسول کا ذکر موجود ہے انہوں نے کہا کہ آج جشن مولود کعبہ بھی ہے ولایت حضرت علی شیر خدا ؓ کے در سے ہی ملتی ہے انہوں نے کہا کہ پیر سید عبد الحسین شاہ ؒ کے وصال کے بعد سلسلہ عرس 22سال کے طویل عرصہ تک دربار عالیہ سجادہ نشین صاحبزادہ سید طفیل حسین شاہ بخاری نے بطریق احسن چلایا ہے ہم ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اس موقع پر پیر حبیب الرحمن اور سید طفیل حسین شاہ بخاری نے صاحبزادہ علامہ حافظ افراہیم بخاری کی دستاربندی کی اور انہیں دربار عالیہ بہاری شریف کا سجادہ نشین مقرر کیا حافظ علامہ افراہیم بخاری نے خاندان بخاری کے بزرگان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا حضرت پیر سید عبد الحسین شاہ بخاریؒ اور میرے والد پیر سید طفیل حسین شاہ بخاری نے تبلیغ اسلام و مخلوق کی خدمت ورہنمائی کیلئے جو گرا ں قدر خدمات سر انجام دیں میں دل و جان سے اس تسلسل کو جاری رکھنے کی کوشش کروں گا آخر میں پیر حبیب الرحمن نے اسلام کی سربلندی امت مسلمہ کی عظمت رفتہ کی بحالی قبلہ اول کی بازیابی،مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعا کی تقریبات عرس کے دوران حضرت پیر سید عبد الحسین شاہ بخاری کے مزار پر قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا سلسلہ جاری رہا۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
صدر مسلم لیگ ن گریٹر مانچسٹر بر طانیہ چوہدری طارق محمود نے کہا ہے کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کاشکریہ ادا کرتے ہیں جنہو ں نے کروڑوں روپے حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی سکولو ں کے لیے منظور کروائے ان خیالات کا اظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد نے تین سالو ں میں ریکار ڈتوڑ ترقیا تی کام کروائے ہیں اور ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا شکر یہ ادا کرتے ہیں جنہو ں نے حلقہ ایل اے ون ڈدیال کے سکو لو ں کی بلڈنگ کے لیے کروڑو ں روپے منظور کروائے اور جن پر تیزی سے کام شروع بھی ہو گیا ہے۔انہو ں نے کہا کہ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے سابقہ دورے حکومت میں بھی اسی طر ح ریکارڈ توڑ ترقیا تی کام ہو ئے تھے اور اس بار بھی ترقیا تی کام تیزی سے جاری ہیں انشا ء اللہ تاریخ میں وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کا نام سنہری خروف میں لکھا جائے گا۔انہو ں نے کہا کہ ہم کار کردگی کی بنیادپر دوبارہ الیکشن جیت کر حلقہ ایل اے ون ڈڈیال کی عوام کی خدمت جاری و ساری رکھیں گئے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ٹی ایچ کیو ہسپتا ل ڈڈیال میں چھ سال بعد سرجری کا عمل شروع سرجن ڈاکٹر ٹی ایچ کیو ہسپتال کے آنے کے بعد باقائدہ اپریشن شروع ہو گئے ہیں اس ہفتے میں دو سرجری کی گئی ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ندیم فضلداد کی بہترین حکمت عملی سے ہسپتال میں سٹاف کی کمی تقریبا 90فیصدپوری ہو گئی ہے اب صر ف ڈینٹل ڈاکٹر کی کمی راہ گئی ہے وہ بھی بہت جلد پوری ہو جائے گی۔تفصیل کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈڈیال میں سرجن ڈاکٹر کی تعیناتی کے بعد باقائدہ سرجری کا عمل شروع ہو گیا ہے اس ہفتے دو سرجری کی گئی جو پرائیویٹ ہسپتال والے 40سے 50ہزار لیتے ہیں وہ بلکل فری کی گئی۔ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر ندیم فضلداد کی قابلیت کی وجہ سے ہسپتال میں سٹاف اور ڈاکٹر ز کی کمی تقریبا 90فیصد مکمل ہو گئی ہے اور اب روز انہ کی بنیادی پر بیشمار مریض چیک اپ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال جاتے ہیں اور ٹی ایچ کیو ہسپتال میں اب صرف ڈینٹل ڈاکٹر کی کمی راہ گئی ہے وہ بھی جلد پوری ہو جائے گی۔

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میونسپل کمیٹی چکسواری کے رابطہ سیکرٹری واجد حسین آف لدڑ پینڈا، مدرس عبدالباسط چکسواری، مبشر گلنواز ملک اور اعجاز احمد جرال سیکرٹری یونین کونسل نے راجہ وحید الرحمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ وحید الرحمن نہایت خوش اخلاق باکردار شخصیت بے شمار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور آزاد کشمیر میں تعیناتی کے دوران اپنے فرائض منصبی احسن طریقہ سے نبھاتے ہوئے اپنے دفتر میں دلجعمی اور بہترین صلاحیتوں سے محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور عوام کے محکمانہ مسائل جلد از جلد ترجیح بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے ان کے پیش رو اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ میرپور راجہ طاہر خالق زبر دست خراج تحسین کے مستحق ہیں تبادلہ جات نوکری کا حصہ ہیں۔ جنہوں نے ہمیشہ عوام کے جملہ مسائل کو حل کرنے میں کبھی کوئی کوتاہی نہ برتی۔

Show More

Related Articles

Back to top button