AJKDailyNewsHeadline

Chakswari, AJK; Kashmir solidarity day observed at government boys middle school in Adh Palai along with rest of Azad Kashmir

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی میں یوم اظہاریک جہتی کشمیر کے موقع پرایک پروقارتقریب

چکسواری(نمائندہ پوٹھوارڈاٹ کوم) گورنمنٹ بوائز مڈل سکول آدھ پلائی میں یوم اظہاریک جہتی کشمیر کے موقع پرایک پروقارتقریب منعقدہوئی تقریب کی صدارت اللہ دتہ بسمل انچارج صدرمعلم نے کی حاجی اخلاق احمددانش (ر)صدرمعلم تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب کاآغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیاجماعت ہشتم کے طالب علم ارمان علی نے تلاوت کلام پاک کی سعادت حاصل کی جماعت ہشتم کے طالب علم محمدفخرالزمان نے ہدیہ نعت پیش کرنے کاشرف حاصل کی تقریب میں اساتذہ اورطلبہ نے بھرپورحصہ لیاتقریب سے مہمان خصوصی حاجی اخلاق احمددانش (ر) صدرمعلم اور انچارج صدرمعلم اللہ دتہ بسمل صدرتقریب نے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ آج اہل پاکستان اہل کشمیراورپوری دنیامیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری یوم یک جہتی کشمیرمنارہے ہیں 5فروری کادن ایک یادگارحیثیت رکھتاہے ہرسال اہل پاکستان 5فروی کوکویوم اظہار یک جہتی کشمیرکے طورپرمناتے ہیں اس صدقہ جاریہ کی ابتداء قاضی حسین احمدمرحوم نے 5فروری 1990ء کوکی تھی یہ دن منانے کامقصدیہ تھاکہ پوری دنیاکویہ پیغام دیاجائے کہ کشمیرغلام ہے کشمیربھارت کاحصہ نہیں بھارت قابض اورغاصب ہے کشمیریوں پرظلم وبربریت کررہاہے ظلم وستم اورطاقت کے بل بوتے پرکشمیریوں کوان کے حق خودارادیت سے محروم کرنے کی مذموم کوشش کررہاہے جوکبھی بھی کامیاب نہیں ہوگی کشمیری آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں کشمیری مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک اپنی جدوجہدجاری رکھیں گے آج اہل پاکستان یوم یک جہتی کشمیرکے موقع پراس عہدکی تجدیدکرتے ہیں کہ پاکستان کابچہ بچہ کشمیریو ں کے ساتھ ہے 5فروری 1990ء کوقاضی حسین احمدمرحوم کی کال پراہل کشمیر کے ساتھ اظہاریک جہتی کرنے مقصدپوری دنیاکوبھارت کے اسلام عالم اسلام پاکستان اوراہل کشمیرکے خلاف ناپاک عزائم سے آگاہ کرناتھاکشمیریوں کی آزادی کے لئے جاری تحریک آزادی کشمیرکی بھرپورحمایت کرناتھاپائیدار عالمی امن کے لئے مسئلہ کشمیرکاحل بہت ہی ضروری ہے جب تک مسئلہ کشمیرحل نہیں ہوجاتاعالمی امن کوشدیدخطرات لاحق رہیں گے عالمی ضمیرمردہ ہوچکاہے جومسئلہ کشمیرکے حل کے لئے اپناکردار ادانہیں کررہااقوام متحدہ کی کمزور پالیسی اورانسانی حقو ق کی عالمی تنظیموں کادوغلے معیارکی وجہ سے مسئلہ کشمیرابھی تک حل نہیں ہوسکااقوام متحدہ کی قراردادوں پرعملدرآمدنہیں ہوا جس سے ظاہرہوتاہے کہ عالمی ضمیرمردہ ہے جسے کشمیریوں پرہونے والے مظالم نظرنہیں آتے کشمیری مظلوم محکوم ہیں کسی بڑی طاقت کویہ ظلم ظلم محسوس نہیں ہوتاآج اہل پاکستان اہل کشمیراس عالمی بے حسی پراحتجاج کررہے ہیں ان نام نہاد عالمی حقو ق کے علمبرداروں کے اصل چہرے کوبے نقاب بھی کررہے ہیں جہنوں نے مسئلہ کشمیرپرکوئی توجہ نہیں دی انہوں نے کہاکہ یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے ملک بھرمیں ہونے والی تقریبات سے مظلوم کشمیر یوں کوحوصلہ ملے گااوردنیاکوایک مضبوط پیغام جائے گاکہ کشمیری تنہانہیں ہیں بلکہ پاکستان اورکشمیرکابچہ بچہ ان کے ساتھ ہے پوری ملت اسلامیہ ان کی پشت پر کھڑی ہے بھارت نے ہرحربہ اختیار کیاہرظلم کیامگرکشمیریوں کے جذبہ حریت کوسرد نہ کرسکامقبوضہ کی آزادی تک آزادی کی جدوجہدجاری رہے گی شہداء کی قربانیاں رائگاں نہیں جائیں گی جنت کسی کافرکوملی ہے نہ ملے گی 5 فروری کی تاریخی دن کشمیری عوام کویہ پیغام ملناچاہے کہ وہ تحریک آزادی کشمیرمیں اکیلے نہیں بلکہ پاکستان اورآزادکشمیر اوردنیابھرمیں بسنے والے پاکستانی اورکشمیری عوام ہرمشکل گھڑی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں کشمیریوں کی قربانیاں لازوال ہیں حق خوداراد یت کشمیریوں کاحق ہے اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پرعمل کرانے میں ناکام ہے پورے ملک میں 1990ء سے 5 فروری جس کاآغاز قاضی حسین احمدنے کیاتھاقومی جوش وجذبے سے منایاجاتاہے کشمیریوں کی آزادی کے لئے جدوجہدجاری ہے اورکشمیریو ں نے بھارت کے غاصبانہ قبضے کوکسی صورت قبول نہیں کیایہ کشمیریوں کی کی قربانیوں کاثمرہے کہ آج مسئلہ کشمیرکے حل کے لئے پوری دنیامیں آوازیں بلندہورہی ہیں جب تک بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں موجودرہے گی جنوبی ایشیامیں کسی صورت امن قائم نہیں ہوسکتامقبوضہ کشمیر کے مظلوم کشمیریوں سے اظہاریک جہتی کے لئے اساتذہ اورطلبہ نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی تقریب کے آخرمیں اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی و خوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے دعاکرائی گئی اللہ دتہ بسمل نے دعاکرائی

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)مسلم لیگ(ن) آزادکشمیریوتھ ونگ کے سنٹرل کوارڈینٹرراجہ شجاعت علی نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی ساڑھے تین سالہ کارکردگی شاندارہے۔راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیراعظم آزادکشمیرکی قیادت میں حکومت نے تاریخ سازکامیابیاں سمیٹیں۔ آزادکشمیرکی تعمیروترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے جن سے عوام بلاتحصیص مستفیدہورہے ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت اہلیان چکسواری کی محرومیوں کاازالہ کررہی ہے۔ عوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل کیے جارہے ہیں۔ عوام سے کیے وعدے پورے ہورہے ہیں۔چکسواری ہماراگھرہے۔ چکسواری کے مسائل کے حل کے لیے اپناکرداراداکرتارہوں گا۔مسلم لیگ(ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔انتخابات2021؁ٗ ؁ء میں مسلم لیگ(ن) کارکردگی کی بنیادپرکامیابی حاصل کرکے دوبارہ حکومت بنائے گی۔ان خیالات کااظہارانھوں نے نئی آبادی بروٹیاں (نزددربارعالیہ ٹاہلی والی سرکار) میں منصوبہ پختگی گلیاں کے کام کی آغازکے موقع پرمنعقدہ تقریب میں گفتگوکرتے ہوئے کیا۔تعمیراتی کام کے آغازسے قبل سیدصغیرحسین شاہ نے دعاکرائی۔سیدطارق حسین شاہ،چودھری اکرم،محمدشہپال،عاشق حسین محمدمشتاق واہلیان نئی آبادی بن بروٹیاں نے میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب اورراجہ شجاعت علی کاشکریہ اداکیا۔ نئی آبادی بن بروٹیاں میں منصوبہ پختگی گلیاں کے لیے میونسپل کمیٹی چکسواری کے ایڈمنسٹریٹرخواجہ محمدایوب نے ساڑھے چارلاکھ روپے فراہم کیے ہیں۔منصوبہ کے پراجیکٹ لیڈرسیدطارق حسین شاہ ہیں۔میونسپل کمیٹی چکسواری کے فنی ملازمین تعمیراتی کام کی نگرانی کررہے ہیں۔

ڈڈیال(ننمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
کشمیر فریڈیم موؤمنٹ کا مشاورتی اجلاس ایک مقامی ہوٹل ڈڈیال میں منعقد ہوااس میں مشاورتی کونسل کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کشمیر فریڈیم موؤمنٹ کے مرکزی صدر جناب انجیئنر خالد پرویز بٹ نے کہاکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام مسلہ جموں کشمیر کے بنیادی فریق ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت جموں کشمیر کے عوام کی امنگوں اور آرزووں کے منافی فیصلہ ہم پر مسلط نہیں کرسکتی ہم جموں کشمیر کی جبری اور غیر فطری تقسیم کے فارمولوں کو مسترد کرتے ہوئے ریاست کی وحدت کی بحالی، مکمل آزادی اور غیر محدود و غیر مشروط حق خودارادیت کے حصول کے لیے جدوجہدجاری رکھیں گے انہوں نے کہاکہ پانچ فروری کا یوم یکجہتی ایک ڈھونگ کے سوا کچھ نہیں پانچ اگست کے بعد سب نے عملاََ دیکھ لیا کہ ہمارے ساتھ کیسا اظہار یکجہتی کیا گیا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ آزاد جموں و کشمیر و گلگت بلتستان کو ملا کرایک بااختیار حکومت بنائی جائے جو مسلہ کشمیر کو خود بین الاقوامی دنیا کے سامنے پیش کرے اسی میں جموں کشمیر کی تحریک کی کامیابی اور پاکستان کا فائدہ ہے انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈیم موؤمنٹ جموں کشمیر کے عوام کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سال 2020 کو شہدائے جموں کشمیر کا سال قرار دیتے ہوئے مقبول بٹ شہید سمیت دیگر شہدا ء کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لیے جلوس، ریلیاں اور سیمنار منعقد کیے جائیں گے انہوں نے کہاکہ کشمیر فریڈیم موؤمنٹ کا شعبہ سفارتی امور بہترین انداز میں اپنا کام جاری رکھتے ہوئے سفارتی سطح پہ مربوط و منظم انداز میں کام ہماری ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ محبوس کشمیر قائدین شبیر شاہ، یٰسین ملک سمیت دیگر قیادت کی رہائی کے لیے ہم بین الاقوامی سطح پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
پاکستان تحریک آزاد کشمیر کے مرکزی راہنما الحاج چوہدری امیرزمان حنفی کی ہمشیرہ اور چوہدری عبدالعریز رٹوی کی اہلیہ اور چوہدری ظفر رٹوی کی ولدہ گزشتہ روز برمنگھم برطانیہ میں انتقال کر گئی اور نماز جنازہ بر طانیہ میں ہی ادا کئے گیا نماز میں ہر مکتبہ فکرنے شر کت کی بعد میں ڈڈیال میں سابق کونسلر مشتاق کی کی زیر صدارت ایک اجلا س ہو اجس میں طارق عقیل،عبداللہ خان،احسن شفیق،خرم یاست ملک،وقار بشیر،عبدالغفور چغتائی نے شر کت اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف مرکزی راہنما الحاج چوہدری امیر زمان حنفی کی ہمشیرہ اور چوہدری عبدالعریز رٹوی کی اہلیہ اور چوہدری ظفر کی ولدہ کی اچانک وفات پر اظہار تعزیت کی اجلاس میں کہا کہ مرحومہ ایک نیک دل خواتین تھی غریب پروا اور نیک سیرت تھی جن کی وفات سے خلاء پرُ نہیں ہو سکتا آخر میں دعاکی کی کے لواحقین کو صبر وجمیل عطاء کریں مرحومہ کو جنت فردوس میں جگہ عطاء کریں آمین

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
عالمی دنیا اور عالمی برادری کے سامنے بھارت ابھی بھی جمہوری ملک کہتے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کے خلاف قتل عام کر رہا ہے لیکن اقوام متحدہ بھارت کو جمہوری کہتے ہے آج تقر بیاچھ ماہ ہو رہے انسانی حقوق کی تنظیم خاموش ہے یہ مسلمانوں کے لمہ فکر ہے عالمی برادری ابھی تک مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے دوسری طر ف مسلمانوں کے کے اپنے گھر وں سے باہر نکلنا بھی مشکل ہو گیا ہے اور معصوم بچوں،عورتوں بوڑھاابھی بھی بھوک مر رہے کو پوچھا والانہیں مودی سرکاراپنی فوج اور عنڈؤں کر زور سرعام عوتوں کو بے آبرو کئے جارہا ہے کو پوچھا والا نہیں مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن بے پابندیوں کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر میں سب قید ہو گئے ہیں ان خیالا ت کا اظہار مسلم کانفرنس کے راہنماؤ ں میں چوہدری ممتاز حسین ایڈووکٹ سابق صدر بار اور تحصیل مسلم کانفرنس چوہدری اورنگزیب لکھیا نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہوں کہا کہ آج انشاء 5فرروی کو یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقہ منایا جائے آج ہم سب مل کر کشمیر بھائیوں کے ساتھ مل یوم یکجہتی کشمیر منایا جائے گا

ڈڈیال (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال پر یس کلب کے سابق نگران علی سینئر صحافی محمد طارق عقیل کی ہدایت پر سنیئر صحا فی سیکرٹری عبداللہ کی زیر صدرات اجلاس منعقد ہ کیا گیا جس میں عبدالغفور چغتائی،راجہ رمیض،اکرم نیا زی،ہارو ن بٹ،وقار بشیر،مشتاق چغتائی،احسن شفیق موجو د تھے اجلاس میں اس بات کو زیر غور لایا گیا کہ کچھ دنو ں سے تحصیل پریس کلب کی طرف سے وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے خلاف جاری مہم کی ہم حمایت نہیں کرتے اور ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کے ساتھ ہیں ان کو کوریج دیں گئے ہمارا مسلم لیگ ن اور کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی بائیکاٹ نہیں اور نہ ہم کسی بائیکاٹ کا حصہ ہیں۔تفصیل کے مطابق سینئر صحا فی محمد طارق عقیل کی ہدایت پر سینئر صحافی سیکرٹری عبداللہ کی زیر صدرات اجلاس منعقد کیا گیا اجلاس میں عبدالغفور چغتائی،راجہ رمیض،اکرم نیا زی،ہارو ن بٹ،وقار بشیر،مشتاق چغتائی،احسن شفیق موجو د تھے۔اجلاس میں کہا گیا کہ تحصیل پریس کلب ڈڈیال نے جو بائیکاٹ وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد سے کیا ہوا ہے ہم اس بائیکاٹ کو حصہ نہیں ہیں اور کسی کے ذاتی مفاد کے لیے پریس کلب کو استعمال نہیں کیا جائے ایک فرد واحد کی ذاتی رنجش کی وجہ سے بائیکاٹ کرنا اور ڈڈیال بھر کے صحا فی کی تذلیل کروانا ہم اس کا کوئی حصہ نہیں بنے گے ہم وزیر حکومت چوہدری مسعود خالد کو کوریج دیں گئے ہمارا مسلم لیگ ن سے اور کسی بھی سیاسی پارٹی سے کوئی بائیکاٹ نہیں ہمارے لیے سب برابر ہیں اور ہم برابری کی سطح پر کام کریں گئے۔ انہو ں نے کہا کہ انشا ء اللہ ہم بہت جلد نئی باڈی کا اعلان کریں گئے ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم کی ڈڈیال کے لیے بہت سی خدمات ہیں ہم اپنی نئے باڈی کا بہت جلد اعلان کریں گئے اور پریس کلب کانام بھی ڈاکٹر محمد اسحاق مرحوم کے نام رکھیں گئے ڈاکٹر محمد اسحاق کی بہت سی خدمات ہیں جو کبھی نہیں بھولی جاسکتی۔

Show More

Related Articles

Back to top button