AJKDailyNews

Chakswari, AJK; Mangla Dam Up-Rising has Affected Government Girls Model School Boa, Chaudhry Akram Cheema

منگلا ڈیم اپ ریزنگ کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول بوعہ متاثر ہوا , چوہدری اکرم چیمہ

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یونین کونسل فیض پور شریف (ڈھانگری بالا) کے ممتاز سماجی راہنما چوہدری اکرم چیمہ نے کہا ہے کہ منگلا ڈیم اپ ریزنگ کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ماڈل سکول بوعہ متاثر ہوا تھا اس وقت کے وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی خصوصی دلچسپی اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع میرپور کے نائب صدر چوہدری مقصود احمد طاہر کی کاوش سے گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول بوعہ کی نئی بلڈنگ بنی جو سکول کی بننے والی عمارت میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے کمرے کم تھے چوہدری مقصود احمد طاہر کی محنت اور لگن سے سکول میں نئے بلاک کا کام شروع ہے جس میں چار کمرے اور ایک ہال کا کام ہو رہا ہے بہت جلد یہ کام مکمل ہو جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری مقصود احمد طاہر ایک نیک سیرت اور درد دل رکھنے والے انسان ہیں میں ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے ذاتی کاوش سے سکول کے مسائل حل کرنے میں محنت کر رہے ہیں چوہدری اکرم چیمہ نے کہا کہ محکمہ تعلیم کے ارحباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سکول کی چار دیواری کو مکمل کیا جائے تاکہ بچیاں محفوظ ہو کر تعلیم حاصل کر سکیں۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)یونین کونسل پنیام کی ممتاز شخصیات راجہ شاہد اور راجہ زاہد کے چچا جان راجہ فتح محمد کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں پنیام ارنوع میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ حافظ مولانا شاہد نے پڑھائی نماز جنازہ میں سابق امیدوار اسمبلی راجہ وسیم خالد،پہلوان صدیق،راجہ تعظیم،چکسواری پریس کلب کے سابق صدر افراز محمود راجہ،حاجی بشیر،صحافی غلام فرید،معظم علی چوہدری،خضر ہدائت،پہلوان اسامہ صدیق،چوہدری اللہ دتہ،راجہ بلال زر،راجہ ربنواز،پہلوان محمود سمیت ہر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی نماز جنازہ کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

چکسواری(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)ایس ایس پی ضلع میرپور راجہ عرفان سلیم اور ڈی ایس پی ڈڈیال کی خصوصی ہدائت پر سماج دشمن کے خلاف گھیرا تنگ پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او وسیم نواز کی بمعہ نفری کاروائی منشات فروش 160گرام اعلیٰ کوالٹی گردے سمیت دھر لیا تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چکسواری کے ایس ایچ او وسیم نواز بمعہ نفری نے گزشتہ روز دوران گشت بن دھمالی کے مقام سے علی رحمان عرف عالم خان ولد ذین اللہ قوم بابا خیل ساکن تحصیل واڑی ضلع اپر دھیر حال چکسواری کو دوران گشت شک کی بنا پر پوچھ گوچھ کے دوران تلاشی لی گئی تو اس کے پاس سے 160گرام اعلیٰ کوالٹی گردا (چرس) برآمد ہوئی جس پر ملزم کو گرفتار کر کے منشات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مذید تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
ڈڈیال پر یس کلب کے سابق نگران علیٰ طارق عقیل،احسن شفیق خرم ریاست ملک عبداللہ خان،چوہدری الیاس،چوہدری شجاع الرحمن،وقار بشیر ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈی آئی جی چوہدری لیاقت حسین اور ڈی ایس پی میرپور چوہدری عنصر حسین کے والد محترم کی وفات پر اظہار افسوس کیا انہوں کہا ان کے ولد محترم کو جنت فردوس میں جگہ عطا کر یں آخر میں دعا کی اور لوحقین کو صبر جمیل عطا کریں آمین۔

ڈڈیال(نمائندہ پوٹھوار ڈاٹ کوم)
مقبوضہ کشمیر جس طرح سے 5اگست 2019سے لے کرآج 31جنوری 2020تک انسانی حقوق خلاف ورزی ہو رہی ہیں اور آج مقبوضہ کشمیر میں ایک قیامت برپا ہو رہے اور مظلوم کشمیر یوں تاریخ کے بد ترین دور سے گزر رہے ہیں لیکن اقوام متحد ہ اور عالمی برادری صر ف دیکھی رہی ان خیالات کا اظہا پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ برمنگھم کے مرکزی راہنما چوہدری علی شان نے اپنی رہا ئش پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالمانہ فوجی کاروائیاں اور بھارت کے اندر متنازعہ شہریت قانون سے اتھنے والی احتجاجی لہر کے باجود مودی سرکار کی طرف اپنا آپ کو جمہوری کہنے افسوس کی بات ہے کیونکہ آج بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو قتل عام کیا جارہا ہے لیکن عالمی برادری کی خاموشی بالا تر ہے لگتا ہے عالمی برادری صر ف غیر مذہب لوگوں کو دیکھتی ہے افسوس کا مقام آج کشمیر میں معصوم بچوں عورتوں بوڑھاکو کو ئی ادویات کی سہولت میسر نہیں ہے ہم اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ کشمیر ی مسلمانون کو انصاف دلایا جائے چوہدری علی شان نے گزشتہ برطانیہ سے ٹیلی فون سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ آج تقربیاً چھ ہونے والے ہیں اور عالمی برادری نے کچھ نہیں کیا لگتا ہے کہ عالمی برادری مسلمانوں کے نام سے خاموشی اختیار کر لی کیونکہ اگر ایسا ہو تا تو مودی سرکار مسلمانوں پر بھارت پر بھی ظلم کر رہی ہے اگر ایسا رہا تو بہت جلد مسلمانوں کے حقوق ختم کر دیا جائے گئے

Show More

Related Articles

Back to top button