DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Unidentified thieves stole cattle from village Morra Gujran, Bewal during the night darkness

موہڑہ گجراں میں چوری کی واردات،نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں قیمتی گائے اور دو بچھڑیاں لےاڑے

بیول(راجہ طارق ایوب) نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم: :
موہڑہ گجراں میں چوری کی واردات،نامعلوم چور رات کے اندھیرے میں قیمتی گائے اور دو بچھڑیاں لےاڑے۔ موہڑہ گجراں کے رہائشی محمد جمیل حوالدار( ر) کے قیمتی جانور گھر سے باہر روڈ پر بنے ایک کمرے میں بندھے تھے۔ گزشتہ شب نامعلوم چور وہاں سے ایک قیمتی گائے اور دو عدد بچھڑیاں چرا کر لے گئے جن کی مالیت تقریباً ڈیڈھ لاکھ سے زیادہ بتائی جاتی ہے۔ علاقہ میں بڑھتی ہوئی واردتوں اورڈکیتیوں سے اہلیان علاقہ میں سخت تشویش پائی جاتی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس گشت کو موثر بنایا جائے۔

بیول مشہور کاروباری شخصیت غضنفر محمود مودی کے والد حاجی اشرف وفات پاگئے ہیں

Haji Mohammad Ashraf father of late Ghazanfar Mahmood “Moodi” passed away in Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔ سابق تاجر غضنفر محمود مرحوم،ملک محمد فیصل کے والد محترم ملک محمد اشرف طویل علالت کے بعد رضائے الہی سے انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ آبائی قبرستان بیول میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم،چوہدری سیاب،ملک فیاض سندھو،چوہدری وحید،ٹھیکدار اسمعیل،ڈاکٹر طارق،ڈاکٹر عامر،ملک فیاض،اللہ دتہ،چوہدری صدیق،،اساتذہ،تاجروں،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Wife of Late ex Councillor Shaheen Iqbal Bhatti passed away in Dhok Mughlan, Bewal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔سابق کونسلر شاہین اقبال بھٹی (مرحوم) کی اہلیہ اور اظہر محمود بھٹی کی بھابھی رضائے الہی انتقال کر گئی انکی نماز جنازہ آبائی قبرستان یوسی بیول ڈھوک مغلاں میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سابق امیدوار قومی اسمبلی چوہدری محمد عظیم،سابق ایم پی اے چوہدری محمد افتخار وارثی،چوہدری سیاب،ڈاکٹر طارق،ڈاکٹر عامر،ملک فیاض،اللہ دتہ،چوہدری صدیق،ملک فیاض سندھو،چوہدری وحید،ٹھیکدار اسمعیل،اساتذہ،تاجروں،صحافیوں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

جاتلی کی سماجی شخصیت اوراپنے دور کے نامور والی بال پلیر فدا حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا

Legendry volleyball player Palir Fida Hussain passed away in Jatli

جاتلی(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) جاتلی کی سماجی شخصیت اوراپنے دور کے نامور والی بال پلیر فدا حسین کو سپرد خاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ میں سیاسی،سماجی اور وکلاء کے علاوہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق جاتلی کی سماجی شخصیت اور اپنے دور کے نامور والی بال پلیر فدا حسین چند دن علیل رہنے کے بعد گزشتہ روزاپنے خالق حقیقی سے جا ملے یہ ہنس مکھ اور شریف النفس انسان تھے جامع مسجد جاتلی کے خطیب قاری محمد رفیق نے نمازہ جنازہ پڑھائی جنازے میں مسلم لیگ ن کے رہنما راجہ محمد حمید،ایڈوکیٹ راجہ گوہر حمید ایڈوکیٹ،راجہ مستجاب ایڈوکیٹ راجہ انجم،ایڈوکیٹ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایوان صدر فاروق اعظم،راجہ معین،راجہ شازی،راجہ مسعود سرورماسٹر سرفراز اصالت،خرم عزیز،نعیم الیاس،،راجہ سلیم صفدر،چوہدری زاہد،ظفر محمود بینجو،راجہ سہیل،چوہدری ممتاز،ذکاء مظہر،راجہ نعیم المجید،راجہ ادریس،راجہ انجم، کے علاوہ علاقہ بھر سے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی

Show More

Related Articles

Back to top button