DailyNewsHeadlineKahuta

Kahuta; PML-N to hold public rally on 10th March for the reception of ex PM Shahid Khaqan Abbassi

مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کا اجلاس سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کہوٹہ آمدکے موقع پرپرتباک استقبال کا اعلان

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کا اجلاس سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کہوٹہ آمدکے موقع پرپرتباک استقبال کا اعلان۔سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا10مارچ شام 3بجے کہوٹہ آمد کے سلسلے میں آڑی سیداں سے لے کے کہوٹہ کلر چوک تک ایک بڑی ریلی کے ساتھ کہوٹہ لایا جائے گا،آڑی سیداں، پنیالی، علیوٹ، تر کھیاں، وائی کراس، نتھوٹ کے مقام پر استقبال کیا جائے گا،راستوں کو پارٹی پر چموں اور بینرز سے سجایا جائے گا جبکہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو آڑی سیداں سے موٹر سائیکل کی ریلی کے ساتھ کہوٹہ کلر چوک لایا جائے گا تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کی ایک اہم میٹنگ منعقدکی گئی جس میں مسلم لیگ ن تحصیل کہوٹہ کے صدر راجہ محمد بشیر، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن شوکت جنجوعہ،سابق چیئرمین یوسی نڑھ بلال یامین ستی امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ، سٹی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ سعید احمد، سابق چیئرمین یوسی بیور راجہ فیاض امیدوار برائے تحصیل ناظم کہوٹہ،عبدالقدوس عباسی آف منیند،مسلم لیگ ن کے رہنماء آفتاب کیانی آف نارہ،سابق چیئرمین یوسی کھڈیوٹ سجاد ستی،سابق چیئرمین یوسی دوبیرن راجہ ظفر اقبال بگہاروی،وائس چیئرمین مرز ا مسعود احمد، سابق چیئرمین یوسی مواڑہ میجر عبد الرؤف راجہ، سابق چیئرمین یوسی پنجاڑ ماسٹر ظہور عباسی، سابق چیئرمین یوسی دکھالی راجہ شوکت حسین، راجہ ذوالفقار علی ستی، سابق وائس چیئرمین یوسی ہوتھلہ اسد محمود ستی، نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت اشتیا ق ستی، صدر مسلم لیگ ن یوسی نارہ حکیم بر کت حسین، جنرل سیکرٹری قاری عبدا لرحیم، شیخ محمد جاوید، صدر مسلم لیگ ن لائرز ونگ راجہ عبدا للہ ایڈوکیٹ،سابق صدر کہوٹہ بار راجہ افشار محبوب،راجہ گلزار احمد گلزاری، سابق ممبران ایم سی کہوٹہ راجہ ظہور اکبر، ملک غلام مر تضیٰ، قاضی عبد القیوم، قاضی اخلاق کھٹڑ،راجہ محمد فیصل، اسحق کھٹڑ،زرین شاہ،شبیر ستی آف نڑھ، راجہ اظہار مجید، راجہ ظہور احمد گوہڑہ، حاجی منشی ریاض آف بیور، راجہ سجاد سابق کونسلر، شیخ قمر الزمان، سابق کونسلر خان طاہر، صدر پریس کلب کہوٹہ راجہ عمران ضمیر، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ،راجہ عثمان ضمیر سمیت دیگر افراد نے شر کت کی۔

سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی طرف سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔

Ex MPA Col M Shabbir Awan holds reception for Raja Qaiser Vaince

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان کی طرف سے نوجوان سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کے اعزاز میں پر تکلف دعوت۔پاک آرمی کے سابق جنرل شمریز کی خصوصی شر کت۔تفصیل کے مطابق گذشتہ روز قبل سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے اپنی رہائش گاہ ڈی ایچ اے میں حلقہ پی پی سیون کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ قیصر وینس کے اعزاز میں ایک پر تکلف دعوت کا اہتمام کیا جس میں پاک آرمی کے سابق جنرل شمریز نے خصوصی طور پر شر کت کی جبکہ اس موقع پر معروف سیاسی وسماجی شخصیت ذوالفقار علی ستی، ملک شاہ زیب، حوالدار عظیم، راجہ شاہ رخ، عدیل افضل المعروف وسیم، راجہ جمیل، راجہ غفور،سر دار جہانذیب، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کبیر جنجوعہ نے شر کت کی اس موقع پر میز بان سابق ایم پی اے کرنل محمد شبیر اعوان نے مہمانوں کی تواضع پر تکلف کھانوں کے ساتھ کی۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کز ی رہنماء مولا بخش چانڈیوکاکہوٹہ کی معروف شخصیت راجہ ذوالفقار احمد کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی

Condolences on death of late wife of Raja Zulfiqar Ahmed

ٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے مر کز ی رہنماء مولا بخش چانڈیوکاکہوٹہ کی معروف شخصیت راجہ ذوالفقار احمد کی اہلیہ محترمہ کی وفات پر فاتحہ خوانی۔گذشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیٹر سینئر رہنماء مولا بخش چانڈیونے کہوٹہ کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ ذوالفقار احمد(زلفی) کی رہائش گاہ آکر ان کی اہلیہ محترمہ اور معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ افتخار احمد کی بھابھی جان کی وفات پر گہرئے غم و دکھ کا اظہار اور مر حومہ کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس میں خالی سیٹوں پرپرائیویٹ ملازمین بیٹھنے لگے

Private employees sit in vacant seats in the office of Assistant Commissioner Kahuta

مٹور:نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم کبیر احمد جنجوعہ سے۔۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ کے آفس میں خالی سیٹوں پرپرائیویٹ ملازمین بیٹھنے لگے اس کے علاوہ بھی کہوٹہ کے متعدد سر کاری اداروں میں بے شمار سیٹیں خالی اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرکہوٹہ کے آفس میں بعض ملازمین روٹین کے مطابق بیٹھتے ہیں جو کہ وہ یہاں کے ملاز م نہیں ہے مگر وہ ڈیوٹی اس آفس میں کر رہے ان میں بعض ملازمین کی طرف سے اکثر کا دوکانداروں کو بے جا تنگ کر نے کی شکائیات مل رہی ہیں ان کو کوئی بھی پوچھنے والا نہیں اہل علاقہ نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر راولپنڈی اور ڈی سی راولپنڈی سے اس معاملے پر از خود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button