DailyNewsGujarKhanHeadline

Gujar Khan; Tragedy beyond belief as three son’s of Malik Wajid of Gujar Khan pharmacy along with a friend are killed in a fatal accident

گوجرخان فارمیسی والے ملک واجد کے تین فرزند ٹریفک حادثے میں جاں بحق

مندرہ(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)حادثہ جی ٹی روڈ پر باؤلی ہوٹل کے قریب پیش آیا خوفناک حادثے میں تین بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوئے,جان بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت ملک ثاقب، ملک راشد اور ملک حسن کے نام سے ہوئی جبکہ چوتھے شخص کی شناخت ثاقب بٹ کے نام سے جو کہ گاڑی چلارہا تھا۔جاں بحق ہونے والے تینوں بھائی معروف کاروباری شخصیت اور گوجرخان فارمیسی کے مالک ملک واجد کے فرزند اور پہلوان اشرف۔پہلوان ملک اصغر کے رشتے کے پوتے تھے۔حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا کار سڑک پر کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی تھی,جاں بحق ہونے والے تینوں بھائیوں کی نماز جنازہ آج بروز جمعہ 3:30 منٹ پر بابا شیخ طالب بادشاہ والے قبرستان میں ادا کی جائی گی

Gujar Khan; Three son’s of Malik Wajid of Gujar Khan pharmacy along with a friend were killed in a fatal accident. The incident happened near Bawali hotel on GT road. The three brothers Malik Saqib, Malik Rashid and Malik Hassan and their friend Saqib Butt, in the car which they were in, hit a broken down truck and went underneath due to alleged speeding. Namaz e janaza will be held today at 3.30pm at Baba SheikhTalib Badshah graveyard.

Above; The three brothers Malik Saqib, Malik Rashid and Malik Hassan

چو ڈاکوؤں کے بعد بیول کی عوام پولیس کے نرغے میں،رات گئے تک ناکہ بندی،تلاشی اور پوچھ گچھ جاری

Police continue to blockade and search public in Bewal after armed attack in Morra Nagiyal

بیول (نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)وقاص الرحمن وارثی۔۔چو ڈاکوؤں کے بعد بیول کی عوام پولیس کے نرغے میں،رات گئے تک ناکہ بندی،تلاشی اور پوچھ گچھ جاری رہتی ہے۔گذشتہ کئی ہفتے سے بیول میں ہونیوالی ڈکیتیوں کے بعد پولیس نے بیول بازار میں ڈیرے ڈال لیے اور شریف شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی کیونکہ پولیس والے ہر موٹرسائیکل گاڑی والے کو روک روک کر اسکی جامہ تلاشی اور کاغذات کی پوچھ گچھ کرتے ہیں اس شہر میں آنیوالے زیادہ تر مقامی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے افراد اور دیہی علاقوں سے آنیوالے ہوتے ہیں جو کہ پولیس کے اس ایکشن کی وجہ سے ایک انجانے خوف اور ڈر میں مبتلا ہیں چور ڈاکو ایک جانب، پولیس کی بے جا تفتیش اور تلاشی سے تنگ عوام سہمی ہوئی ہے اکثر کالج سکول جانیوالے طالب علم،مزدور اور گھریلو استعمال کے لیے سودا لینے والے افراد بازار کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں اسی طرح عوام کا کہنا ہے کہ مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر ایڈووکیٹ کی بھی اس سلسلے میں کارکردگی صفر ہے عوام کا کہنا ہے اس خوف کی فضا میں عوام کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی ہے تاجر حضرات خوفزدہ ہیں اور جلد ہی اپنی اپنی دکانیں بند کر کے گھروں کو روانہ ہو جاتے ہیں کیونکہ پولیس کی ناکہ بندی سے عوام گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں اور بازار کا رخ نہیں کرتے ہیں اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس چوکی قاضیاں میں ایماندار اور فرض شناس پولیس آفیسر تعینات کیا جائے تاکہ علاقے میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کی روک تھام ہو سکے اور ایم پی اے فوٹو سیشن سے آگے بڑھیں اور علاقے میں امن و امان کی ذمہ داری پوری کریں۔

Show More

Related Articles

Back to top button