DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Truck loaded with coal breaks fail near Bewal bridge as three wheels come off

بیول پل کے پاس کوئلے سے بھرا ٹرک ھادثے کا شکار

بیول ( نماہندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم افتخار وارثی) بیول پل کے پاس گذشتہ شب دیر گئے چکوال سے کوئلہ بھر کر ڈڈیال جانے والے ٹرک کو بیول پل کے قریب سے گذرتے ہوئے اس وقت حادثہ پیش آگیا جب اچانک ٹرک کی بریک فیل ہوگئی ٹرک کے تین ٹائر الگ ہوگئے تاہم ٹرک میں موجود عملے کے دونوں افراد معجزانہ طور پر محفوظ رہے شام گئے تک ٹرک اسی جگہ کھڑا رہا آخر کار کوئلے کو ٹرک سے اتارنا دیا گیا مرمت کا کام جاری تھا

Gujar Khan; A over loaded Truck with coal breaks failed near bridge as three wheels come off, Luckily no one was injured in the incident.

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

Solidarity with Kashmiri

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔انجمن تاجراں گوجرخان کے بانی و صدر حاجی چوہدری محمد اقبال نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے ہم کشمیری قوم کے سفیر اور وکیل بن کر انکا مقدمہ لڑیں گے مسئلہ کشمیر تقسیم برصغیر کا ایک ایسا حل طلب مسئلہ ہے جسے انگریزوں نے جان بوجھ کر ادھورا چھوڑ دیا آج یہ مسئلہ فلش پوائنٹ بن چکا ہے مسئلہ کشمیر زمین کا نہیں بلکہ ایک قوم کا مسئلہ ہے ایک ایسی قوم جو اپنی ایک تاریخ مذہب اور ثقافت رکھتی ہے کشمیر کی آزادی تک ہم کشمیریوں کے وکیل بن کر انکی اخلاقی سیاسی اور سفارت حمایت جاری رکھیں گے کشمیریوں کے ساتھ ہمارے دینی ثقافتی اور جغرافیائی روابط ہیں وادی کشمیر کے سارے راستے اور دریا پاکستان کی طرف آتے ہیں کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان اپنی شہ رگ کیسے بھارتی سورماؤں کے حوالے کر سکتا ہے کونسا ظلم ہے جو کشمیری قوم پر نہیں آزمایا گیا لیکن پھر بھی بھارت ان کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکا تحریک آزادی کشمیر اپنے منطقی انجام کو پہنچ کر ہی رہے گی چھ ماہ سے زائد کا عرصہ ہو گیا ہے کشمیریوں کو گھروں میں قید کر کے موبائل اور انٹر نیٹ سروس معطل کر کے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے ہم بھارت کے اس گھناؤنے فعل کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا بری پر علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

Celebrations as Raja Parvez Ashraf wins court case

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔پیپلز پارٹی کے بزرگ رہنما لالہ شبیر نے کہا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کا بری ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عوام کے خدمت گار نمائندہ ہیں اور وہ لوگ جو انکی نا اہلی کے خواب دیکھتے تھے آج وہ مایوس ہو چکے ہیں اور انکی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اہلیان علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور وہ اپنے ہر دلعزیز لیڈر گوجرخان کی دھرتی کا جھومر راجہ پرویز اشرف کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان بنیں اور گوجرخان کی عوام کی بھر پور خدمت کریں گے۔شرقی گوجرخان کی عوام موجودہ حکمرانوں سے مایوس ہو چکی ہے اور آئندہ الیکشن میں ایک نئے ولولے اور جوش سے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور راجہ پرویز اشرف کو بھرپور کامیابی دلائے گی جس سے ایک بار پھر تحصیل گوجرخان میں ترقیاتی کام کا انقلاب آئے گاجہاں سے ترقی کا سفر رک گیا تھا وہاں سے پیپلز پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد ترقی کا سفر شروع ہو گا۔

انجینئر عثمان صغیر چوہدری نے الیکڑیکل انجینئر کی ڈگری مکمل کرنے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارک باد

Engineer Usman Saghir Chaudhry congratulated on completing the degree of Electrical Engineer

جاتلی (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)انجینئر عثمان صغیر چوہدری نے الیکڑیکل انجینئر کی ڈگری مکمل کرنے پر سیاسی و سماجی شخصیات کی مبارک باد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کنونشن سینٹر اسلام آباد میں تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب چوہدری سرور تھے جنہوں نے ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلاسے کامیاب ہونے والے انجینئر اُمیدواروں میں ڈگریاں تقسیم کیں تحصیل گوجرخان کے گاؤں رنجالی کی سماجی شخصیت صغیر احمد چوہدری کے بیٹے عثمان صغیر چوہدری نے نمایاں پوزیشن حاصل کی عثمان کا کہنا ہے کہ یہ سب میرے والدین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے ڈگری حاصل کرنے پر سیاسی و سماجی شخصیات راجہ شازی،راجہ مسعود،راجہ محمد علی،راجہ ابو بکر،راجہ پرویز اختر،قاضی یعقوب،یاسر،عامر،اویس،ظہیر اور دیگر نے مبارک باد پیش کی

Show More

Iftikhar Warsi

Tel 0044-7445881151

Related Articles

Back to top button