DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Two shot and injured by stray bullets at air firing at a wedding in village Dhok Gajri, Chak Bale Khan

چک بیلی خان کے نواحی موضع ڈھوک گجری میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی

چک بیلی خان (نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک بیلی خان کے نواحی موضع ڈھوک گجری میں شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے راشد عرف راشی ولد اللہ دتہ سکنہ ڈھوک گجری کی شادی تھی جس میں علاقے کے بدنام ترین اشتہاری بھی شامل تھے پر زور فائرنگ جاری تھی کہ گولیاں دو افراد فضل داد اور اقبال کو جا لگیں جس سے وہ زخمی ہو گئے زخمیوں میں اقبال کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے عوامی حلقوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ایسے واقعات روکنے اور ایسے معاملات کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کی اپیل کی ہے

چونترہ کے علاقے میں اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کی معاونت کرنے والا بد نام زمانہ عرفان نامی شخص جعلی چیک کے جرم میں تھانے آر اے بازار میں گرفتار ہو گیا

Irfan arrested for handing fake 3 Caror Rps cheque

چک بیلی خان(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چونترہ کے علاقے میں اشتہاری اور جرائم پیشہ افراد کی معاونت کرنے والا بد نام زمانہ عرفان نامی شخص جعلی چیک کے جرم میں تھانے آر اے بازار میں گرفتار ہو گیا عرفان احمد نے طفیل خان کو تین کروڑ روپے کا جعلی چیک دیا تھا جو ڈس آنر ہو گیا جس کا مقدمہ نمبر133بجرم489ت پ تھانہ آر اے بازار میں درج ہوا ملزم عرفان اس سے قبل ضرر، اسلحہ اور قتل کے مقدمات میں چالان ہو چکا ہے اور علاقے میں مشہور جرائم پیشہ اور اجرتی لوگوں کی مالی معاونت کر کے ان سے کام لیتا ہے حال ہی میں اسی کے گروہ کا مشہور اجرتی غلام عباس عرف نول ولد فضل سکنہ میال بھی تھانہ چونترہ میں اسی شخص کی ڈیل سے پیش ہوا تھاجسے گرفتار ظاہر کر کے شاہی مہمان کی طرح رکھا گیا تھا

چک بیلی خان سے جمعہ نماز پڑھنے کے لئے جانے والے شخص کی موٹر سائیکل کو چوری

Motorbike stolen from outside Masjid

چک بیلی خان(نمائند ہ پوٹھوار ڈاٹ کوم) چک بیلی خان سے جمعہ نماز پڑھنے کے لئے جانے والے شخص کی موٹر سائیکل کو چوری کر لیا گیا زبیر ولد مختار احمد سکنہ میلاد چوک چک بیلی خان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی موٹر سائیکل RIM3418 ہائی سپیڈcc 70 کو لاک لگا کر اپنے گھر کے سامنے کھڑا کر کے جمعہ کی نماز ادا کرنے چلا گیا واپس آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی پولیس نے مقدمہ نمبر38/20درج کر لیا ہے

Show More

Related Articles

Back to top button