DailyNewsOverseas news

Denmark; Saibzada Hassan Mohiudin Qadri inaugurates new building of Minhaj Ul Quran International in Oslo

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سابقہ ہیڈ کوارٹز اور موجودہ زیلی مرکز ویلبی کی افتتاح

ڈنمارک:نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم ۔منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سابقہ ہیڈ کوارٹز اور موجودہ زیلی مرکز ویلبی کی حال ہی میں تعمیر نو مکمل ہوئی ہے جس میں نئے دفاتر، مسجد کا نیا ہال، سکول کے نئے کمرے اور خواتین کے ہال کی تزئین آرائش، نئے وضوخانے اور ٹوائلٹس تعمیر کیے گئے ہیں کل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صاحب نے اس کا افتتاح کیا۔ مرکز پہنچنے پہ ڈایڑیکٹر ویلبی علامہ اعجاز ملک صاحب، امیر تحریک شیخ اشفاق احمد صاحب، وویمن لیگ، سسٹرز لیگ، منہاج یوتھ لیگ اور سینیئر قیادت نے صاحبزادہ صاحب کا استقبال کیا۔ صاحبزادہ صاحب نے نئے ڈیزائن کو بہت پسند کیا اور انتظامیہ کو اس بڑے پراجیکٹ کی تکمیل پہ مبارکباد دی

منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک کے سیمینار میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا خطاب

ڈنمارک:نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم-منہاج یوتھ لیگ ڈنمارک پلیٹ فارم پہ منعقدہ ’اللہ کا دوست کیسے بنا جائے’یوتھ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ حسن محی الدین قادری صاحب نے کہا کہ ہدایت کے حصول کے لیے کسی کامل کی صحبت کلیدی حیثیت رکھتی ہے، شیخ الاسلام بہترین شیخ اس لیے بنے کہ وہ انہوں نے اپنے شیخ کی صحبت میں رہ کر سلوک ومعرفت کی منازل طے کیں۔ اللہ سے دوستی کے طلبگار کو علم ہونا چاہیئے کہ اللہ سے دوستی کا طریقہ اسکے محبوبین سے محبت اور انکی صحبت ہے۔
یہ پروگرام منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیلی مرکز ویلبی پہ منعقد ہوا جس میں لبنان اور گیمبیا کے بعض نوجوان بھی شامل تھے جنہوں نے بعد میں صاحبزادہ صاحب سے ملاقات بھی کی، اسکے علاوہ مشاری گروپ میں عربی میں دل موہ لینے والی نشید پیش کیں۔ پروگرام میں منہاج سسٹرز لیگ کی بہنوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی

ناروے,نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم۔ ناروے کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقو ق کی خلاف ورزیوں پر اپنا بھرپورکردار ادا کرنا ہو گا۔ نارویجن ممبرز پارلیمنٹ

Norway must play its due role in human rights violations in occupied Kashmir. Norwegian Members of Parliament

اوسلو(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم,عقیل قادر) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اوسلو میں پاک ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نارویجن پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ایک مظاہرہ کیا گیا، سخت سردی اور منفی درجہ حرارت ہونے کے باوجود کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے اس میں شرکت کی۔ مظاہرے میں نارویجن پارلیمنٹ کے تین ممبران نے شرکت کی اورکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ ایس وے پارٹی کے مرکزی رہنما اور ممبر پارلیمنٹ Petter Eide نے خطاب کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کہا کہ انڈیا نے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کو تبدیل کر کے دنیا کو یہ واضح پیغام دیا ہے کہ وہ بھی ایک سپر پاور ہے، انہوں نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان و عراق میں کھلے عام انسانی حقو ق کی دھجیاں اڑائیں ہیں، انہوں نے واضح کیا کہ ان کی پارٹی پارلیمنٹ کے فلور پر حکومت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ بڑھاتی رہے گی۔ لیبر پارٹی کی ممبر پارلیمنٹ Siri Gåsemyr Staalesen نے اپنے خطاب میں انڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ آرٹیکل 370 کو بحال کرے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پیش رفت کرے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرے۔ سابق ممبر پارلیمنٹ لارش ریسے Lars riseنے بھی مطالبہ کیا کہ امریکہ اور اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ کشمیری نوجوان رہنما معز خان نے خطاب کرتے ہوئے ناروے کی حکومت پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کوروکنے میں اپنا کردار ادا کرے۔مظاہرے سے جن دیگر شرکاء نے خطاب کیا ان میں منہاج القرآن کے ڈائریکٹر علامہ اقبال فانی، اسلامک کلچرل سینٹر کے امام ڈاکٹر حامد فاروق، پروفیسر تُھورن سجاد، سیاسی رہنما طلعت بٹ اور مولانا محبوب الرحمن شامل ہیں۔ممتاز سیاسی رہنما خالد محمود نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پاکستانی قوم 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر مناتی ہے اور وہ اس کے ذریعے کشمیریوں اور دنیا کو پیغام دیتی ہے کہ کشمیر کی آزادی تک پاکستانی انکے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ نقابت کے فرائض علی چشتی نے احسن انداز میں سر انجام دیئے۔

Show More

Related Articles

Back to top button