DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Pensioners sent home without payment at Kallar Syedan post office due to not getting cash from local Bank

پوسٹ آفس کلر سیداں میں پنشن کیلئے آنے والے افراد کو مایوسی،مقامی بنک سے مطلوبہ کیش نہ ملنے پر چند ایک پنشنرز کو پنشن ادا کرنے کے بعد باقی پنشنرز کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) پوسٹ آفس کلر سیداں میں پنشن کیلئے آنے والے افراد کو مایوسی،مقامی بنک سے مطلوبہ کیش نہ ملنے پر چند ایک پنشنرز کو پنشن ادا کرنے کے بعد باقی پنشنرز کو خالی ہاتھ واپس جانا پڑا۔پوسٹ آفس کلر سیداں کی انتظامیہ نے رابطہ پر بتایا کہ انہیں اس دفعہ ڈیمانڈ کی گئی کیش میں سے صرف 35 فیصد ادائیگی کی گئی۔ہمارے سات سب پوسٹ آفسز ہیں جن میں چکڑالی بدہال،دریالہ سیگن،تل خالصہ،دھمالی،بھلاکھر،باغ جمیری اور سکوٹ شامل ہیں کو کیش سپلائی نہیں کی جا سکے گی،9 سو کے قریب پنشنرز ہیں جو کلر سیداں پوسٹ آفس سے اپنی پنشن وصول کرتے ہیں جن میں سے زیادہ تر تعداد معمر مردوخواتین پنشنرز کی ہے۔انہو ں نے بتایا کہ مقامی بنک نے اس دفعہ مطوبہ کیش ادا کرنے سے معذرت کر لی ہے جس کی وجہ سے چند ایک پنشنرز کو ہی پنشن ادا کی جا سکی ہے۔ادھر بنک انتظامیہ نے رابطہ پر بتایا کہ انہیں جتنی کیش وصول ہوئی تھی اتنی ہی پوسٹ آفس کو ادا کی گئی ہے،زیادہ کیش ادا کرنا ان کے اختیار میں نہیں،انہیں چاہئیے کہ وہ جنرل پوسٹ آفس کہوٹہ سے براہ راست کیش منگوا لیا کریں۔

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کلرسیداں اور روات کے سابق بلدیاتی چیئرمینوں اور دیگر کے وفد سے گفتگو

Ex PM Shahid Khaqan Abbassi meets with ex councillors from Kallar and Rawat

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک میں آٹے چینی کا بحران پیدا کرنے والوں کے نام قوم کا بتائیں ورنہ قوم جان لے گی کہ بحران کے ذمہ داران وزیراعظم کے دائیں بائیں موجود لوگ ہیں جن کے ناموں کے کرکٹ کے میدانوں میں چینی چور کے نعرے بلند ہو رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز کلرسیداں اور روات کے سابق بلدیاتی چیئرمینوں اور دیگر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ملاقات کرنے والوں میں محمد نوید بھٹی،راجہ محمد یونس،طارق یاسین کیانی،راجہ ندیم احمد،ٹھیکیدار محمد بشارت،شاہد گجر،شیخ ندیم احمد،چوہدری نعیم بنارس،صوبیدار غلام ربانی،جنید بھٹی،شاہد عباسی،صوبیدار مالک اور دیگر شامل تھے۔شاہد عباسی نے کہا کہ حکومتی صفوں میں موجود شخصیات آٹے چینی کے بحران پیدا کرکے دو ارب روپے روزانہ کما رہے ہیں عوام کی جیبوں پر روزانہ دو ارب کا ڈاکہ ڈالنے والے ملزمان نامعلوم نہیں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہیں انہوں نے کہا کہ کئی ہفتے گزر گئے وزیراعظم بحران پیدا کرنے والوں کے نام بتانے سے راہ فرار اختیار کیئے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ لوٹ مار کرنے والوں کی نشاندی کا فریضہ اپوزیشن کو دے دیا جائے ہم اس مافیا کو بے نقاب کریں گے۔

تھانہ کلر سیداں پولیس نے امانت میں خیانت کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

Qaiser Mahmood of Dhamali registers police case over unpaid car and his missing car

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) تھانہ کلر سیداں پولیس نے امانت میں خیانت کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔توقیر محمود سکنہ دھمالی نے تھانہ کلر سیداں پولیس کو بیان کیا کہ میں رینٹ اے کار کا کاروبار کرتا ہوں۔میں نے سوزوکی مہران مسمی طاہر خالق سکنہ چک جلال دین شاہ جیون کالونی راولپنڈی سے بعوض چار لاکھ 75 ہزار ہزار روپے میں خریدی تھی جس کا مالک مختارہے۔مورخہ 6 اکتوبر 2019،شام سات بجے کے قریب، مسمی محمد نوید سکنہ مومن پورہ راولپنڈی حال مقیم محلہ غوثیہ کلر سیداں،گاڑی متذکرہ بالا 25 ہزار روپے ماہانہ بغیر ڈرائیور رینٹ پر لے گیا۔رینٹ ٹائم پورا ہونے پر مسمی متذکرہ بالا سے رابطہ کیا تو وہ لیت و لعل سے کام لینے لگا۔پہلے گاڑی واپس کرنے کا وعدہ کرتا رہا بعد ازاں محمد نوید نے اپنافون نمبر بند کر دیااورآج تک گاڑی واپس نہ کی مسمی محمد نوید گاڑی واپس نہ کر کے امانت میں خیانت کا مرتکب ہوا۔

کلر سیداں میں نماز جنازہ کے دوران ایک شخص کا موٹر سائیکل چوری کر لیا

Motorcycle stolen during namaz e janaza prayers

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں میں نماز جنازہ کے دوران ایک شخص کا موٹر سائیکل چوری کر لیا گیا۔نوید نامی شخص نے بتایا کہ وہ پیر کے روز دن گیارہ بجے نماز جنازہ میں شرکت کیلئے کلر سیداں آیا جہاں اس نے سپورٹس گراؤنڈ کلر سیداں میں اپنا ون ٹو فائیوہنڈا موٹر سائیکل ماڈل 2018 جس کی مالیت ایک لاکھ روپے ہے کو کھڑا کر دیا۔نماز جنازہ سے فارغ ہو کر واپس آیا تو موٹر سائیکل اپنی جگہ پر موجود نہ تھا جسے نامعلوم چور نماز جنازہ کے دوران چوری کر کے لے گیا ہے۔

عبدالعزیز پاشا عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے

Abdul Aziz Pasha returns after performing Umrah

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) مقامی صحافی عبدالعزیز پاشا عمرے کی سعادت حاصل کرکے وطن لوٹ آئے پریس کلب کے صدر پرنس جاوید اقبال،راجہ محمد سعید،اکرام الحق قریشی،منیر چشتی،سید مبارک حسین اور دیگر نے ان کے گھر جا کر انہیں مبارکباد دی۔

الائیڈ سکول کلرسیداں کے ایم ڈی چوہدری محمد ظہیر کے کزن محمود اختر انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی

Mahmood Akhtar passed away in Morra Phadiyal

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) الائیڈ سکول کلرسیداں کے ایم ڈی چوہدری محمد ظہیر کے کزن محمود اختر انتقال کر گئے نمازجنازہ موہڑہ پھڈیال میں ادا کی گئی جس میں سابق چیئرمین زبیر کیانی،شیخ حسن ریاض،راجہ ظفر محمود،مسعود بھٹی،تنویرشیرازی،اسد عزیز،صوبیدار غلام ربانی،حاجی غلام حسین،راجہ محمد جمیل،راجہ مسعود،ربنواز,محمد فیصل،پرنس جاویداقبال،اکرام الحق قریشی،شیخ مستحسن علی اور دیگر نے شرکت کی۔

Show More

Related Articles

Back to top button