DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Annual Result Awards at Dar Al Arqam School Bewel, Special Guest Dr Aamir Shah Warsi

دارارقم سکول بیول میں سالانہ رزلٹ کی تقریب تقسیم انعامات،مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر شاہ وارثی

اسلام پورہ جبر (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ممراز شیخ۔دارارقم سکول بیول میں سالانہ رزلٹ کی تقریب تقسیم انعامات،مہمان خصوصی ڈاکٹر عامر شاہ وارثی،دارارقم سکول بیول میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا مہمان خصوصی ڈاکٹر سید عامر شاہ وارثی نے کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ تر قی نہیں کر سکتا یہ بات باعث مسرت ہے کہ دارارقم نونہالان قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے اپنے حصے کا کردار احسن طریقے سے نبھا رہا ہے اس موقع پر ڈائریکٹر دارارقم سکول بیول کیمپس خالد نوید نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم کی فضیلت کا اندازہ صرف اس بات سے لگائیے کہ وحی کا پہلا لفظ اقراء یعنی پڑھ تھا اہلیان علاقہ کو چائیے کہ دارارقم جہاں بچوں کو حفظ اور ناظرہ کی تعلیم بھی دی جاتی ہے زیادہ سے زیادہ اپنے بچوں کو داخل کروائیں۔علامہ پیر محمود حسین چشتی آف موہڑہ بھگو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی ترقی کا دارو مدار تعلیم پر منحصر ہے دنیا کے جتنے ممالک نے ترقی کی وہ تعلیم ہی کے مرہون منت ہے والدین کو چائیے کہ اپنے بچوں کے مستقبل کے سلسلے میں بہترین ادارے کا انتخاب کریں کیونکہ آپ کے بچوں کا مستقبل اس میں پوشیدہ ہے میں نے جتنے بھی تعلیمی ادارے دیکھے ان میں سے دارارقم سکول بیول منفرد اور نمایاں مقام رکھتا ہے جس میں دنیاوی علوم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی دی جاتی ہے آج اس سکول سے پانچ بچوں نے قرآن پاک حفظ کیا جو اس کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو بھی پیش کیے جس پر حاضرین نے دل کھو ل کر داددی تقریب میں سابق ایم پی اے چوہدری افتخار احمد وارثی،ڈاکٹر طارق محمود کھٹانہ،بینک منیجر الفلاح محمد عاصم،بینک اسلامک کے آپریشن منیجر سبیل انجم،سینئر صحافی شیخ ممراز،حافظ محمد اکرام نقشبندی،ڈیلی قلم ذوالقرنین حسن،چوہدری نزاکت اور والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔آخر میں مہمانوں کی تواضع کھانے سے کی گئی اور ڈاکٹر سید عامر شاہ وارثی نے ادارے کی ترقی اور بچوں کے مستقبل کے لیے دعا فرمائی۔

بیول موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہسپتال منتقل۔

Two motorcyclist injured in a accident near Bewal hospital

بیول(نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کام)بیول موٹر سائیکل کی ٹکر سے دو افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور بیول ہسپتال منتقل کر دیا گیا تفصیلات کے مطابق بیول نزد پیراڈائز بیکری ہونڈا 125 موٹرسائیکل جو نہایت تیز رفتاری سے سموٹ والی سائیڈ سے آ رہا تھا اس نے موٹرسائیکل پر سوار دو افراد کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا اور خود موقع واردات سے فرار ہو گیا ۔ زخمی ہونے والوں میں سے ایک حافظ محمد اکرام نقشبندی کا ماموں زاد حافظ محمد سجاد ہے جبکہ دوسرا شخص محمد شعبان ہے ۔ دونوں زخمیوں کو انٹرنیشنل ہسپتال میں لایا گیا جہاں انکو طبی امداد دی گئی ۔

Show More

Related Articles

Back to top button