AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Tree planation campaign inaugurated by Ch Shaban Darogha by planting tree on road side in union council Faiz Pur Shareef

یونین کونسل فیض پور شریف ڈھانگری بالا میں چوہدری شعبان داروغہ کی جانب سے سڑک کے کناروں پر درخت لگانے اور شجر کاری مہم کاافتتاح

چکسواری (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)گرین اینڈ گرین کے چیئرمین بانی محمد منیر نے کہا کہ پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے پودے لگانے سے جہاں خوبصورتی میں اضافہ ہو گا وہاں ماحول پر بھی گہرا اثر پڑے گا آج دنیا میں درجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے درخت لگانے چھوڑ دیئے ہیں ان کو کاٹنے کا سلسلہ بددستور جاری ہے جتنے رقبے پر جنگلات و درخت ہونے چاہیے پاکستان میں اس کی شرح بہت کم ہے درخت لگانے سے جہاں موسم کے درجہ حرارت کو کنٹرول کر سکتے ہیں وہی پھلدار درخت لگانے سے ہم تازہ پھل اپنے گھر اور زمینوں پر لگا کر کھا سکتے ہیں اور اس سے مارکیٹ میں فروخت کر کے مارکیٹ میں مالی فائدہ بھی حاصل کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل فیض پور شریف ڈھانگری بالا میں چوہدری شعبان داروغہ کی جانب سے سڑک کے کناروں پر درخت لگانے اور شجر کاری مہم کے افتتاح پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گرین اینڈ گرین کا پروجیکٹ میں نے 1998کو شروع کیا اس وقت میں اکیلا ہی تھا میں نے اسلام گڑھ رڑاہ سے یہ آغاز کیا جس کے بعد میرپور سٹی میں یہ عمل جاری کیا اس وقت میں اپنی گاڑی پر پانی سے بھرے ڈرم سے پودوں کو پانی دیتا تھا اس کے بعد لوگ اس کار خیر میں حصہ لینے کے لیے لوگ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا محمد منیر نے کہا کہ میں چوہدری شعبان داروغہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے یونین کونسل فیض پور شریف ڈھانگری بالا میں شجر کاری مہم میں حصہ لیا امید ہے کہ وہ اپنی اس مہم کو جاری رکھیں گے اس موقعہ پرچوہدری رخسار،ارشد حسین مٹھا،عنصر محمود،بشارت حسین، خواجہ محمد سلیم،شاہد حسین،نوید احمد،اور دیگر بھی موجود تھے شجر کاری مہم میں محمد منیر نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کیا اور دعا بھی کرائی

Show More

Related Articles

Back to top button