DailyNewsHeadlineKallar Syedan

Kallar Syedan; Five shops burgled during the night in Chauk Pindori region of Kallar Syedan

کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوروں میں ایک ہی رات میں پانچ دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے جن میں سے دو دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چرا لی گئی

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلر سیداں کے نواحی شہر چوکپنڈوروں میں ایک ہی رات میں پانچ دکانوں کے تالے ٹوٹ گئے جن میں سے دو دکانوں سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان اور نقدی چرا لی گئی جبکہ دیگر تین دکانوں کے ڈبل تالے ہونے کی وجہ سے چور واردات مکمل کئے بغیر ہی واپس پلٹ گئے۔انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوری نے درخواستیں وصول کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پیر اور منگل کی درمیانی شب پنڈی روڈ چوکپنڈوری میں واقع الیکٹر ورلڈ کی دکان کے تالے توڑ کر نامعلوم چوروں نے دکان میں پڑے پانچ عدد ایل ای ڈیز 32 انچ،ایک عدد مائیکرو ویو اوون،ایک عدد لیپ ٹاپ اور 90 ہزار روپے کی نقدی سمیٹ لی جس کے بعد چور مصطفی کریانہ سٹور کی دکان میں داخل ہوئے جہاں سے انہوں نے گھی،آئل،شمپو،باڈی سپرے،چائے کے ڈبے اور سات ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی۔بعد ازاں ملزمان مسجد کی گلی میں داخل ہو گئے جہاں تین دکانوں کے تالے ڈبل ہونے کی وجہ سے صرف ایک ایک تالا ہی توڑ سکے تا ہم واردات کو ادھورا چھوڑ کر لوٹی گئی دکانوں کا مال،مال غنیمت جانتے ہوئے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گئے۔

آئیسکو اہلکار اورنگزیب کمپلینٹ آفس جھنڈی میرا جا رھا تھا کہ راستے میں شراب کے نشے میں دھت ملزم اکرام ولد رشید سکنہ ڈھوک حسنال نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اہلکار کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا

IESCO worker Aurangzaib attacked by drunk Akram of Dhok Hasnal and accomplices

کلرسیداں (اکرام الحق قریشی)شراب کے نشے میں ملزمان نے آئیسکو سب ڈویژن کے اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موٹر سائیکل کو بھی توڑ دیا یہ واقعہ گزشتہ شب آٹھ بجے کے بعد اس وقت پیش آیا جب آئیسکو اہلکار اورنگزیب کمپلینٹ آفس جھنڈی میرا جا رھا تھا کہ راستے میں شراب کے نشے میں دھت ملزم اکرام ولد رشید سکنہ ڈھوک حسنال نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اہلکار کو روک کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کی موٹر سائیکل کو بھی توڑ دیا۔کلرسیداں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ ادہر آئیسکو سب ڈویژن چواخالصہ کے اہلکاروں کا ہنگامی اجلاس زیرصدارت عالمگیر پراچہ منعقد ہوا جس میں یونین رہنماؤں نے بھی شرکت کی اور واقعہ پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اہلکاروں کو شرابی افراد کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا انہوں نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پیپلز پارٹی راولپنڈی کے ضلعی اور ڈویژنل 8 عہدیداران کو عدالت نے باعزت بری کر دیا

Case dropped against 8 PPP workers after a protest was held outside election commission

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے والے پیپلز پارٹی راولپنڈی کے ضلعی اور ڈویژنل 8 عہدیداران کو عدالت نے باعزت بری کر دیا تھانہ سیکرٹریٹ نے 2018 میں الیکشن کمیشن کے باہرمظاہرہ کرنے پر کلرسیداں سے تعلق رکھنے والی پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،جنرل سیکرٹری توقیر عباسی،راجہ ظہیر،راجہ فیض اکبر جنجوعہ،شہزادی کوثر گیلانی،دیوان شمیم پرویز،اختر کیانی،عبدالرحمان توکلی کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا ایڈیشنل سیشن جج جہانگیراختر اعوان نے شکیل عباسی ایڈووکیٹ،عامر عباسی ایڈووکیٹ عباسی،وحید یونس ستی ایڈوکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے تمام ملزمان کو باعزت بری کردیا۔ادہر پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری ظہیر محمود،سیکرٹری اطلاعات محمد شاہد نے بریت کے فیصلے کو حق و سچ کی فتح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آزاد اور شفاف انتخابات اور پارلیمنٹ کی بالادستی کی جنگ جاری رکھے گی۔

دی سکولز آف ایجوکیٹرز کلر سیداں کیمپس میں یوم والدین کے سلسلہ میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب

Parents day function held at The schools of educators

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ممبر پنجاب بار کونسل و ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وآصف علی چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ استاد اور شاگرد کا رشتہ پھول اور خوشبو جیسا ہے۔پاکستان کے مسائل کا حل یکساں نظام تعلیم،جدید علوم و دیگر زبانوں کے فروغ کیلئے نئی نسل میں حقیقی تاریخی شعور کی ترویج اور اساتذہ کے معاشی مسائل کے حل میں پوشیدہ ہے۔حکومت سرکاری تعلیمی نظام کیساتھ ساتھ نجی سطح پر بھی تعلیم کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دی سکولز آف ایجوکیٹرز کلر سیداں کیمپس میں یوم والدین کے سلسلہ میں منعقدہ رنگا رنگ تقریب میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کیا۔پرنسپل عدنان احمد،بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر اشتیاق احمد،ریاست محمود بھٹی،چوہدری محمد شیراز،چوہدری محمد ابرار،بانو جہانگیر راجہ ایڈووکیٹ اور سردار صلاح الدین سمیت والدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔وآصف چوہدری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی،معاشرتی اور ملکی ترقی کیلئے تعلیم کا حصول ناگزیر ہے۔فاصلاتی نظام تعلیم نے دنیا کو گلوبل ویلج بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے تعاون کے بغیر قومی و بین الاقوامی اہداف حاصل کرنا ممکن نہیں۔تقریب کے دوران ننھے منے بچوں کے خاکے اور ٹیبلو پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد سراہا۔

انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوری سب انسپکٹر عبدالرازق کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا

Sub inspector Abdul Razaq of Chauk Pindori check post suspended

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) ایس پی صدر ضیاء الدین احمد نے آڑھائی ماہ قبل چوکپنڈوری کے نواحی علاقہ ڈھیری مرزیاں سے اغواء ہونے والی 24 سالہ غیر شادی شدہ لڑکی جسے نامعلوم ملزمان اغواء کر کے پشاور لے گئے تھے کی بازیابی میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کرنے پر انچارج پولیس چوکی چوکپنڈوری سب انسپکٹر عبدالرازق کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا جبکہ تھانہ کلر سیداں میں تعینات سب انسپکٹر کاشف شہزاد کو پولیس چوکی چوکپنڈوری کا نیا انچارج مقرر کر دیا گیا ہے۔

لکی سٹار کلرسیداں نے کوہسار کلب ملک کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کرلیا

Lucky Star qualifies for the final by beating Kohsar Club Malik by three goals.

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں میں منعقدہ انٹر تحصیل سپر 8فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں لکی سٹار کلرسیداں نے کوہسار کلب ملک کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر فائنل کے لیئے کوالیفائی کرلیا فاتح ٹیم کی طرف سے ایک گول شہباز بھٹی نے ایک اور ان کے بھائی شاہ زیب بھٹی نے دوگول کرکے ٹیم کو فتح دلا دی۔

تعزیت

کلرسیداں (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم,اکرام الحق قریشی) کلرسیداں کے تاجروں چوہدری توقیراسلم،شیخ خورشید احمد،مسعود بھٹی،چوہدری نعیم بنارس،حاجی طارق تاج نے مسلم لیگ ن کہوٹہ سٹی کے صدر ڈاکٹر محمد عارف قریشی کے بھتیجے کی اچانک وفات پر لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Show More

Related Articles

Back to top button