DailyNews

Bradford; Leeds city council criticised by taxi drivers over new regulations

ٹیکسی اور پرائیویٹ ہائر ڈرائیورز نے لیڈز سٹی کونسل کے نئے قواعد کو ڈریکونین قرار دےد یا

لیڈز (نمائندہ پوٹھوار ڈٖاٹ کوم ) ٹیکسی اور پرائیویٹ ہائر ڈرائیورز نے لیڈز سٹی کونسل کی جانب سے ٹیکسی کے نئے قواعد کو ڈریکونین قرار دیتے ہوئے اسے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ڈیڑھ سو سے زائد ٹیکسی ڈرائیورز لیڈز سوک ہال کے چیمبر میں جمع ہو کر نئے قواعد کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا، جہاں لیڈز سٹی کونسل کی لائسنسنگ کمیٹی کے ممبران کا نئے قواعد کے حوالے سے اجلاس ہو رہا تھا جسے آئندہ ماہ نافذ کیا جائے گا،ٹیکسی ڈرائیورز کو خدشہ ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس پر سات یا زیادہ پوائنٹس رکھنے والوں کو کونسلز کے ذریعہ ٹیکسی لائسنس دینے سے سے انکار کیا جاسکتا ہے۔ یہ کونسل کے موجودہ قواعد کے خلاف ہے اس سے قبل ڈرائیورز کو اپنا لائسنس 13 پوائنٹ کے اندر رکھنے کا پابند کیا گیا تھا۔ کونسل افسران نے واضح کیا کہ یہ ضروری نہیں کہ یہ قواعد موجودہ ٹیکسی لائسنس ہولڈرز پر لاگو ہوں اور جب معمولی جرائم کے لئے نئے پوائنٹس دیئے جائیں گے تو اس سے لائسنس منسوخ ہونے کا امکان نہیں ہوگالیکن یونینز اور ڈرائیورز کیانجمنوں کا دعویٰ ہے کہ ٹیکسی لائسنس رکھنے والوں کے ساتھ مناسب مشاورت نہیں کی گئی تھی اور یہ کہ افسران کی طرف سے دی جانے والی یقین دہانی بھی مبہم ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم بی یونین کے ریجنل آرگنائزر پیٹر ڈیوس جو ڈرائیوروں کی نمائندگی کرتے ہیں نے کمیٹی کو بتایا کہ کونسل سے مشاورت کا عمل حقیقی رہا ہے اگرچہ تھوڑی بہت دیر ہوئی ہے لیکن کونسل کی جانب سے ڈرائیورز کے خدشات کو سننے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ مبہم پالیسی کے بجائے واضح پالیسی کے لیے وسیع مشاورت کی ضرورت ہے۔ لیڈز سٹی کونسل کے فیصلوں کے خلاف ہیکنی کیریج اور نجی ہائر ایسوسی ایشنز، ٹریڈ یونینز، ڈرائیورز کے گروپس اور پرائیویٹ ہائر چلانے والوں کی ایک نمائندہ کمیٹی سامنے آئی ہے۔ متحدہ کمیٹی کے نمائندوں کا دعویٰ ہے کہ اتھارٹی کی جانب سے مناسب مشاورت نہیں کی گئی، کونسل کی پالیسیوں کے بارے میں وقت سے پہلے ایک متحدہ رائے قائم کرنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھ ہزار لائسنس رکھنے والوں میں سے دو سو پچاس افراد کی رائے مسلط نہیں کی جا سکتی، یہ مجموعی طور پر صرف چار فیصد کی رائے ہے،اسے متناسب نہیں سمجھا جاسکتا، کونسل میں میٹنگ کے دوران کمیٹی کے ممبران اور لیڈز سٹی کونسل کے افسران نے اس اہم مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا اوراس معاملے پر مزید غور کرنے کے لئے ایک ورکنگ گروپ تشکیل دینے پر راضی ہوگئے۔ اس موقع پر کونسلروں کا کہنا ہے کہ سب کا پبلک سیفٹی کے حوالے سے پالیسیوں پر اتفاق ہے، لیڈز سٹی کونسل ٹھوس شواہد کے بغیر کسی ڈرائیور کا لائسنس منسوخ نہ کرے۔ ڈرائیونگ لائسنس کے پوائنٹس کے معاملے پر ہمیں جلد از جلد تبادلہ خیال کرنا ہوگا کہ موجودہ ڈرائیوروں پر اس کا اطلاق کیسے ہوگا اور پالیسی کا اطلاق کیسے کیا جائے گا،اس کے لیے واضح پالیسی دی جائے گی۔

Show More

Related Articles

Back to top button