DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; Former Prime Minister Shahid Khaqan Abbasi, President PML-N, Rana Sanaullah and General Secretary PML-N Ahsan Iqbal addressed a large gathering and rally of PML-N workers in Kahuta city.

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، صدر مسلم لیگ پنجاب راناثنا ء اللہ اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہوٹہ شہرمیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے بڑے اجتماع اور ریلی سے خطاب

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی،رانا ثنا ء اللہ اور احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2018کا الیکشن چوری کیا گیا۔دشمنوں نے سی پیک کو بند کرنے اور پاکستانی معیشت کو پنکچر لگانے کے لیئے نااہل نیازی ٹولہ ملک پر مسلط کیا۔ ہیروئن استعمال کرنے والے نے ہی رانا ثناء اللہ پر جھوٹا مقدمہ 15کلو ہیروئن کا بنا یا۔ فردوس عاشق اعوان بد زبان اور جھوٹی پراپیگنڈے باز ہے۔ الیکشن چوری کرنے والوں نے قوم سے بڑا دھوکہ کیا۔ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ نیب نے ایل این جی اور سپورٹس سٹی بنانے پر جھوٹے مقدمات کس کے اشارے پربنائے۔ جبکہ (150) ارب کا ڈاکہ چینی اور آٹے پر ڈالنے والوں کے خلاف نیب کی نظر نہ جانے کیوں بند ہے؟ عمران خان پاکستانی معیشت کے لیئے خطرہ بن چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، صدر مسلم لیگ پنجاب راناثنا ء اللہ اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے کہوٹہ شہرمیں مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے بڑے اجتماع اور ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی شوکت جنجوعہ نے سر انجام دیئے۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم اورنگزیب، سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک، حافظ عثما ن عباسی، ملک ابرار، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، عبدالقدوس عباسی، سابق چیئرمین بلال یامین ستی، محمد ظریف راجہ، راجہ تنویر بنارس بھی موجود تھے۔ مسلم لیگی قائدین کو آڑی سیداں سے کہوٹہ جلوس اور ریلی کی صورت میں لایا گیا۔ تاجروں نے شرکاء پر گل پاشی بھی شہر میں کی۔ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی ممبر صوبائی اسمبلی منیر ہ یامین ستی،سابق چیئرمین بلال یامین ستی، سابق چیئرمین راجہ فیا ض،سابق چیئرمین ظفر اقبال بگہاروی، سابق چیئرمین میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، راجہ ممتاز لہڑی، راجہ حامد اعجاز، ماسٹر (ر) یونس، سجاد ستی، راجہ ندیم سابق چیئرمین ماسٹر (ر) ظہور عباسی، اسد ستی ہوتھلہ، راجہ سجاد حیدر نارہ، اشتیاق ستی کنیسر ستیاں نے اور لیگی عہدیداراوں کارکنوں نے قائدین کو آڑی سیداں سے کہوٹہ شہر تک مختلف مقامات پر گل پاشی کر کے اور گھوڑوں کے ڈانس کے ذریعے شاندار ویلکم کیا۔ شاہد عباسی، رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال نے مزید کہا کہ ہمارا ضمیر مطمئن ہے۔ ہم ظلم وزیادتی کے سامنے کبھی نہ جھکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جھوٹے اور یو ٹرن والے وزیر اعظم نے ترقی و خوشحالی کے دروازے بند کردیئے ہیں۔عمران خان کے پاس صرف اور صرف جھوٹے مقدمات ہیں۔ ریاستی ادارے جھوٹے گواہ لانے اور من گھڑت جھوٹے مقدمات بنانے میں مصروف ہیں۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنے خطاب میں کہاکہ کہوٹہ کے لیئے موٹروے کا منصوبہ میں نے دیا جوکہ موجودہ حکمرانوں نے بند کر دیا۔ کسی نے مناظرہ کرنا ہے۔ تو میں حاضر ہوں۔

کہوٹہ: نمائندہ پوٹھوہار ڈاٹ کام
سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، مریم اورنگ زیب اور سنیٹر مصدق ملک، حافظ عثمان عباسی، ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار کہو ٹہ آمد کے موقع پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ کہوٹہ کی حدود میں داخل ہوتے ہی مسلم لیگ (ن) کی ممبران صوبائی اسمبلی منیرہ یامین ستی، تحسین فواد، سابق چیئرمینوں بلال یامین ستی، میجر (ر) عبدالرؤف جنجوعہ، راجہ فیاض، راجہ ظفر اقبال بگہاروی، صدر مسلم لیگ (ن) تحصیل کہوٹہ راجہ بشیر، سابق چیئرمین نارہ ماسٹر (ر) یونس، سابق چیئرمین سجاد ستی کھڈیوٹ، راجہ ممتاز سابق چیئرمین لہڑی، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، سابق وائس چیئرمینوں ملک غلام مرتضیٰ، اسد ستی، راجہ حامد اعجاز، راجہ سجاد حیدر نارہ نے اور مسلم لیگی عہدیداران کارکنان حکیم برکت، صوفی عبدالرحیم، راجہ گلزار گلزاری، کرنل (ر) مسعود عباسی، راجہ رومان سعید اور دیگر نے ویلکم کیا۔ اس موقع پر ترکھیاں میں سابق چیئرمین راجہ فیاض اور کنیسر ستیاں، نتھوٹ، آڑی سیداں میں بلال یامین ستی کے مابین استقبالیہ کیمپوں میں شو آف پاور کا زبردست مظاہرہ گھوڑوں کے ڈانس اور گل پاشی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں مسلم لیگی کارکنوں کو تحصیل بھر سے جلوسوں کے ساتھ لایا گیا تھا۔ کہوٹہ شہر میں سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ڈاکٹر عارف قریشی، ملک غلام مرتضیٰ اور سابق میونسپل کمیٹی ممبران، تاجروں اظہر غوری،ناصر غوری، راجہ امتیاز حسین، حشمت غوری، قاضی عبدالقیوم، قاضی اخلاق احمد، راجہ قمر یعقوب، راجہ رضوان کیانی، نمبردار راجہ ندیم رشید، راجہ عامر یعقوب، راجہ فیصل عزیز، راجہ سلطان سکندر صوفی، انعام الحق عباسی، راجہ تنویر بنارس نے ویلکم کیا۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شوکت جنجوعہ ضلعی جنرل سیکرٹری نے سر ابجام دیئے۔ جبکہ سٹیج پر قائدین کے ہمراہ بلال یامین ستی سابق چیئرمین نڑھ، سابق چیئرمین بلدیہ کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، محمد ظریف راجہ، عبدالقدوس عباسی، راجہ تنویر بنارس اور کرنل (ر) انوار عباسی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

Back to top button